تازہ ترین

کورونا وبا ءسے تعلیم و تربیت اثر انداز

واشنگٹن //کورونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر میں بچوں کی تعلیم و تربیت کو توقع سے کہیں زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ عالمی بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھی لاکھوں بچے اسکولوں میں جانے سے محروم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایسے بچوں کا تناسب تقریباً 70 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، جو 10سال کی عمر تک سادہ متن کو پڑھنے اور سمجھنے کے قابل نہیں ہوں گے۔ عالمی بینک کے مطابق بند اسکولوں سے متاثر ہونے والے بچوں کے باعث دنیا کو مستقبل میں 17ارب یورو کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔خبررساں اداروں کے مطابق ملیریا کے خلاف جنگ کو کورونا وبا کی وجہ سے شدید دھچکا لگا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق 2020 ء میں مچھروں سے پھیلنے والی اس بیماری سے تقریباً 6لاکھ 27ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 2019ء کے مقابلے میں یہ تعداد 70ہزار زائد بنتی ہے۔ دو تہائی اضافی اموات وبائی امراض سے متعلق روک تھام، تشخیص او

امریکی سینٹ کی سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کی تجویز مسترد

واشنگٹن//امریکی سینیٹ نے سعودی عرب کو 650 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے ۔امریکی سینیٹ نے منگل کی رات اس تجویز کو 30 کے مقابلے 67 ووٹوں سے خارج کر دیا۔سعودی عرب کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت میں 280 درمیانی فاصلے تک ہوا سے ہوا میں مار کرنے والی میزائلیں شامل ہیں جن کا استعمال دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لئے کیا جاتا ہے ۔اراکین نے سعودی عرب کو اس ضمانت کے بغیر فوجی ساز و سامان فروخت کرنے کی مخالفت کی تھی کہ امریکی آلات کو سویلین کو مارنے کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔تاہم اسلحے کی فروخت کی حمایت کرنے والوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ پہلے ہی سعودی عرب کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت روک چکی ہے۔ڈیموکریٹ رکن اور سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ تعلقات کے چیئرمین سینیٹر باب مینڈیز کا کہنا تھا کہ ’میں مختلف کارروائیوں کے لیے سعودی قیادت کا احتساب کرنے سے

سوچی کی سزا کم کرکے 2سال کردی گئی

نیپداو//میانمار کی معزول رہنما آنگ سان سوچی کو عدالت کی جانب سے دی گئی 4 سال قید کی سزا کو کم کر کے 2سال کردیا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق آنگ سان سوچی کو عوام کو فوج کے خلاف اکسانے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرسزا دی گئی تھی۔ سوچی کوسیکشن 505 بی کے تحت 2 برس جبکہ ایک اور قانون کے تحت مزید 2 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ میانمار فوج کے مطابق سابق صدروِن مائنٹ کو بھی انہیں الزامات کے تحت 4 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔  

دنیا کی متاثر کن خواتین میں 50افغان عورتیں شامل

لندن //معروف برطانوی نشریاتی ادارے برٹش براڈ کاسٹنگ ’بی بی سی‘ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کردی، جس میں نصف تعداد افغان عورتوں کی ہے۔فہرست میں شامل خواتین کا انتخابات مختلف شعبہ جات سے کیا گیا ہے، رواں برس ’کلچر اینڈ ایجوکیشن، انٹرٹینمنٹ اینڈ اسپورٹس، پولٹکس اینڈ ایکٹوزم، سائنس اینڈ ہیلتھ اور افغانستان‘ کی 5 کیٹیگریز میں خواتین کو تقسیم کیا گیا ہے۔ہر سال چار کیٹیگریز میں خواتین کی نامزدگی کی جاتی ہے مگر اس بار خصوصی طور پر افغانستان کی الگ کیٹیگری بنائی گئی ہے، جس میں 50 افغان خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں فہرست میں ایران، ترکی، بھارت، مصر، انڈونیشیا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی متاثر کن خواتین کو بھی رکھا گیا ہے۔فہرست میں شامل افغانستان کی 50 خواتین میں سیاستدان، سماجی رہنما، شاعر، اداکارائیں، تعلیم دان، ماحول

روہنگیا پناہ گزینوں کا فیس بک کیخلاف 150ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

کیلی فورنیا: میانمار کے روہنگیا پناہ گزینوں نے فیس بک پر 1 کھرب 50 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ میانمار کے روہنگیا پناہ گزینوں نے کیلی فورنیا کی عدالت میں فیس بک کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیس بک پر نفرت انگیز مواد اور منافرت پر مبنی پوسٹوں کی وجہ سے روہنگیا برادری کو تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔روہنگیا پناہ گزینوں کی جانب سے قانون دان فرموں ایڈلسن پی سی اور فیلڈز پی ایل ایل کی درخواست میں استدلال کیا گیا ہے کہ سماجی رابطے ویب سائٹ نفرت ا?میز پروپیگنڈے کو روکنے میں بری طرح بری طرح ناکام رہی جس کا خمیازہ معصوم جانوں کو بھگتنا پڑا۔قانونی فرموں نے شکایت میں مزید کہا ہے کہ اگر فیس بک امریکی قانون کی سیکشن 230 کو اپنے دفاع کے طور پر استعمال کرتی ہے تو ہم اپنے مقدمے میں میانمار کے قانون کے اطلاق کی کوشش کریں گے۔دوسری جانب دیگر قانونی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ امریکی عد

بلجیم میںکورونا پابندیوں کیخلاف پر تشدد مظاہرے

برسلز //یورپی ملک بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے کیے گئے سخت اقدامات کے خلاف مظاہروں میں 8ہزار افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا، جب کہ مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر جلتی ہوئی اشیا اور بوتلیں پھینکی گئیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق فرانس اور نیدرلینڈز کے بعد دیگر یورپی ممالک میں بھی ویکسین کی مخالفت عروج پر ہے۔برسلز میں ہونے والے احتجاجی مارچ کے دوران پولیس نے خاردار تارلگا کر مظاہرین کو یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز کی جانب جانے سے روک دیا۔ 2ڈرون طیاروں اور ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے احتجاجی مارچ کی نگرانی کی گئی۔پولیس اورمظاہرین میں جھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے تیز دھار پانی اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کی۔ دوسری جانب آکسفورڈ ایسٹرا زینیکا ویکسین کی

گیمبیامیںصدارتی انتخابات | اداما بارو ایک بار پھرکامیاب

بانجول //گیمبیا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر اداما بارو نے واضح کامیابی حاصل کر لی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انہیں 53 فیصد سے زائد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ ان کے حریف امیدوار کو محض 28 فیصد ووٹ مل سکے۔ ان انتخابات کو اس مغربی افریقی ریاست میں فقط 4 سال پرانی جمہوریت کے لیے ایک امتحان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ یحییٰ جامے کے بغیر پہلا الیکشن تھا۔ انہوں نے کئی برسوں تک ا?مرانہ طور پر سربراہ مملکت کی حیثیت سے حکومت کی۔  

اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کا فیصلہ ملتوی

اقوام متحدہ// اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس کے تحت افغان طالبان اور میانمار کی فوجی حکومت کے نمائندوں کو تسلیم کرنے کا معاملہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔امریکا، روس اور چین سمیت 9 ممالک پر مشتمل اقوام متحدہ کی کریڈنشلز کمیٹی کے معاہدے پر مشتمل قرارداد کو اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے ووٹنگ کے بغیر اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔گزشتہ ہفتے کمیٹی نے جنرل اسمبلی کے موجودہ سیشن کے لیے افغانستان اور ’میانمار کے نمائندوں کی شمولیت کو مؤخر کرنے‘ کی تجویز دی تھی، جنرل اسبملی کا موجودہ سیشن ستمبر 2022 میں ختم ہوگا۔9 ممالک پر مشتمل کریڈنشلز کمیٹی کی صدارت اس وقت سویڈن کے پاس ہے اور مستقبل قریب میں کمیٹی کا مزید کوئی اجلاس ہونے کی بھی امید نہیں ہے۔افغانستان اور میانمار کے معاملے پر اقوام متحدہ میں نئی اور پرانی حکومتوں کی جانب سے دو مختلف درخواستیں موجود

ڈیموکریسی اجلاس کیلئے110ممالک مدعو | غیر جمہوری قوتوں پر امریکی پابندیوں کا امکان

  واشنگٹن //واشنگٹن میں ہونے والی ڈیموکریسی اجلاس میں غیر جمہوری قوتوں پر پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق 110 ممالک کو9 سے 10 دسمبر کے اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے ۔امریکی میڈیا کے مختلف آؤٹ لیٹس نے رپورٹ کیا کہ امریکی محکمہ خزانہ اس ہفتے اجلاس کے موقع پر سلسلہ وار پابندیاں عائد کرے گا، جن میں ایسے لوگوں کو نشانہ بنایا جائے گا جو جمہوریت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔واشنگٹن میں ایک ترجمان نے بتایا کہ 'محکمہ خزانہ ایسے افراد کو نامزد کرنے کے لیے متعدد کارروائیاں کرے گا جو دنیا بھر میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کو نقصان پہنچانے والی بدنیتی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، جس میں بدعنوانی، جبر، منظم جرائم، اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں شامل ہیں۔اس کے علاوہ محکمہ خزانہ بدعنوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے والی خامیوں کو دور کرنے کے سلسلے میں بھی اقدامات کا اعلان کرے گا۔واش

نائیجر میں فوج اور باغیوں میں جھڑپ | 100 سے زائد ہلاکتیں

نیامے// نائیجر کے مغربی صوبے میں مسلح باغیوں اور فوج کے درمیان گھمسان کی جھڑپ ہوئی جس میں 27 فوجی اہلکار سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجر کے علاقے تیلابیری کے ضلع تیرا میں مسلح افراد نے فوجی اڈے پر حملہ کردیا۔ فوج اور جنگجووں میں گھمسان کی جھڑپ ہوئی۔خونی جھڑپ میں نائیجر فوج کے 27 اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔نائیجر فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ جوابی کارروائیوں میں 95 سے زائد حملہ آور ہلاک ہوگئے جب کہ فرار ہونے والوں کی گاڑیاں اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔    

اردگان کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

سیرت //سیکورٹی فورسز نے ترک صدر طیب اردگان کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ترک میڈیا کے مطابق طیب اردگان صوبے سیرت میں ایک ریلی میں شریک تھے کہ سیکورٹی فورسز نے گاڑی کے نیچے سے بم برا?مد کیا، جس کو فوراً بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا، فرانزک ٹیموں نے کار کو گھیرے میں لے کر انگلیوں کے نشانات اور دیگر شواہد جمع کرلیے اور مزید تحقیقات کا ا?غاز کردیا۔  

افغانستان میں یتیم خانوں کیلئے موبائل لائبریری کی سہولت بحال

کابل //افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد پہلی بار موبائل لائبریری بس یتیم خانے میں پہنچی جس کے دروازے کھلتے ہی بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں۔ رپورٹ کے مطابق 11 سالہ آرزو عزیزی کا کہنا تھا کہ 'میں واقعی بہت خوش ہوں، میں ان کتابوں کا دوبارہ مطالعہ کر رہی ہوں جو مجھے پسند ہیں'، اس کتاب میں ان کے پسندیدہ ٹوم (ایک بلی) کے ذریعے گنتی کرنے میں مدد دی گئی ہے جسے پنیر کے اتنے زیادہ ٹکڑے ملے ہیں جنہیں گننا مشکل ہے۔ساتھیوں کی پْرجوش چہچہاہٹ کے ساتھ ایک تبدیل شدہ بپلک بس میں بیٹھی آرزو نے کہا کہ لائبریری تین ماہ تک نہیں آئی تھی۔موبائل لائبریری ان 5 بسوں میں سے ایک ہے جس کی منظوری چارمغز نامی مقامی تنظیم نے دی تھی اور اس کا قیام آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ افغان خاتون فرشتہ کریم نے کیا تھا۔کابل میں حالیہ برسوں میں سیکڑوں بچے روزانہ موبائل لائبریریوں کا استعمال

سری لنکن شہری کا درد ناک قتل | پاکستان میں 800افراد کے خلاف کیس درج

اسلام آباد //پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں مشتعل ہجوم کی جانب سے تشدد کے بعد قتل کیے جانے والے سری لنکن شہری پریا نتھا دیاودھنہ کی اہلیہ نے پاکستان کی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان سے منصفانہ تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔جمعے کو صوبہ پنجاب میں سیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں بطور مینیجر کام کرنے والے پریا نتھا کو ایک مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں تشدد کر کے ہلاک کرنے کے بعد ان کی لاش کو آگ لگا دی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت800 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اب تک 13 اہم مشتبہ افراد میں سے 118 کو گرفتار کیا گیا ہے ۔   

مالی:بس پر مسلح افراد کے حملے میں 31افراد ہلاک

بماکو//مالی میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔  مالی میں دیہاتیوں کو لے کر بازار جانے والی ایک مسافر بس پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ ملزمان نے پہلے ٹائر پر فائرنگ کرکے بس روکی اور پھر مسافروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔مسلح افراد کی فائرنگ میں 31 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ بس ہفتے میں 2 دن مسافروں کو لیکر مرکزی بازار جاتی ہے جہاں سے دیہاتی پورے ہفتے کی خریداری کرتے تھے۔  

دنیا کی تیز ترین ٹیکہ کاری مہم میں برطانیہ پہلے پائیدان پر

 لندن //کووڈ 19 کے خلاف ویکسینیشن دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی مہم ہے جس کا آغاز ایک برس قبل 8 دسمبر 2020 کو برطانیہ سے ہوا۔اس وقت تک دنیا کی تقریباً آدھی آبادی کو ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔تاہم جہاں ایک طرف امیر ممالک اپنے شہریوں کو ویکسین کی تیسری خوراک لگارہے ہیں وہیں غریب ممالک ابھی تک پہلی خوراک کا انتظار کررہے ہیں۔ویکسینیشن مہم میں برطانیہ دیگر ممالک سے برتری حاصل کیے ہوئے ہے، روس اور چین نے پہلے ہی یہ مہم شروع کررکھی ہے جس میں مخصوص شہروں اور علاقوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ویکسینیشن مہم کے ابتدائی دنوں میں برطانیہ نے ایسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال کیا۔ دیگر کئی امیر ممالک جیسا کہ امریکہ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات نے 14 دسمبر کو یہ مہم شروع کی۔ ان کے بعد سعودی عرب، اسرائیل اور یورپی یونین نے مہینے کے آخر میں اس مہم کا آغاز کیا۔ان ممالک نے زیادہ تر امریکہ اور جرمنی

خواتین کو جائیداد میں حصہ دیں اور زبردستی شادی نہ کرائیں:طالبان

کابل//طالبان حکومت نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ خواتین کو جائیداد میں حصہ دیا جائے اور شادی بھی اْن کی مرضی سے کرائیں۔ امارت اسلامیہ افغانستان کی جانب سے ایک حکم نامے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ لڑکیوں کی شادی کے لیے اْن کی رضامندی حاصل کرنا چاہیئے۔حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں گی۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عورت کوئی جائیداد نہیں بلکہ ایک عظیم اور آزاد مخلوق ہے جسے کوئی بھی امن کے بدلے یا دشمنی ختم کرنے کے لیے دوسرے فریق کے حوالے کر سکتا ہے۔خواتین کو جائیداد میں حصہ اور شادی کے حوالے سے حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین کو زبردستی شادی پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے اور بیواؤں کو ان کے مرحوم شوہر کی جائیداد میں حصہ ملنا چاہیے۔ترجمان طالبان کے بیان میں عورتوں کو

شام میں بس پر حملہ

دمشق// شام کے مشرقی صوبہ در الزور میں آئل فیلڈ میں کام کرنے والے کارکنوں کی بس پر حملہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں کم ازکم 10 کارکن ہلاک  اورچند دیگر زخمی ہوئے ہیں۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ذمہ دار کون ہے جب کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کارکنان کو کام سے واپس لے جایا جا رہا تھا۔تیل کی دولت سے مالا مال شام کے اس صوبے میں ایسی کارروائیوں میں باقاعدگی سے سرگرم داعش گروپ  نے اس کارروائی کا دعویٰ کیاہے۔شام میں کام کرنے والی تنظیم آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ درالزور کے علاقے میں بس حملے میں دھماکہ خیز ڈیوائس استعمال کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ یہ سانحہ  دیر ایزور کے اس علاقے میں پیش آیا  ہے۔  

لیبیا: سیف الاسلام قذافی انتخابات لڑنے کیلئے اہل قرار

جدہ //لیبیا کے سابق حکمران معمرقذافی کے بیٹے سیف الاسلام  صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے  اہل قرار دے دیے گئے ہیں۔ لیبیا کی عدالت نے سیف الاسلام قذافی کو صدارتی انتخابات لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا۔قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے صدارتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔سیف الاسلام  نے گزشتہ ماہ انتخابی کمیشن کی جانب سے ان کی درخواست کو مسترد کیے جانے کے خلاف سبھا کی عدالت میں  اپیل دائر کی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  لیبیا کے الیکشن کمیشن نے سیف الاسلام قذافی کو  2015 میں جنگی جرائم کے الزامات سزائے یافتہ ہونے کی وجہ سے  ان کا نام صدارتی انتخابات میں شامل اْمیدواروں کی فہرست  سے خارج کردیا تھا۔خیال رہے کہ لیبیا کے پہلے براہ راست صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 24 دسمبرکو ہوگا۔  

اومیکرون کی ویکسین بنانے کیلئے عالمی دوڑ شروع

واشنگٹن //دنیا بھر کی حکومتوں نے ملک کو لاک ڈاون کی صورت میں معاشی تباہی سے بچانے کے لیے کورونا کی نئی قسم اومیکرون کی ویکسین بنانے کی کوششیں تیز کردیں۔ ہوائی اڈوں پر مسافروں کی جانچ کرکے متاثرہ افراد کی شناخت کی جارہی ہے،جب کہ اومیکرون وائرس کو ڈی کوڈ کرنے کا کام بھی تیز کردیا گیا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اومیکرون کے تیزی سے پھیلنے کاخدشہ ہے۔ مملکت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد امریکہ میں بھی کورونا وائرس کی اومیکرون اسٹرین کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے ۔ متاثرہ شخص جنوبی افریقہ سے 22 نومبر کو امریکہ آیا تھا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق اومیکرون سے متاثرہ شخص ویکسین کا کورس مکمل کر چکا تھا، مریض کا علاج جاری ہے ۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ تمام ممالک پُرسکون رہ کر اومیکرون کے خلاف حقیقی اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ نئے ویرینٹ اومیک

نائجیریا:کشتی پلٹنے سے 29 افراد ہلاک

گوسے // شمالی نائجیریا کی ریاست کانو میں کشتی پلٹنے سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے ۔انفارمیشن کمشنر محمد گربا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب تک کل 29 لاشیں ملی ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ جبکہ 14 دیگر تاحال لاپتہ ہیں۔ یہ حادثہ کانو صوبے کے باگوائی شہر میں منگل کو پیش آیا۔مسٹر گربا نے بتایا کہ سات افراد کو بچا لیا گیا ہے اور ان کا مقامی ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے ۔ راحت اور بچاؤ آپریشن ابھی بھی جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے واقعہ کی تحقیقات اور مستقبل میں ایسے واقعات کے اعادہ کو روکنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔دریں اثناء نائجیریا کے صدر محمد بحاری نے کشتی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے المناک حادثہ قرار دیا۔ انہوں نے ریاستی حکومت کے تمام وفاقی اداروں کو تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔یو این آئی