تازہ ترین

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد 11.23 لاکھ سے متجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//دنیا بھر میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرین کی تعداد چار کروڑ سے تجازو کرکے40660963 اورجان لیوا وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد 11.23 لاکھ سے بڑھ کر 1123180 ہوچکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں وائرس سے بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک 2.20 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک اور 82.10 سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 46790نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 75.97 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔  

اسرائیل اورعرب امارات کے درمیان ویزا میں چھوٹ کا معاہدہ

تل ابیب// اسرائیل اور متحدہ عرب امارات منگل ویزا میں چھوٹ کے ایک معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں جو اسرائیل کا کسی عرب ملک کے ساتھ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہوگا۔ اس معاہدے پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں دستخط کیے جائیں گے۔ تقریب میں وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے دو سینئر وزراءکے علاوہ امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن بھی شرکت کریں گے - امارتی وفد اسرائیل کا دورہ کرنے والا نخلیجی ممالک کا پہلا اعلی سطحی وفد ہوگا۔ یہ اطلاع ٹائمز آف اسرائیل نے دی ہے۔ اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان ویزا کی چھوٹ کے اس معاہدے کا مطلب یہ ہوگا کہ دونوں ممالک کے شہریوں کو پہلے ویزا کے لئے درخواست دینے کی پریشانی سے گزرے بغیر ایک دوسرے کے ممالک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ بہر حال یہ معاہدہ دونوں ممالک کے توثیق کے بعد ہی عمل میں آجائے گا۔ اس کے لئے اسرائیلی پارلیمان میں ووٹنگ ک

مسجد الحرام میں آب زمزم کی تقسیم

 الریاض//سعودی عرب میں مسجد الحرام کی انتظامیہ نے محدود عمرہ پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے پر زائرین کو آب زمزم پیش کرنے کے لیے 740 کارکن تعینات کیے ہیں۔نمازیوں اور عمرہ زائرین کو نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کے ساتھ آب زمزم کی بوتلیں تحفے کے طور پر پیش کی جارہی ہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام میں زمزم سبیل انتظامیہ کے ڈائریکٹر احمد الندوی نے بتایا کہ انتظامیہ مسجد الحرام کے اندر اور صحنوں کی داخلہ گاہوں پر زائرین کو آب زمزم کی بوتلیں پیش کررہی ہے جبکہ نماز کے لیے مقرر مقامات پر بیگ بھی بھاری مقدار میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔ الندوی نے بتایا کہ 140 کارکن مسجد الحرام اور اس کے صحنوں میں 600 سے زیادہ ورکرز کی نگرانی کررہے ہیں۔ یہ کام چوبیس گھنٹے انجام دیا جارہا ہے۔

کورونا راحت پیکیج پر کانگریس اور وائٹ ہاؤس 48 گھنٹے میں فیصلہ کرے : اسپیکر

 واشنگٹن// امریکی پارلیمنٹ کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے وائٹ ہاؤس کے دفتر اور کانگریسی قانون سازوں (اراکین پارلیمنٹ) سے کہا ہے کہ اگر وہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل کووڈ۔19 کے امدادی پیکیج پر کوئی قرارداد منظور کرنا چاہیں تو انہیں 48 گھنٹے کے اندر اس پرغور کرنا ہوگا۔پیلوسی نے اے بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ، "وائٹ ہاؤس اور کانگریس کو یہ فیصلہ کرنے کے لئے 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے کہ آیا وہ صدارتی انتخابات سے قبل کووڈ کیلئے ایک اور امدادی پیکیج چاہتے ہیں یا نہیں۔"انہوں نے کہا ، "ہم ان سے پوچھ رہے ہیں کیونکہ ہمیں امدادی پیکیج کے سلسلے میں تیاری کرنی ہوگی اور پیکیج کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔"اسپیکر سے اس بارے میں پوچھے جانے پر کہ کیا امریکیوں کو 3 نومبر کے انتخابات سے قبل امریکیوں کو کورونا کی وبا سے نجات ملے گی یا نہیں ، انہوں نے کہا ، "

برطانیہ میں لاک ڈاؤن کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی

لندن//برطانوی میڈیا کے مطابق شہریوں نے علی الاعلان کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی شروع کر دی، اس سلسلے میں مظاہرے بھی ہونے لگے ہیں، جن میں مظاہرین نے کہا ہے کہ وہ ماسک نہیں لگائیں گے اور نہ ہی فاصلہ رکھیں گے۔ایسا ہی ایک مظاہرہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کیا گیا ہے جو کرونا کی روک تھام کے لیے نافذ ایس او پیز کے خلاف تھا، جس میں لندن کے عوام نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت کے سخت اقدامات کو مسترد کیا۔واضح رہے کہ کورونا پابندیوں کے خلاف لندن میں مظاہرے ایسے حالات میں ہوئے ہیں جب برطانوی عوام کی اکثریت کرونا کی روک تھام کے لیے حکومت کے طریقہ کار سے خوش نہیں۔  

افغان طالبان کا امریکی فوج پر امن معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام

کابل//طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج امن معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہیں۔اس بارے میں طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے بیان میں کہا کہ صوبہ ہلمند میں بمباری کرکے امریکی فضائیہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ امریکا کو اشتعال انگیز کارروائیوں اور بمباری کے نتائج بھگتنا پڑسکتے ہیں۔طالبان نے حال ہی میں ہلمند میں حملے کرتے ہوئے پیش قدمی شروع کی ہے جسے روکنے کیلئے امریکا نے ان کی پوزیشنز کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔کابل میں امریکی فوجی ترجمان نے طالبان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی حملوں میں طالبان کے ساتھ معاہدے اور امریکا افغان مشترکہ اعلامیے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی، یہ کارروائی افغان فوج کے دفاع کیلئے کی گئی جن پر طالبان نے حملہ کیا تھا، امن عمل کے لیے تمام فریقین کو تشدد سے باز رہنا ہوگا

نیوزی لینڈ: نئی کابینہ میں خواتین کی بھرپور شمولیت

آکلینڈ//نیوزی لینڈ میں حالیہ انتخابات کے بعد وجود میں آنے والی پارلیمنٹ کئی اعتبار سے منفرد ہو گی۔ اراکینِ پارلیمنٹ کی اکثریت خواتین پر مشتمل ہوگی جب کہ نئی کابینہ میں ہم جنس پرستوں اور خواجہ سراؤں کو 10 فی صد نمائندگی حاصل ہو گی۔دوسری جانب حکومت کی سابق اتحادی جماعت گرین پارٹی بھی 10 فی صد نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے ان میں بھی اکثریت خواتین کی ہے۔لیبر پارٹی نے 120 پارلیمانی نسشتوں میں سے 64 پر کامیابی حاصل کی جن میں نصف سے زیادہ خواتین ہیں۔خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق نئی کابینہ میں نیوزی لینڈ میں مقیم مختلف طبقات کو رنگ و نسل کی بنیاد پر حکومت میں شامل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ہفتے کو ہونے والے انتخابات میں وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔  

تازہ ترین