تازہ ترین

متعدد ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ

 واشنگٹن+ریو دی جنیریو+ نئی دہلی//دنیا کے متعدد ممالک میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضاف ہو رہا ہے اور دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 38441934 تک جا پہنچی ہے، جبکہ 1091945 افراد کی موت ہوگئی ہے۔جان ہاپکینس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک 38441934 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ان میں 1091945 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک امریکہ میں اب تک 216858 افراد فوت ہوچکے ہیں، جہاں پر 7916118 افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 67708 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں اب تک متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7307097 ہوگئی ہے۔ جمعرات کے روز مرکزی وزارت صحت و خاند

اردغان نے آذر بائیجان اورآرمینیا کا تنازع حل کروانے کیلئے رابطے شروع کردیئے

 انقرہ + ماسکو// ترکی کے صدر طیب اردغان نے آرمینیا اور آذر بائیجان کے مابین تنازعات  کا مستقبل حل نکالنے کیلئے رابطے شروع کردیے ہیں۔ترک ایوان صدر کے مطابق روس کے صدر ولادیمر پیوٹن کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی مسائل اور بالخصوص آذر بائیجان اور آرمینیا کے علاقائی تنازعات پر گفتگو کی۔طیب اردغان نے روسی صدر پر واضح کیا کہ آرمینیا نگورنو قرباخ پر اپنے تیس سالہ قبضے کو مستقل شکل دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اس مسئلے کا پائیدار حل چاہتا ہے۔دوسری جانب روسی ایوان صدر کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پیوٹن نے دونوں ممالک کی جھڑپوں میں مشرقی وسطی سے جنگجوؤں کی شرکت پر تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ماسکو کی جانب سے ثالثی کی اہمیت پر زور دیا۔واضح رہے کہ نگورنو قرہ باخ میں آذر بائیجان اور آرمینیا کے مابین جاری جھڑپوں میں اب ت

بائیڈن خاندانی کاروبار سے منسلک معلومات عام کریں: ٹرمپ

واشنگٹن// امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں اپنے اہم حریف جوبائیڈن پر یوکرائن کے توانائی کے ادارہ برمیسما سے تعلقات رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بائیڈن کو خاندانی کاروبار سے متعلق سبھی معلومات کو عام کرنا چاہئے۔ ٹرمپ نے ٹوئیٹ کرکے کہا، "جو بائیڈن کو فوری طور پر اپنا ای میل ، ملاقات ، کال ریکارڈز اور خاندانی کاروبار میں ان کی شراکت سے متعلق ریکارڈ سب کے سامنے رکھنا چاہئے جس میں چین کے ساتھ اپنے تعلقات بھی شامل ہیں۔"امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ نے در حقیقت یوکرائن کے برمیسما کے ادارے کے ممتاز عہدیدار وادیم پوزہارسکئی اور جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے مابین گفتگو کے دو ای میلز جاری کیے تھے ، جس میں پوزارساکائی نے ان کے والد یعنی بائیڈن سے ملاقات کا اہتمام کرنے پر ہنٹر کا شکریہ ادا کیا تھا اور پوچھا تھا کہ جو بائیڈن یوکرائنی کمپنی کی حمایت کرنے کے لئے ا

امریکہ نے تبت کیلئے خصوصی کوآرڈی نیٹر مقرر کیا

واشنگٹن// امریکہ نے تبت میں انسانی حقوق کے معاملوں سے متعلق امور کے لئے خصوصی کو آرڈینیٹر مقرر کیا ہے ۔امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومیو نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ ‘‘مجھے بیورو آف ڈیموکریسی، حقوق انسانی اور محنت کے اسسٹنٹ سکریٹری رابرٹ اے ڈسٹرو کو تبتی امور کا کوآرڈینیٹر بنائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔پومپیو نے کہا کہ خصوصی کوآرڈینیٹر چین اور تبتی روحانی پیشوا دلائی لامہ یا ان کے نمائندوں کے مابین بات چیت کو فروغ دینے کیلئے امریکہ کی کوششوں کی قیادت کرے گا اور ساتھ ہی تبت کی مذہبی اور لسانی شناخت کے تحفظ کے لئے بھی کام کرے گا۔ انہوں نے کہا ‘‘وہ تبتی مہاجرین کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور پہاڑوں میں بسنے والی تبتی برادریوں میں پائیدار معاشی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے کیلئے امریکی کوششوں کی بھی حمایت کریں گے ’’۔  

’یکم ربیع الاول اتوار 18 اکتوبر کو ہوگا‘

الریاض//جدہ میں فلکی علوم کی سوسائٹی نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم ربیع الاول اتوار 18 اکتوبر کو ہوگا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق سوسائٹی نے کہا ہے کہ ’جمعہ 29 صفر بمطابق 16 اکتوبر کو شام 5 بجکر 56 منٹ پر چاند، سورج کے ساتھ ڈوب جائے گا‘۔’اسی رات 10 بجکر 31 منٹ پر چاند اور سورج افق کی ایک ہی منزل پر ہوں گے جبکہ اگلے دن یعنی ہفتہ 17 اکتوبر کو سورج شام 5 بجکر 55 منٹ پر غروب ہوگا جبکہ ربیع الاول کے ہلال کی پیدائش ہوگی‘۔’نیا چاند شام 6 بجکر 40 منٹ پر افق پر ہوگا اور مجرد آنکھ سے دیکھا جائے گا‘۔سوسائٹی نے کہا ہے کہ ’اس اعتبار سے ہفتہ 17 اکتوبر ماہ صفر کی 30 تاریخ ہوگی جبکہ اتوار یکم ربیع الاول ہوگا‘۔