تازہ ترین

دنیا میں کورونا وائرس سے 9.75 لاکھ اموات ، 3.17 کروڑ متاثر

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا سے اب تک تقریبا 9.75 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جب کہ تقریبا 3.17 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں31779835 افراد متاثر اور975104 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد6933548 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 201844افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔  

کورونا مخالف ویکسین کی کوئی ضمانت نہیں:عالمی صحت تنظیم

جنیوا//عالمگیر وبا کووڈ۔19(کورونا وائرس) سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسین کو لے کر لگائی جا رہی اُمیدوں کو اُس وقت جھٹکا لگا جب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ،ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ عالمی صحت تنظیم کے پاس اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ کورونا وائرس وباء کیلئے تیار کئے جا رہے ٹیکوں میں سے کوئی کام کرے گا یا نہیں۔دنیا بھر میں اب تک 3 کروڑ 17 لاکھ 131 ہزار لوگ کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 9 لاکھ75 ہزار لوگوں نے اپنی جانیں گنوا دی ہیں ،جبکہ 2کروڑ 23 لاکھ سے زیادہ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ پوری دنیا میں 74 لاکھ سے زیادہ فعال معاملے ہیں۔ عالمی صحت تنظیم سربراہ نے کہا ہے کہ اس بات کی بھی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ تیاری کے مرحلے سے گزرنے کے دوران بھی کوئی ٹیکہ کام کرے گا۔ حالانکہ، انہوں نے کہا کہ جتنا زیادہ سے زیادہ والنٹئیرس پر ویکسین کی ٹیسٹنگ ہو گی، ایک بہتر او

سعودی نے 4 اکتوبر سے عمرہ بحال کردیا

جدہ //عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ سعودی عرب نے 4 اکتوبر سے احتیاطی تدابیر کے ساتھ بتدریج عمرہ بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وبا کے باعث 26 فروری سے عمرے اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے سعودی عرب آمد پر عارضی پابندی عائد ہے اور رواں برس حج میں بھی سعودیہ میں مقیم صرف چند ہزار غیر ملکی تارکین وطن نے اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے حج ادا کیا ۔سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس کے3 لاکھ 30 ہزار سے زائد کیسز اور ساڑھے 4 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں جو خلیجی ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے جاری کردہ اعلان کے مطابق پہلے مرحلے میں اصل گنجائش کا30 فیصد یعنی سعودی عرب میں مقیم 6 ہزار شہریوں اور تارکین وطن کو 4 اکتوبر سے روزانہ عمرہ ادا کرنے کی اجازتہوگی۔دوسرے مرحلے میں یکم ربیع الاول، 18 اکتوبر سے سعودی شہریوں اور ت

دنیا بھرمیں کورونا سے3کروڑ20لاکھ افراد متاثر

 واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) وبا کی وجہ سے اب تک تقریباً 9.69 لاکھ افراد ہلاک جبکہ تقریباً 3.15 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا نے دنیا بھر میں 3،14،80،193 افراد کو متاثر کیا ہے اور 968683 افراد کی موت ہوئی۔عالمی طاقت سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6895549 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 200768 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ہندوستان میں صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے بدھ کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 83347 نئے معاملے درج ہوئے اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 5646011 ہوگئی۔وہیں اس دوران اس مہلک وائرس کی وجہ سے 1085 مریضوں کی موت کی

یواے ای اور بحرین کے اسرائیل سے امن معاہدے

فلسطین نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدوں کی مذمت کر دی ہے اور ان کے ردعمل میں احتجاج کے طور پر عرب لیگ کے آیندہ اجلاسوں کی چیئرمین شپ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہیفلسطین نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدوں کی مذمت کر دی ہے اور ان کے ردعمل میں احتجاج کے طور پر عرب لیگ کے آیندہ اجلاسوں کی چیئرمین شپ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ فلسطینی وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی عرب ملک کے اسرائیل کے ساتھ باضابطہ تعلقات استوار کرنے کے لیے سمجھوتوں کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔فلسطینی ایک ہفتہ قبل واشنگٹن میں امریکا کی ثالثی میں یو اے ای اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ طے شدہ امن معاہدوں کو اپنے نصب العین (کاز) سے غدار قرار دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان سے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مطالبے کو نقصان پہنچا ہے۔قبل ازیں اسی م

سی ڈی سی کا خدشہ درست ثابت

امریکہ میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ عالمی وبا کے امریکہ میں حملے کے بعد صحتِ عامہ کے امور کے نگراں ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے ملک میں دو لاکھ اموات کے خدشے کا اظہار کیا تھا۔عالمی ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے مہینوں میں امریکہ میں اموات کی تعداد میں ہزاروں کے اضافے کا خدشہ ہے۔امریکہ میں کرونا سے ہلاکتوں کی یہ تعداد دوسری جنگِ عظیم کے بعد سے کوریا، ویتنام، خلیج ایران، افغانستان اور عراق کی جنگوں میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں سے دو گنا ہو چکی ہے۔اپریل میں وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا اندازہ تھا کہ امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سے دو لاکھ ہو سکتی ہے جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی میں 70 ہزار سے ایک لاکھ افراد کے مرنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں دو لاکھ 814 افراد ہلاک اور اب تک 6

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کشمیر پر اردغان کا تبصرہ | دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کریں :بھارت

نئی دہلی// ہندوستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کے تعلق سے دیئے گئے ترکی کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بیان ناقابل قبول ہے اوراسے دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے۔ہندوستان نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان کی طرف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  ( یواین جی اے ) اجلاس کے دوران منگل کے روز کشمیر سے متعلق کئے گئے تبصرے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنے کی نصیحت کی۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مندوب ٹی ایس تری مورتی نے کہا ،’’ ہم نے ہندوستان کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیرپر ترکی کے صدر کا تبصرہ دیکھا۔ وہ ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں اور یہ ہمارے لئے مکمل طور پر ناقابل قبول ہے‘‘۔ تری مورتی نے کہا کہ ترکی کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے ا