لداخ میں بھٹکنے کے دوران گرفتار چینی فوجی اہلکار بیجنگ کے حوالے

نئی دہلی//ہندوستانی فوج نے حال ہی میں مشرقی لداخ کے ڈیم چوک سیکٹر میں پکڑے گئے ایک چینی فوجی کو بدھ کو اس کے افسروں کو سونپ دیا۔ مشرقی لداخ میں دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر تناو¿ اور تعطل کے درمیان چین کی پیپلس لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے فوجیوں کو چشل مولدو پوائنٹ پر پڑوسی ملک کے حوالے کردیا گیا۔ چینی فوجی کی شناخت کارپورل وانگ یا لانگ کے طورپر ہوئی ہے۔ وہ بھٹک کر ہندوستانی سرحد پر آگیا تھا اور ہندوستانی فوج نے پیر کو اسے حراست میں لے لیا تھا۔  ہندوستانی فوج نے چین کے اہلکار کو آکسیجن ،کھانا اور گرم کپڑے اور طبی امداد مہیا کی۔ چین کے افسروں نے ہندوستانی فوج سے اپنے لاپتہ فوجی کو لوٹانے کی اپیل کی تھی۔  

آئرلینڈ، دوبارہ لاک ڈائون نافذ کرنے والا پہلا یورپی ملک

 فنلینڈ//کورونا وائرس کے سبب آئرلینڈ دوبارہ لاک ڈاون نافذ کرنے والا یورپی یونین کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ حکومت نے اس وبا پر قابو پانے کے لیے پیر کے روز کافی سخت نئی پابندیاں عائد کردی ہیں اور غیر ضروری تجارتوں کو بند کر دیا ہے۔آئرلینڈ کی نیشنل پبلک ہیلتھ ایمرجنسی ٹیم (این پی ایچ ا ی ٹی) کی جانب سے پیر کے روز کورونا کے 1031 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد وزیر اعظم مائیکل مارٹن نے ملک میں لیول۔5 کے نئے اقدامات کا اعلان کیا۔نئے اقدامات کے تحت غیر ضروری کاروبار بند رہیں گے جبکہ بار اور ریستوراں میں بیٹھ کر کھانے پینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ لوگ وہاں سے کھانے پینے کی چیزیں صرف خرید سکیں گے۔بدھ کے روز سے نافذ ہونے والے یہ نئے اقدامات اگلے چھ ماہ تک برقرار رہیں گے۔ ان نئے اقدامات کے ساتھ ہی آئرلینڈ کورونا وائرس کی وجہ سے دوبارہ لاک ڈاون نافذ کرنے والا یورپی یونین کا پہلا ملک بن گیا ہے۔وزیر ا

ویکسین حلال ہے یا حرام؟ انڈونیشیا میں نئی بحث شروع

جکارتہ//انڈونیشی عوام میں یہ پریشانی پائی جاتی ہے کہ کورونا ویکسین حلال ہو گی یا حرام۔ اس حوالے سے انڈونیشیا کے صدر نے عوام کو بے چین اور پریشان ہونے سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔اس پریشانی و بے چینی کی وجہ انڈونیشی علماء کونسل کا 2018 میں دیا گیا وہ فتویٰ ہے، جس نے خسرہ بیماری کی ویکسین کو حرام قرار دے کر اس کا استعمال ممنوع کر دیا تھا۔ انڈونیشیا کے صدر نے اپنے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے انسداد کی ویکسین کے حوالے سے قبل از وقت پریشانی میں مبتلا نہ ہوں۔ حکومت اس وبا کے انسداد کے لیے برطانیہ اور چین سے دستیاب ہونے والی ویکسین کی منظوری رواں برس نومبر میں دینے والی ہے۔ادھر عالمی ادارہ صحت نے کرونا ویکسین سے متعلق اچھی خبر سنا دی ہے، ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کی ویکسین رواں برس کے آخر تک آنے کی امید ظاہر کردی۔عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ سے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل ڈا

امریکہ :چرچ کی پارکنگ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

واشنگٹن//امریکا میں چرچ کی پارکنگ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے طیارے میں موجود تینوں افراد محفوظ رہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست واشنگٹن کے علاقے پویالپ میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے میں انسٹریکٹر دو طالبا کو طیارہ اْڑانے کی تربیت دے رہا تھا کہ طیارے کی پاور سپلائی بند ہوگئی۔طیارہ انسٹریکٹر کے قابو سے باہر ہوگیا اور ہچکولے کھاتے ہوئے چرچ کی پارکنگ میں گر کر تباہ ہوگیا۔ خوش قسمتی سے طیارے میں موجود تینوں افراد محفوظ رہے اور پارکنگ ایریا میں بھی کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے طیارے کے ملبے کو چرچ کی پارکنگ سے ہٹا دیا اور طیارے میں سوار تینوں افراد کو اسپتال منتقل کیا جنہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ اس علاقے میں ایک ہفتے میں گرنے والا یہ دوسرا طیارہ ہے۔  

چین کے ’غنڈہ سفارت کاروں‘ کے دباؤ میں نہیں آئیں گے:تائیوان

تائی پے//تائیوان نے خبردار کیا ہے کہ چین کے سفارت کاروں کی غنڈہ گردی سے خوف زدہ ہو کر قومی دن کے جشن کو نہیں روکیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان نے اپنے قومی دن کے جشن کو منانے کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے غنڈہ سفارت کاروں کی دھمکیوں اور مارپیٹ کے باوجود قومی دن کا جشن دنیا بھر میں منائیں گے۔تائیوان نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی سفارت کاروں نے فجی میں تائیوان کی ایک سفارتی تقریب میں اشتعال انگیزی کی کوشش کی اور تائیوان کے سفارت کاروں سے ہاتھا پائی کی جس کے نتیجے میں تائیوان کے ایک سفارت کار کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا تھا۔تائیوان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ چینی سفارت کاروں نے عالمی قوانین اور سفارت کاری کے زریں اصولوں کی خلاف ورزی کی۔ چینی سفارت کاروں نے اسپتال جا کر زیر علاج تائیوانی سفارت کار کو زدوکوب کرنے کی کوشش کی

فلسطینی شہریوں نے عرب امارات کے وفد کو مسجد اقصٰی سے نکال دیا

 مقبوضہ یروشلم//فلسطینیوں نے دورے پر آئے ہوئے متحدہ عرب امارات کے وفد کو مسجد اقصی کے احاطے سے نکلنے پر مجبور کردیا۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک پر فلسطنیوں کے وادی الحِلوہ انفارمیشن پیج پر جاری کردہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس اہل کاروں کے حصار  میں مسجد اقصی آنے والے اماراتی وفد کو عوامی احتجاج کے دباؤ کی وجہ سے  مجبور ہوکر مسجد سے نکلنا پڑا۔اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فلسطینی شہری متحدہ عرب امارات کے وفد سے اسرائیل کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بارے میں تندوتیز سوالات کررہے ہیں اور انہیں مسجد اقصی سے نکل جانے کا کہہ رہے ہیں۔اماراتی وفد کا یہ دورہ امریکا میں اسرائیل کے ساتھ بحرین اور یو اے ای کے معاہدے کے بعد ہوا ہے۔ فلسطینی حکومت پہلے ہی اس معاہدے کو مسترد کرچکی ہے۔  

تازہ ترین