تازہ ترین

سعودی عرب میں کووڈ پابندیوں میں نرمی

نئی دہلی //سعودی عرب میں کورونا کے رہنما خطوط میں نرمی خاص طور سے سماجی دوری اور کھلی جگہ میں ماسک نہ لگانے کی رعایت کے بعد ہندوستان میں بھی حج کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ حج امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کل کہا کہ 22 اکتوبر کو حج کا جائزہ اجلاس منعقد ہوگا ، جس میں سعودی عرب کے ساتھ بات چیت سے لے کر حج کمیٹی آف انڈیا تک تمام امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نقوی نے کہا کہ وہ نومبر کے پہلے ہفتے میں حج 2022 شروع کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوںنے حج کمیٹی آف انڈیا کی تشکیل نو کو لے کر کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا میں سی ای او اور افسران موجود ہیں کوئی کام نہیں رکے گا۔ غور طلب ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا میں فی الحال افسروں کے ذریعے کام چل رہا ہے۔ کمیٹی کے اراکین کی مدت کار ختم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے حج کمیٹی آف انڈیا کا کوئی چیرمین ابھی نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے حج کی تیاری کو لے کر سوال بنا ہوا

ہندوستان، امریکہ، اسرائیل اور امارات نے نیا گروپ بنایا

نئی دہلی//ہندوستان، اسرائیل، امریکہ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے مشرق وسطیٰ سمیت ایشیا کے اہم معاشی اور عالمی امور پر مل کر ہم آہنگي کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے کل ایک ورچوئل میٹنگ میں اس بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر ان دنوں اسرائیل کے دورے پر ہیں اور انہوں نے تل ابیب سے اس میٹنگ میں شرکت کی۔ اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ میں انہوں نے مل کر تجارت، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے ، توانائی کے تعاون اور بحری سلامتی جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔اس میٹنگ کی خاص بات یہ تھی کہ میڈیا کو اس میٹنگ سے دور رکھا گیا۔ڈاکٹر جے شنکر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج شام چاروں وزراء کی ایک کامیاب اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، جس میں معاشی ترق

شمالی کوریا کاایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

سیول //شمالی کوریا نے آبدوز سے بیلسٹک میزائل کو سمندر میں فائر کرنے کا تجربہ کیا ہے۔جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شارٹ رینج بیلسٹک میزائل ممکنہ طور پر ایس ایل بی ایم ہے جو سنپو سے جزیرہ نما کے مشرق میں سمندر میں داغا گیا۔واضح رہے کہ سنپو ایک بڑا بحری جہاز ہے اور اس سے قبل سامنے آنے والی تصاویر میں آبدوز بھی نظر آئی تھیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ جنوبی کوریا اور امریکی انٹیلی جنس اضافی تفصیل کے لیے تجزیہ کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اہم سوال یہ ہوگا کہ آیا میزائل آبدوز یا پانی کے اندر پلیٹ فارم یا برج سے داغا گیا۔آبدوز پر مبنی میزائل کی ثابت شدہ صلاحیت شمالی کوریا کے ہتھیاروں کو ایک نئی سطح پر لے جائے گی، جزیرہ نما کوریا سے کہیں زیادہ تعیناتی کی اجازت دے گی اور اس کے فوجی اڈوں پر حملے کی صورت میں دوسری قسم کی جانچ پڑتال کی صلاحیت ہوگی۔واشنگٹن، سیئول اور ٹوکیو سب نے شمالی کوریا کے

ناسا کا خلائی جہاز مشتری پر روانہ

واشنگٹن //ناسا کا خلائی جہاز نظام شمسی کے بڑے سیارے مشتری کے سیارچوں کی معلومات حاصل کرنے کی مہم کے لیے 12سال کا سفر کرے گا۔ یہ خلائی جہاز مشتری کے سیارچوں کی اہم معلومات اور تصاویر زمین پر بھیجے گا۔ مشتری کے مدار میں جانے والے مشن کا نام لوسی ہے۔ یہ مشن سیارے کے گرد گردش کرنے والے سیارچوں کے مجموعے کے بارے میں معلومات اکھٹی کرے گا،جنہیں کلسٹر کو ٹروجن کا نام دیا گیا ہے۔ اس جہاز کو اٹلس 5راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا ہے۔ خلائی جہاز کا سفر بغیر کسی حادثے یا تکنیکی خامی کے چلتا رہا تو اسے 12سال کا عرصہ درکار ہو گا۔  

آزاد تجارتی معاہدے | ہندوستان اور اسرائیل مذاکرات شروع کرنے پررضامند

نئی دہلی//ہندوستان اور اسرائیل اگلے ماہ آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے پر متفق ہو گئے ہیں اور دونوں ممالک نے ان کے کووڈ ٹیکہ سرٹیفیکیشن کو تسلیم کرنے پربھی رضامندی ظاہر کی ہے ۔ وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے پیر کو اسرائیلی وزیر خارجہ یایئر لیپڈ کے ساتھ اپنی ملاقات کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے اس کا اعلان کیا تھا ۔ مسٹر جے شنکر نے کئی ٹویٹ کرتے ہوئے میں کہا ‘‘ اسرائیل کے وزیر خارجہ یایئر لپیڈ کے ساتھ بات چیت بہت ہی مثبت رہی ، علاقائی اور عالمی مسائل پر وسیع گفت و شنید ہوئی ، اگلے ماہ آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات شروع کرنے پررضا مندی ، دونوں ممالک کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیشن کو تسلیم کرنے پر رضامندی اور اسرایئل کا بین الاقوامی شمسی اتحاد کے نئے رکن کے طور پرخیرمقدم کیا گیا۔ اس دوران اسرائیلی وزیر توانائی کارین الحرار نے بین الاقوامی شمسی اتحاد میں شمولیت کے معاہدے پر

کورونا میں مبتلاسابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول فوت

واشنگٹن//کورونا میں مبتلا امریکہ کے سابق وزیر خارجہ کولن پاول دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئے۔ کولن پاول 84 سال کی عمر میں دنیا سے کوچ کر گئے۔جنرل لوتھر کولن پاول امریکا کے پہلے افریقی نژاد شہری تھے جو وزیر خارجہ کے عہدے تک پہنچے اور فوج و حکومت میں اہم ذمہ داریاں سنبھالیں۔ جنرل کولن پاول 2001 سے 2005 تک امریکی وزیر خارجہ رہے اور اس سے قبل وہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور مشیر قومی سلامتی کی ذمہ داریاں بھی سنبھالتے رہے۔انہوں  نے چار امریکی صدور کے لیے خدمات انجام دیں اور سیاسی منظرنامے اور طاقت کے ایوانوں میں ایک اہم اثاثہ تصور کیے جاتے تھے۔ 1991 کی جنگ کے بعد انہیں یکساں احترام کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا اور وہ اتنے مقبول ہوئے کہ یہ پیش گوئی تک کی جانے لگی کہ وہ مستقل میں امریکا کے صدر ہوں گے البتہ وہ کبھی بھی صدر کے الیکشن کے لیے کھڑے نہیں ہوئے۔2003 میں اقوام متحدہ میں اپنی

آسٹریلیا میں10 کروڑ ڈالر مالیت کی ہیروئن ضبط

لندن // آسٹریلیا میں پولیس نے ملک میں اب تک کی سب بڑی ہیروئن کی کھیپ پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کی جانب سے پکڑی جانے والی ہیروئن کا تخمینہ 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالر لگایا گیا ہے۔پولیس نے ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔علاوہ ازیں پولیس کے مطابق ملائیشیا سے بھیجے گئے سیرامک ٹائلوں کے سمندری مال بردار کنٹینر میں 450 کلو گرام ہیروئن پائی گئی۔حکام نے حراست میں لینے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا تاہم انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید تفتیش جاری ہے اور پیش رفت سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق زیر حراست شخص پر الزام ثابت ہونے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہوگی لیکن اس سے قبل نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے مزید محنت کرنی ہوگی۔آسٹریلوی فیڈرل پولیس کمشنر سدرن کمانڈ کریسی بیریٹ نے کہا کہ آسٹریلوی فیڈرل پولیس رائل ملائیشیا پولی

ناروے کے وزیراعظم کا مودی کو پیغام | تعلقات مضبوط بنانے کیلئے کام کرنے کے خواہشمند

اوسلہ/یو این آئی// وزیراعظم نریندر مودی کی ناروے کے نومنتخب وزیراعظم جونس گاہر اسٹورے کو دی گئی نیک خواہشات اور مبارکبادی پیغام کے جواب میں انہوں نے مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں نورڈک۔ہندستان سربراہی کانفرنس، آب و ہوا کی تبدیلی دیگر امور پر ہندستان کے ساتھ مل کرکام کرنے کے خواہشمند ہیں۔خیال رہے کہ سنیچر کو مودی نے حکومت کی ذمہ داری سنبھالنے پر وزیراعظم جونس گاہر اسٹورے کو مبارکباد دی تھی اور کہا تھا کہ وہ ہندستان۔ناروے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے وہ انکے ساتھ کام کرنے خواہش مند ہیں۔اس کے بعد اسٹورے نے مبارکبادی پیغام کے جواب میں ٹوئٹ کیا کہ شکریہ وزیراعظم نریندر مودی۔ میں بھی قواعد پر مبنی ورلڈ آرڈر، سمندروں، آب و ہوا، ماحولیات، توانائی اور نورڈک۔انڈیا سمٹ پر  یو این ایس سی  میں ناروے ہندستان تعا ون کو مضبوط کرنے کے ل

عراقی الیکشن کمیشن نے پارلیمانی انتخابات کے مکمل نتائج کا اعلان کردیا

بغداد/یو این آئی// عراقی الیکشن کمیشن (آئی ایچ ای سی) نے ملک کے ابتدائی پارلیمانی انتخابات کے مکمل نتائج کا اعلان کرتے ہوئے شیعہ عالم دین مقتدی الصدر کی پارٹی کے برتری کا  اعلان کیا  ہے۔آئی ایچ ای سی کے بورڈ آف کمشنرز کے صدر جسٹس جلیل عدنان خلف نے ایک پریس کانفرنس میں انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔ سیاسی جماعتوں کی جیتی ہوئی نشستوں کی تفصیلات اس عرصے کے دوران نہیں دی گئیں۔ ووٹوں کی روایتی گنتی کے بعد پیر کو آئی ایچ ای سی کی طرف سے اعلان کردہ مکمل انتخابی نتائج میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔ خلف نے بتایاکہ "انتخابی نتائج ابھی ابتدائی ہیں جن کے بارے میں بورڈ آف کمشنر سے اپیل کی جا سکتی ہے  اور بورڈ کے فیصلوں کے  خلاف انتخابی عدلیہ سے بھی اپیل کی جا سکتی ہے جہاں کئے گئے فیصلے حتمی ہوں گے۔"مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق الصدر کی جماعت  صدری تحریک 70 سے زائ

اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری امریکہ نے دعویٰ مسترد کیا

واشنگٹن//وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ افغانستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت کے پیشِ نظر افغان عوام کی مدد کے بارے میں فکر مند ہے اور اسے مستقبل میں چین کے افغانستان میں اثر و رسوخ پیدا کرنے کی فکر نہیں ہے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ افغانستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت کے پیشِ نظر افغان عوام کی مدد کے بارے میں فکر مند ہے اور اسے مستقبل میں چین کے افغانستان امریکہ میں حکام اور غیر جانب دار مبصرین نے چین کے افغانستان میں کئی ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے طالبان کے دعوے کو مشکوک قرار ہوئے مسترد کر دیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ افغانستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت کے پیشِ نظر افغان عوام کی مدد کے بارے میں فکر مند ہے اور اسے مستقبل میں چین کے افغانستان میں اثر و رسوخ پیدا کرنے کی فکر نہیں ہے۔انہ

تائیوان میں 13منزلہ عمارت میں آتشزدگی

 تائی پے// تائیوان میں 13 منزلہ رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ نے 46 افراد کی جانیں لے لی جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تائیوان میں 13 منزلہ رہائشی عمارت میں گزشتہ رات اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، ریسکیو حکام نے آگ بجھانے اور عمارت میں پھنسے افراد کو باہر نکالنے کے لیے امدادی کارروائی کا آغازکردیا ہے، حکام کے مطابق فائر فائٹرز کی جانب سے ابھی بھی عمارت میں سرچ آپریشن جاری ہے۔  

چین میں سیلاب سے 29افراد ہلاک | 19ہزار مکان تباہ، لاکھوں افراد متاثر

بیجنگ //چین میں شدید بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی کو بْری طرح متاثر کردیا جبکہ مختلف واقعات میں 29افراد ہلاک ہوگئے۔غیر چین کے صوبے شانڑی میں بارشوں اور سیلاب میں 29افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ بارشوں اور سیلاب سے 10 لاکھ 75 ہزار شہری متاثر ہوئے جبکہ 19 ہزار 500 گھر تباہ ہونے کے سبب 1 لاکھ 20 ہزار شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔خبر ایجنسی کے مطابق صوبہ شانڑی میں سیلابی ریلوں سے ڈیم کے بند ٹوٹ گئے جس نے قریبی علاقوں کو شدید متاثر کیا۔مقامی حکام نے منگل کو بتایا کہ عام طور پر خْشک رہنے والے اس علاقے میں تین مہینے کی بارش ایک ہفتے کے اندر ہوئی۔سیلاب سے کوئلے سے مالا مال علاقہ ایک ایسے وقت پر متاثر ہوا ہے جب ملک بھر میں توانائی کا بحران ہے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے مقامی افسر وانگ کیروی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سیلاب کی وجہ سے صوبے میں کم از کم 60 کانیں عارضی طور پر بند کی گئیں

جرمنی میں نماز جمعہ کی اذان | لائوڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت

برلن//جرمنی نے کولون شہر میں ملک کی سب سے بڑی مسجد سمیت 35 مساجد کی انتظامیہ کو نماز جمعہ کی اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ جرمنی کے شہر کولون میں مسلم برادری اور مقامی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے تحت شہر کی تمام 35 مساجد کو نماز جمعہ کی اذان لاوڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت ہوگی جن میں ملک کی سب سے بڑی مسجد بھی شامل ہے۔  

ڑیسہ: جھڑپ میں 3ماؤنواز ہلاک

بھوبنیشور// اڑیسہ کے ملکہ نگری ضلع کے میتھلی پولیس اسٹیشن کے تحت تلسی جنگل کے علاقے میں منگل کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک زبردست تصادم میں دو خواتین  سمیت 3ماؤنواز مارے گئے ۔اوڈیشہ کے ڈائریکٹر جنرل پولیس ابھے نے بتایا کہ انٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر اوڈیشہ پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور ملکہ نگری ضلع کے رضاکار فورس نے مشترکہ طور پر تلسی کے جنگل کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔سرچ آپریشن کے دوران ماؤ نوازوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی اور فائرنگ کے مختصر تبادلے میں دو خواتین ماؤنواز جنگجو سمیت تین ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر جائے واقع سے فرار ہوگئے ۔ڈی جی پی نے بتایا کہ جائے واقع سے دو پستول ، گولہ بارود ، ماؤ نواز یونیفارم اور کئی دیگر مواد برآمد ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مرد ماؤسٹ کی شناخت سنادھارا کے طور پر کی گئی ہے ، جو ماؤسٹ کیڈر میں ایک اہم

امریکہ اور برطانیہ کی شہریوں کو کابل کے ہوٹلوں سے دور رہنے کی ہدایت

لندن //امریکا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ افغانستان میں ہوٹلوں کو استعمال کرنے سے گریز کریں۔ان کی جانب سے یہ ہدایت ایسے وقت میں سامنے آئی جہاں چند روز قبل ہی ایک مسجد میں حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد کی ہلاکت ہوئی تھی جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔امریکی محکمہ خارجہ نے علاقے میں ’سیکیورٹی خطرات‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’امریکی شہری جو سرینا ہوٹل کے قریب ہیں، انہیں فوری طور پر وہاں سے چلے جانا چاہیے‘۔طالبان کے قبضے کے بعد سے بہت سے غیر ملکی افغانستان چھوڑ چکے ہیں لیکن چند صحافی اور امدادی ورکرز کابل میں موجود ہیں۔معروف پرتعیش سرینا ہوٹل جو کاروباری مسافروں اور غیر ملکی مہمانوں میں مقبول ہے، دو مرتبہ طالبان کے حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔2014 میں صدارتی انتخابات سے چند ہفتوں قبل چار نوعمر افراد جن کے موزوں میں بندوق چھپی ہوئی تھی، سیکی

عمرہ کیلئے ویکسین کی دونوں خوراکیں لازمی قرار

ریاض// سعودی عرب میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں منظورشدہ کووِڈ-19 ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو ہی عمرے کے اجازت نامے جاری ہوں گیجبکہ وزارت حج وعمرہ نے شہریوں سے جلد از جلد ویکسین کی دونوں خوراکیں مکمل کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق  مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں مناسک عمرہ کی ادائیگی ، نماز ادا کرنے اور مسجد نبوی میں  داخلے اجازت ناموں پر نئی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔دونوں مقدس مقامات پر صرف ان افراد کو  جانے کی اجازت ہو گی جنہوں نے سعودی عرب میں منظور شدہ کسی بھی ویکیسن کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہوں ۔  

بلوچستان: دھماکے میں صحافی جاں بحق

کراچی // پاکستان میںبلوچستاں کے علاقے حب میں کاردھماکے سے نجی ٹی وی کے رپورٹر شاہد زہری جاں بحق ہوگئے۔ 35 سالہ شاہد زہری نجی ٹی میٹر ون نیوز سے منسلک تھے اور حب میں گاڑی میں جارہے تھے کہ حملہ کیا گیا۔حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں اور دھماکے کی نوعیت بھی ابتدائی طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی۔  

بائیڈن انتظامیہ کی ٹیکس پالیسی سے چین کو فائدہ :ٹرمپ

واشنگٹن /یو این آئی//سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی ٹیکس پالیسی سے صرف چین کو فائدہ ہوگا۔ہفتہ کو ڈیو موئنز میں آئیووا اسٹیٹ فیئر گراؤنڈز میں اپنی 'امریکہ بچاؤ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  ٹرمپ نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا منصوبہ تجارتی ٹیکس کی شرح کو دنیا میں سب سے زیادہ اور حقیقت میں کمیونسٹ چین نامی مقام کے مقابلے میں کافی  زیادہ  بنا دے گی۔مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس کا ٹیکس منصوبہ چین میں نوکریاں تلاش کرنے والوں کے لیے امریکی کاروباری اداروں کو ٹیکس کے فوائد دے گا۔ انہوں نے اصرار کیا کہ وہ مسٹر بائیڈن کے برخلاف ملک کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو چین جانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔مسٹر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ بائیڈن اخراجات کا بل محنت کش خاندانوں پر ٹیکس کا بوجھ بڑھا دے گا جیسا کہ پہلے کبھی نہیں تھا۔  

امریکا کابل حکومت کو غیر مستحکم کرنے سے باز رہے:افغان وزیر خارجہ

دوحہ: افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان مفتی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوجی انخلا کے بعد اپنے مذاکرات کے دوران افغان حکومت کو ’غیر مستحکم‘ کرنے سے باز رہے۔مانیٹرنگ کے مطابق قطری دارالحکومت میں بات چیت کے بعد امیر خان مفتی نے افغان سرکاری نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہم نے انہیں واضح طور پر بتایا کہ افغانستان میں حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کسی کے لیے بھی اچھی نہیں ہے۔امیر خان مفتی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات سب کے لیے بہتر ہیں، افغانستان میں موجودہ حکومت کو کمزور کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا جانا چاہیے جو لوگوں کے لیے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔افغان وزیر خارجہ کا بیان امریکی محکمہ خارجہ کے نائب خصوصی نمائندہ ٹام ویسٹ اور یو ایس ایڈ کی اعلیٰ انسانی اہلکار سارہ چارلس کی سربراہی میں ایک امریکی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کے موقع پر آیا۔انہوں نے

پاکستانی ایٹمی پروگرام کے خالق عبدالقدیر کا انتقال

اسلام آباد /یو این آئی/اسپوتنک// معروف سائنسدااں اور پاکستان کے ایٹمی پروگراموں کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا اتوار کی صبح پھیپھڑوں میں خرابی کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔وہ 85برس کے تھے۔جیو ٹی وی نیز چینل نے کہاکہ سنیچر کی رات طبیعت خراب ہونے کے بعد سائنسداں کو اسلام آباد کے کے آر ایل اسپتال لایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق خان کو سانس لینے میں تکلیف کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی حالت اس وقت مزید خراب ہوگئی جب  ان کے پھیپھڑوں سے خون بہنے لگا۔ڈاکٹر خان کچھ عرصہ پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے تھے۔مئی1998میں پاکستان کے ایٹمی تجربہ کے بعد عبدالقدیر خان ایک قومی ہیرو بن گئے جبکہ پاکستان مسلم دنیا میں واحد ایٹمی طاقت اور ایٹمی ہتھیار رکھنے والا ساتواں ملک بن گیا تھا۔