مختصر وقت میں ایک ارب ٹیکہ کاری غیرمعمولی حصولیابی:عالمی ادارہ صحت

 نئی دہلی//ہندستان میں ویکسینیشن کی تعداد 100 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اب تک 1 ارب 15 ہزار 714 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ اس میں سے 70 کروڑ 83 لاکھ 18 ہزار 703 پہلی خوراک اور 29 کروڑ 16 لاکھ 97 ہزار 11 دوسری خوراک دی گئی ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ہندوستان میں ایک ارب کووڈ ویکسینیشن کو غیر معمولی حصولیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر جان بچانے والی کووڈ ویکسین تک سب کی رسائی کو یقینی بنایا جانا چاہیے ۔ڈبلیو ایچ او میں جنوب مشرقی ایشیا کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر پونم کھیتر پال سنگھ نے جمعرات کو یہاں کہا کہ مختصر وقت میں اتنی بڑی تعداد میں کووڈ کے ٹیکے لگانا ایک غیرمعمولی حصولیابی ہے ۔انہوں نے کہا، "یہ سیاسی قیادت، مختلف شعبوں میں ہم آہنگی، صحت اور فرنٹ لائن کے واریرس نیز عام لوگوں کی کوششوں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ ایک ارب کووڈکے ٹیکے لگانے کی حصولیابی پر بہت بہت مبا

فیس بک کے مقابلے نیا سوشل نیٹ ورک

واشنگٹن //سابق امریکی صدر رواں برس 6 جنوری کو کیپیٹل ہل میں حامیوں کی ہنگامہ آرائی کے تناظر میں سوشل میڈیا پر لگنے والی مستقل پابندی کے بعد اپنی نئی میڈیا کمپنی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ دونوں اداروں کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹروتھ سوشل کو ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (ٹی ایم ٹی جی) اور ایک خصوصی کمپنی (ایس پی اے سی) کے انضمام سے بننے والی ایک نئی کمپنی کے ذریعے تیار کیا جائے گا۔ٹرمپ نے پریس ریلیز میں شامل ایک تحریری بیان میں کہا کہ ’ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں طالبان کی ٹوئٹر پر بہت بڑی موجودگی ہے، پھر بھی آپ کے پسندیدہ امریکی صدر کو خاموش کرادیا گیا ہے، یہ ناقابل قبول ہے‘۔  

چین : دھماکے میں3افراد ہلاک

شین یانگ //چین کے صوبہ لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ کے ایک ریستوران میں جمعرات کو ہونے والے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی ہے اور 30 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ ضلع ہیپنگ کے تائی یوانن گلی میں کل صبح تقریباً 8.20 بجے ہوا۔ اس کی وجہ سے قریبی عمارتوں اور ایک بس کو نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور دھماکے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔دھماکے کی وجہ سے آس پاس کے تقریباً 15000 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے اور پاور سپلائی کمپنی اسے ٹھیک کرنے کے لیے کام کر رہی ہے ۔

کورونا کیسوں میں اضافہ

 ماسکو //روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ملک میں کورونا وائرس کے باعث ریکارڈ ہلاکتوں کے بعد 30 اکتوبر سے پورے ملک میں ایک ہفتے کی چھٹیاں کرنے کا حکم جاری کیا ہے ،نئے حکم نامے کے مطابق یہ چھٹیاں تنخواہ کے ساتھ ہوں گی۔انہوں نے روس کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ویکسین لگوائیں۔ عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں پوتن نے کہا کہ انہوں نے ’30 اکتوبر اور 7 نومبر کے درمیان ملک بھر میں نان ورکنگ ڈیز کے اعلان‘ کی حکومتی تجویز کی حمایت کی اور روسیوں سے کہا کہ وہ ’ذمہ داری دکھائیں‘ اور کورونا کی ویکسین لگوائیں۔پوتن کا یہ اعلان روس میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس سے ریکارڈ 1028 اموات کے بعد سامنے آیا۔روسی فیڈرل رسپانس سینٹر کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36339 افراد میں کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ ایک ہی وقت میں ، 1036 مریض

تازہ ترین