تازہ ترین

تائیوان میں 13منزلہ عمارت میں آتشزدگی

 تائی پے// تائیوان میں 13 منزلہ رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ نے 46 افراد کی جانیں لے لی جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تائیوان میں 13 منزلہ رہائشی عمارت میں گزشتہ رات اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، ریسکیو حکام نے آگ بجھانے اور عمارت میں پھنسے افراد کو باہر نکالنے کے لیے امدادی کارروائی کا آغازکردیا ہے، حکام کے مطابق فائر فائٹرز کی جانب سے ابھی بھی عمارت میں سرچ آپریشن جاری ہے۔  

چین میں سیلاب سے 29افراد ہلاک | 19ہزار مکان تباہ، لاکھوں افراد متاثر

بیجنگ //چین میں شدید بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی کو بْری طرح متاثر کردیا جبکہ مختلف واقعات میں 29افراد ہلاک ہوگئے۔غیر چین کے صوبے شانڑی میں بارشوں اور سیلاب میں 29افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ بارشوں اور سیلاب سے 10 لاکھ 75 ہزار شہری متاثر ہوئے جبکہ 19 ہزار 500 گھر تباہ ہونے کے سبب 1 لاکھ 20 ہزار شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔خبر ایجنسی کے مطابق صوبہ شانڑی میں سیلابی ریلوں سے ڈیم کے بند ٹوٹ گئے جس نے قریبی علاقوں کو شدید متاثر کیا۔مقامی حکام نے منگل کو بتایا کہ عام طور پر خْشک رہنے والے اس علاقے میں تین مہینے کی بارش ایک ہفتے کے اندر ہوئی۔سیلاب سے کوئلے سے مالا مال علاقہ ایک ایسے وقت پر متاثر ہوا ہے جب ملک بھر میں توانائی کا بحران ہے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے مقامی افسر وانگ کیروی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سیلاب کی وجہ سے صوبے میں کم از کم 60 کانیں عارضی طور پر بند کی گئیں

جرمنی میں نماز جمعہ کی اذان | لائوڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت

برلن//جرمنی نے کولون شہر میں ملک کی سب سے بڑی مسجد سمیت 35 مساجد کی انتظامیہ کو نماز جمعہ کی اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ جرمنی کے شہر کولون میں مسلم برادری اور مقامی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے تحت شہر کی تمام 35 مساجد کو نماز جمعہ کی اذان لاوڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت ہوگی جن میں ملک کی سب سے بڑی مسجد بھی شامل ہے۔  

ڑیسہ: جھڑپ میں 3ماؤنواز ہلاک

بھوبنیشور// اڑیسہ کے ملکہ نگری ضلع کے میتھلی پولیس اسٹیشن کے تحت تلسی جنگل کے علاقے میں منگل کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک زبردست تصادم میں دو خواتین  سمیت 3ماؤنواز مارے گئے ۔اوڈیشہ کے ڈائریکٹر جنرل پولیس ابھے نے بتایا کہ انٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر اوڈیشہ پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور ملکہ نگری ضلع کے رضاکار فورس نے مشترکہ طور پر تلسی کے جنگل کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔سرچ آپریشن کے دوران ماؤ نوازوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی اور فائرنگ کے مختصر تبادلے میں دو خواتین ماؤنواز جنگجو سمیت تین ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر جائے واقع سے فرار ہوگئے ۔ڈی جی پی نے بتایا کہ جائے واقع سے دو پستول ، گولہ بارود ، ماؤ نواز یونیفارم اور کئی دیگر مواد برآمد ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مرد ماؤسٹ کی شناخت سنادھارا کے طور پر کی گئی ہے ، جو ماؤسٹ کیڈر میں ایک اہم

امریکہ اور برطانیہ کی شہریوں کو کابل کے ہوٹلوں سے دور رہنے کی ہدایت

لندن //امریکا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ افغانستان میں ہوٹلوں کو استعمال کرنے سے گریز کریں۔ان کی جانب سے یہ ہدایت ایسے وقت میں سامنے آئی جہاں چند روز قبل ہی ایک مسجد میں حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد کی ہلاکت ہوئی تھی جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔امریکی محکمہ خارجہ نے علاقے میں ’سیکیورٹی خطرات‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’امریکی شہری جو سرینا ہوٹل کے قریب ہیں، انہیں فوری طور پر وہاں سے چلے جانا چاہیے‘۔طالبان کے قبضے کے بعد سے بہت سے غیر ملکی افغانستان چھوڑ چکے ہیں لیکن چند صحافی اور امدادی ورکرز کابل میں موجود ہیں۔معروف پرتعیش سرینا ہوٹل جو کاروباری مسافروں اور غیر ملکی مہمانوں میں مقبول ہے، دو مرتبہ طالبان کے حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔2014 میں صدارتی انتخابات سے چند ہفتوں قبل چار نوعمر افراد جن کے موزوں میں بندوق چھپی ہوئی تھی، سیکی

عمرہ کیلئے ویکسین کی دونوں خوراکیں لازمی قرار

ریاض// سعودی عرب میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں منظورشدہ کووِڈ-19 ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو ہی عمرے کے اجازت نامے جاری ہوں گیجبکہ وزارت حج وعمرہ نے شہریوں سے جلد از جلد ویکسین کی دونوں خوراکیں مکمل کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق  مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں مناسک عمرہ کی ادائیگی ، نماز ادا کرنے اور مسجد نبوی میں  داخلے اجازت ناموں پر نئی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔دونوں مقدس مقامات پر صرف ان افراد کو  جانے کی اجازت ہو گی جنہوں نے سعودی عرب میں منظور شدہ کسی بھی ویکیسن کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہوں ۔  

بلوچستان: دھماکے میں صحافی جاں بحق

کراچی // پاکستان میںبلوچستاں کے علاقے حب میں کاردھماکے سے نجی ٹی وی کے رپورٹر شاہد زہری جاں بحق ہوگئے۔ 35 سالہ شاہد زہری نجی ٹی میٹر ون نیوز سے منسلک تھے اور حب میں گاڑی میں جارہے تھے کہ حملہ کیا گیا۔حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں اور دھماکے کی نوعیت بھی ابتدائی طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی۔  

بائیڈن انتظامیہ کی ٹیکس پالیسی سے چین کو فائدہ :ٹرمپ

واشنگٹن /یو این آئی//سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی ٹیکس پالیسی سے صرف چین کو فائدہ ہوگا۔ہفتہ کو ڈیو موئنز میں آئیووا اسٹیٹ فیئر گراؤنڈز میں اپنی 'امریکہ بچاؤ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  ٹرمپ نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا منصوبہ تجارتی ٹیکس کی شرح کو دنیا میں سب سے زیادہ اور حقیقت میں کمیونسٹ چین نامی مقام کے مقابلے میں کافی  زیادہ  بنا دے گی۔مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس کا ٹیکس منصوبہ چین میں نوکریاں تلاش کرنے والوں کے لیے امریکی کاروباری اداروں کو ٹیکس کے فوائد دے گا۔ انہوں نے اصرار کیا کہ وہ مسٹر بائیڈن کے برخلاف ملک کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو چین جانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔مسٹر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ بائیڈن اخراجات کا بل محنت کش خاندانوں پر ٹیکس کا بوجھ بڑھا دے گا جیسا کہ پہلے کبھی نہیں تھا۔  

امریکا کابل حکومت کو غیر مستحکم کرنے سے باز رہے:افغان وزیر خارجہ

دوحہ: افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان مفتی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوجی انخلا کے بعد اپنے مذاکرات کے دوران افغان حکومت کو ’غیر مستحکم‘ کرنے سے باز رہے۔مانیٹرنگ کے مطابق قطری دارالحکومت میں بات چیت کے بعد امیر خان مفتی نے افغان سرکاری نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہم نے انہیں واضح طور پر بتایا کہ افغانستان میں حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کسی کے لیے بھی اچھی نہیں ہے۔امیر خان مفتی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات سب کے لیے بہتر ہیں، افغانستان میں موجودہ حکومت کو کمزور کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا جانا چاہیے جو لوگوں کے لیے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔افغان وزیر خارجہ کا بیان امریکی محکمہ خارجہ کے نائب خصوصی نمائندہ ٹام ویسٹ اور یو ایس ایڈ کی اعلیٰ انسانی اہلکار سارہ چارلس کی سربراہی میں ایک امریکی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کے موقع پر آیا۔انہوں نے

پاکستانی ایٹمی پروگرام کے خالق عبدالقدیر کا انتقال

اسلام آباد /یو این آئی/اسپوتنک// معروف سائنسدااں اور پاکستان کے ایٹمی پروگراموں کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا اتوار کی صبح پھیپھڑوں میں خرابی کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔وہ 85برس کے تھے۔جیو ٹی وی نیز چینل نے کہاکہ سنیچر کی رات طبیعت خراب ہونے کے بعد سائنسداں کو اسلام آباد کے کے آر ایل اسپتال لایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق خان کو سانس لینے میں تکلیف کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی حالت اس وقت مزید خراب ہوگئی جب  ان کے پھیپھڑوں سے خون بہنے لگا۔ڈاکٹر خان کچھ عرصہ پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے تھے۔مئی1998میں پاکستان کے ایٹمی تجربہ کے بعد عبدالقدیر خان ایک قومی ہیرو بن گئے جبکہ پاکستان مسلم دنیا میں واحد ایٹمی طاقت اور ایٹمی ہتھیار رکھنے والا ساتواں ملک بن گیا تھا۔  

افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ | 100افراد جاں بحق،200 زخمی

قندوز//افغانستان کے شمال مشرقی صوبے قندوز کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 100افراد جاں بحق اور 200 زخمی ہوگئے۔قندوز کے ڈپٹی پولیس چیف دوست محمد عبیدہ کا کہنا تھا کہ مسجد میں موجود اکثر افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔مقامی افراد کا کہنا تھا کہ دھماکا مسجد میں جمعے کی نماز کی ادائیگی کے دوران ہوا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ جب دھماکے کی آواز آئی تو ہم نماز پڑھ رہے تھے۔افغان نشریاتی ادارے خاما پریس کے مطابق افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے صوبہ قندوز میں ہونے والا یہ پہلا دھماکا ہے۔اس سے قبل طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھماکا صوبہ قندوز کی ایک مسجد میں ہوا جس کے نتیجے میں اہلِ تشیع برادری سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ طالبان فورسز کا اسپیشل

بلوچستان میں 5.9 شدت کا زلزلہ،22 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

کوئٹہ// پاکستان میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے نے تباہی مچادی جس کے باعث 22 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔زلزلہ رات 3بج کر 2 منٹ پرآیا جس کی شدت 5.9 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔ کوئٹہ، سبی، چمن، زیارت، قلعہ عبد، ڑوب، لورالائی، پشین، مسلم باغ اور دکی سمیت دیگرعلاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے کے باعث سب سے زیادہ جانی ومالی نقصان ہرنائی میں ہوا جہاں متعدد مکانات تباہ ہوگئے اور سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ وفاقی اداروں کو ریلیف فراہمی میں حکومت بلوچستان کو تمام ممکنہ معاونت کی فراہمی کی ہدایت کی، وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا

سعودی ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ

ریاض// سعودی عرب کے ابھا ائیرپورٹ پر حوثیوں کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ حوثیوں کی جانب سے ایک بار پھر سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر ڈرون کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کو سعودی فضائیہ کے ڈیفنس سسٹم نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔عرب اتحادی افواج کے مطابق ڈرونز کے زریعے ابھا ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کو ناکام بنادیا گیا تاہم ڈرونز کے ٹکرے لگنے کے باعث ائیرپورٹ پر موجود 4 افراد زخمی ہوگئے ۔  

فیس بک سروس میں تعطل

نیو یارک// گزشتہ روزدنیا کے مختلف ممالک میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس بند ہوگئی تھی جس کے باعث مارک زکربرگ کو 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔میڈیا کمپنی بلوم برگ کے مطابق گزشتہ روزتقریبا 6 گھنٹے کے لیے سوشل میڈیا  ویب سائٹ فیس بک، اورسوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام اورواٹس ایپ تکنیکی خرابی کے باعث بند ہوگء تھیں جس کے باعث فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے  اسٹاکس 4.9 فیصد گرگئے اورکمپنی کو7 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑگیا۔ اس نقصان کی بڑی وجہ فیس بک کی بندش کے باعث صارفین کا دیگرایپلیکیشن اورویب سائٹس تک رسائی کرنا بھی شامل ہے۔فیس بک کے حصص میں کمی گزشتہ سال نومبرکے بعد ایک دن میں سب سے بڑی کمی ہے تاہم سروسز بحال ہونے کے بعد اس میں 0.5 فیصد بہتری آگئی ہے۔فیس بک کی اس طرزکی سروس معطلی اپنی نوعیت کی سب سے طویل بندش ہے جسے آج تک ویب مانیٹرنگ گروپ ڈاؤن ڈیٹکٹر نے ٹریک نہیں کیا۔

افغانستان کابینہ میں مزید توسیع

کابل//طالبان نے مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نائب وزیراعظم مقرر کردیا جبکہ صوبوں میں بھی اہم تعیناتیاں کی ہیں۔طالبان کے ترجمان اور نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق طالبان کے امیر ملا ہبت اللہ اخونزادہ کی منظوری کے بعد کابینہ ارکان کی تعدا دمیں اضافہ کیا گیا ہے۔ ملا عبدالحمید اخوند وزیر برائے شہداء  و معذورین ہوں گے جبکہ ان کے نائب ملا عبدالرزاق اخوند ہوں گے۔مولوی سخاء  اللہ نائب وزیر تعلیم ہوں گے جبکہ مولوی مطیع الحق کو ہلال احمر کا سربراہ اور سخت گیر رہنما ملا نور الدین ترابی کو ان کا نائب بنایا گیا ہے۔  

خلا میں فلم کی شوٹنگ

ماسکو//روس نے خلا میں فلم کی شوٹنگ ریکارڈ کرنے کے لیے اداکارہ یولیا پیرسیلڈ ، فلم ڈائریکٹر کلم شپینکو اور خلائی مسافر انتون شیکلیروف سمیت عملہ کی ایک ٹیم کو خلا میں بھیجا ہے ۔عملہ کی ٹیم خلا میں پہلی پروفیشنل فیچر فلم ‘چیلنج’ شوٹنگ کرے گا۔لانچ کے تقریبا 9.5 منٹ بعد سویوز ایم ایس۔ 19 خلائی جہاز کیریئر کے تیسرے مرحلے سے الگ ہو کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کی طرف روانہ ہوگا۔ خلائی جہاز کو آئی ایس ایس تک پہنچنے میں تقریبا تین گھنٹے اور 17 منٹ لگیں گے ۔تاریخ میں پہلی بار سویوز کو ایک مشن کمانڈر آئی ایس ایس میں پیشہ ور فلائٹ انجینئر کی مدد کے بغیر چلایا جائے گا۔ روسی خلائی مسافر فلمسازوں کی مدد کریں گے ۔

فوومیو کیشیدا جاپان کے نئے وزیر اعظم منتخب

ٹوکیو//جاپان کے سابق وزیر خارجہ فومیو کیشیدا کو ملک کا نیا وزیر اعظم منتخب کیا گیا ہے ۔جاپانی قانون سازوں نے کل مسٹر کیشیدا کو نئے وزیر اعظم کے طور پر منظور کرنے کے لیے ووٹ دیا۔جاپان کی حکمراں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) نے گذشتہ ہفتہ مسٹر کیشیدا کو اپنا نیا لیڈر منتخب کرنے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ موجودہ وزیراعظم یوشی ہیدے سوگا نے ستمبر کے اوائل میں ایل ڈی پی کے سربراہ کے طور پر جاری نہ رہنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔ جس کا مطلب حکومت کے سربراہ کے طور پر ان کا استعفی بھی تھا۔کیبینٹ میں مسٹر توشیمیتسو موتیگی وزیر خارجہ کے طور پر بنے رہیں گے جبکہ مسٹر ہیروکازو ماتسونو چیف کیبنٹ سیکرٹری بنیں گے ۔مسٹر کیشیدا 14 اکتوبر کو ایوان نمائندگان کو تحلیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے ایوان زیریں کا انتخاب 31 اکتوبر کو ہوگا۔  

طالبان کا کابل میں آپریشن

 کابل //طالبان نے کابل کے شمال میں پولیس ڈسٹرکٹ 17خیر خانہ میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں داعش کے خفیہ ٹھکانے کو ختم کرتے ہوئے 3 جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ کارروائی افغانستان کے دار الحکومت کابل میں گزشتہ روز  عید گاہ مسجد کے دروازے پر کیے جانے والے خود کش بم دھماکے  کچھ گھنٹوں بعد دیکھنے میں آئی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کابل میں مسجد کے داخلی دروازے پر  دھماکا اس وقت ہوا جب طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے ایصال ثواب  کے لیے فاتحہ خوانی جاری تھی۔  

گوٹیرس نے مالی میں اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملے کی مذمت کی

اقوام متحدہ/یو این آئی/شنہوا// اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے ہفتہ کو مالی کے کدال علاقے میں ٹیسالت کے قریب ایک طاقتور بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے  جس میں مصر کے اقوام متحدہ کا امن فوجی ہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا ہے کہ گوٹریس نے متاثرہ خاندان کے ساتھ ساتھ مصری حکومت اور رہائشیوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔انہوں نے بتایاکہ اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملے بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرم ہیں۔ انہوں نے مالی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان حملوں کے ذمہ داروں کو پکڑنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں تاکہ انہیں جلد از جلد سزا دی جا سکے۔ گوٹریس نے بتایا کہ اقوام متحدہ مالی کے لوگوں اور وہاں کی حکومت کے ساتھ ہے۔  

ضرورت پڑی تو لے سکتا ہوں کویڈ کا بوسٹر شاٹ :ٹرمپ

واشنگٹن /یو این آئی/اسپوتنک// سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا  ہے کہ انہوں نے فائزر کی کورونا وائرس ویکسین لی ہے اور اگر انہیں ضروری لگا تو  وہ بوسٹر شاٹ لگوا سکتے ہیں۔ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے جنوری میں کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی تھی۔ یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے پچھلے ہفتے اہل افراد کو فائزر ویکسین کی تیسری خوراک لینے کے لیے ہنگامی استعمال کی اجازت جاری کی۔موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کو صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس میں اپنا بوسٹر شاٹ لگوایا۔ ٹرمپ نے یاہو فنانس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ’’میں نے فائزر ویکسین لی ہے ‘‘۔  

تازہ ترین