تازہ ترین

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد3کروڑ4لاکھ ،9لاکھ 53ہزاراموات

واشنگٹن/ریو ڈی جینیرو/نئی دہلی//پوری دنیا میں کورونا وائرس‘کووڈ-19’وبا سے ابتک تین کروڑ سے زائد مریض متاثر اور 9.44 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ صحتیابی کے معاملے میں ہندوستان پوری دنیا میں پہلے نمبر پر ہے ۔ امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس وانجینئرنگ مرکز(سی ایس ایس ای)کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں اب تک 3,00,71,314 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9,44,887 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔راحت کی بات یہ ہے کہ دنیا میں ابتک 2،04،32،852 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور 41.12 لاکھ سے زائد کورونا سے صحتیاب لوگوں کے ساتھ ہندوستان پہلے پائیدان پر پہنچ گیا ہے ۔ اس کے بعد برازیل (38.73 لاکھ) دوسرے نمبر پر اور سب سے زیادہ متاثرہ امریکہ (25.40 لاکھ) تیسری پوزیشن پر ہے ۔امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 66،74،411 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 1،97،633

چین کا دعوی،کورونا ویکسین بنانے میں سب سے آگے

بیجنگ//چین نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس’کووڈ-19‘کے خلاف کارگر جنگ کے لئے ٹیکہ بنانے میں وہ سب سے آگے ہے اور اسے دیگر ممالک سے ویکسین کے تعلق سے ڈاٹا چرانے کی ضرورت نہیں ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینون نے کورونا ویکسین کے ڈاٹا چوری سے متعلق الزمات کی میڈیا میں آئی رپورٹوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جمعہ کو کہا،’’چین سائبر حملے کے سخت خلاف ہے۔سائبر کرائم کی کسی بھی شکل کی ہم شدید مخالفت کرتے ہیں۔میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کورونا وائرس ٹیکہ کے سلسلے میں تحقیق اوراسے ترقی دینے کے معاملے میں ہمارا ملک سب سے آگے چل رہا ہے۔ہمیں غیر قانونی طور سے ٹیکہ کے تعلق سے کسی طرح کا ڈاٹا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سائبر حملہ آج دنیا کے سبھی ممالک کے لئے زبردست خطرہ بن گیا ہے۔ترجمان نے کہا ،’’میں امید کرتا ہوں کہ کوئی بھی ملک بغیر کسی ثبوت

امریکا نے ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی عائد کردی

 واشنگٹن//امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی چینی ویب سائٹس ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر ملک بھر میں بالترتیب 20 ستمبر اور 12 نومبر سے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کی ویب سائٹس ٹک ٹاک اور وی چیٹ کو ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دینے پر کامرس ڈپارٹمنٹ نے ملک بھر میں بروز اتوار 20 سمتبر سے دونوں ویب سائٹس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔گزشتہ ماہ 7 اگست کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹک ٹاک کی کمپنی ’’ بائٹ ڈانس ‘‘ اور وی چیٹ کی کمپنی ’’ ٹنسنٹ‘‘ کے ساتھ امریکی کمپنیوں کو کاروباری لین دین 45 دنوں کے اندر ختم کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کی معیاد ختم ہونے پر اب مکمل پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔  

دفتر میں کن چیزوں کو چھونے سے کورونا لگ سکتا ہے

واشنگٹن//دفاتر میں کن چیزوں کو چھونے سے کورونا لگ سکتا ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی نے کہا ہے کہ دفاتر میں کئی چیزیں اور مقامات ایسے ہیں جہاں سے کسی کو بھی کورونا وائرس لگ سکتا ہے-اخبار 24 کے مطابق کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی نے توجہ دلائی کہ پرنٹرز، لفٹ کے بٹن، دروازوں کے ہینڈل اور ایک سے زیادہ افراد کے زیر استعمال قہوے کے برتن کورونا وائرس کا سبب بن سکتے ہیں- انہیں چھونے سے کسی بھی شخص میں کورونا وائرس منتقل ہوسکتا ہے-کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی نے مزید بتایا کہ تنگ اور مصروف ترین مقامات مثلا لفٹ میں وائرس منتقل ہونے کا بہت زیادہ امکان رہتا ہے- کمپیوٹر کے کی بورڈ سے وائرس منتقل ہوسکتا ہے کیونکہ کی بورڈ کے بٹنزپر وائرس اور جراثیم لمبی مدت تک بسیرا کرتے ہیں۔  

اسلام آبادمیں بھارتی سفارتکاردفترخارجہ طلب | حدمتارکہ اوربین الاقوامی سرحدپرامن برقراررکھنے کی تاکید

سرینگر//پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق حدمتارکہ پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔پاکستان میں تعینات سفارتکار کو جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنے پر زور دیا گیا ۔سی این آئی، کے مطابق بھارت کے سینئر سفارتکار کوپاکستان نے دفترخارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی  کرنے پر شدید احتجاج کیا گیا۔پاکستان کی جانب سے سینئر بھارتی سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ سونپاگیا جس میں بتایا گیا کہ حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحدپر بھارتی افواج کی جانب سے شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ رواں سال بھارت نے اب تک جنگ بندی کی 2280 خلاف ورزیاں کی ہیں، گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ سے تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹرز میں دو خواتین سمیت 3 افراد

تازہ ترین