جو بائیڈن، بارک اوبامہ اور بل گیٹس کے ٹوئٹر اکاﺅنٹس ہیک

واشنگٹن // امریکہ کے ممکنہ صدارتی امیدوار جو بائیڈن، بارک اوبامہ، ارب پتی بل گیٹس اور ریپر کین ویسٹ سمیت دنیا کے ایک درجن سے نامور ترین شخصیات کے ٹوئٹر اکاﺅنٹس ہیک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ یہ واقعہ کل شام کا ہے جس میں شائع ہونے والی ٹوئیٹس میں 'بٹ کوائن' کی صورت میں عطیات مانگے گئے تھے۔ ٹوئٹر نے ایک اِی میل میں بتایا ہے کہ معاملے پر غور کیا جا رہا ہے اور جلد ہی اس پر تفصیلی بیان جاری کیا جائے گا۔ فوری طور پر معاملے کی نوعیت اور واضح اسباب کا پتہ نہیں لگ سکا ہے لیکن مسئلے کی سطح اور تناسب سے لگتا تھا کہ معاملہ کسی ایک اکاﺅنٹ یا ایک سروس تک محدود نہیں ہے۔ یہ اطلاع وائس آف امریکہ نے دی ہے۔ اس کی وجہ سے شیئر مارکیٹ کاروبار بند ہونے پر ٹوئٹر کے حصص میں تقریباً چار فی صد کی کمی واقع ہو چکی تھی۔ میڈیا کے مطابق چند ٹوئیٹس کو فوری طور پر ڈیلیٹ کیا گیا، لیکن ایسا لگ ر

کورونا کی تباہ کاریاں جاری

  نئی دہلی// عالمی وباکورونا وائرس کاقہر انتہائی تیزی سے بڑھتا جارہا ہے اور دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 13.3 کروڑ کو عبور کر چکی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ لاکھ 78ہزار سے زائد پہنچ چکی ہے ۔کووڈ 19 سے متاثرین کی تعداد کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 13323530ہوگئی ہے جبکہ اب تک 578628افراد اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 50 لاکھ 29 ہزار 95 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 59 ہزار 506 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 78 لاکھ 52 ہزار 461 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں ا

رواں سال کے آخر تک ٹیکہ آنے کی امید :ڈاکٹر انتھونی

واشنگٹن // امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیس ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا کہ انہیں اس بات کی پوری امید ہے کہ رواں سال کے آخر تک یہ واضح ہو جائے گا کہ مختلف ٹیموں کے ذریعہ کورونا وائرس کے جو ٹیکے تیار کئے جارہے ہیں وہ کتنے موثر اور محفوظ ہوں گے یا نہیں۔ ڈاکٹر فاؤچی نے امید کا اظہار کیا کہ رواں سال کے آخر تک کورونا کی ویکسین تیار کرلی جائے گی حالانکہ بڑے پیمانے پر اسے بنانے اور تقسیم کرنے میں کافی وقت لگے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سائنسدان کورونا کی دوا اور ویکسین کی تیاریوں میں مسلسل مصروف ہیں اور امید ہے کہ رواں سال کے آخر یا 2021 کے ابتداء میں مؤثر ویکسین تیار کرلی جائے گی اور اس بات کی پختہ معلومات ہوگی کہ مختلف ٹیموں کے ذریعہ جو کورونا وائرس کے ویکیسن تیار کئے جارہے ہیں وہ کتنے موثر اور محفوظ ہوں گے یا نہیں ۔  

روس ایک اہم شراکت دار:ڈبلیو ایچ او

ماسکو//عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی ویکسین تیار کرنے کے عمل میں روس کو ایک اہم شراکت دارقرار دیا ہے ۔روس کی سکینوف یونیورسٹی کے گاملویا انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمولوجی اینڈ مائکرو بایولوجی کے ذریعہ تیار کی گئي کووڈ- 19 ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا ہے ۔سکینوف یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل پیراسٹولوجی کے ڈائریکٹر الیگزینڈر لوکاشیف نے کہا کہ ویکسین کے ٹرائل سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ انسانی صحت کے لئے محفوظ ہے اور اس کے دوسرے مرحلے کا ٹرائل جولائی کے آخر تک مکمل ہوگا۔مستقبل میں ویکسین کی تقسیم کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ڈبلیو ایچ او کے ترجمان نے کہا کہ "عالمی ادارہ صحت ویکسین کے ٹرائل کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد منصفانہ اور مساوی الاٹمنٹ کو یقینی بنانے کے واسطے اصول و ضوابط بنانے کے لیے اپنے تمام شراکت دارو

ہانگ کانگ کی خصوصی حیثیت ختم

واشنگٹن// امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہانگ کانگ کو دی جانے والی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کو مطلع کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ’’ہانگ کانگ کے ساتھ اب چین جیسا ہی سلوک کیا جائے گا‘‘۔مسٹر ٹرمپ نے یہ حکم ایک ایسے وقت میں جاری کیا جب امریکہ اور چین کے مابین تناؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ جب سے ہانگ کانگ میں چین نے نئے متنازعہ قومی سلامتی کے قانون کو نافذ کیا ہے ، ٹرمپ انتظامیہ کا موقف چین کے تئیں تیزی سے سخت ہوتا جارہا ہے ۔ اس ماہ کے شروع میں امریکہ نے ہانگ کانگ کو دفاعی سازوسامان اور حساس ٹکنالوجی کی برآمد پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔امریکی صدر نے ہانگ کانگ کے خود مختار قانون نامی ایک اور حکم پر بھی دستخط کردیئے ہیں۔ اس قانون کے تحت امریکہ ہانگ کانگ میں لوگوں کے حقوق پامال کرنے والے چینی عہدیداروں اور کمپنیوں کے خلاف کار

فضائی حدود پر پابندی

ہیگ// فضائی حدود پر پابندی کہ معاملے پر سعودی عرب، بحرین، مصر، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مقابلہ میں قطر کے موقف کی عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے ) نے تائید کردی۔ خیال رہے کہ قطر کی ایئر لائن کو 3 سال سے اپنے چاروں پڑوسی ممالک کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے ۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے صدر نے کہا کہ 'بین الاقوامی سول ایوی ایشن کے فیصلے کے خلاف بحرین، مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی اپیل مسترد کی جاتی ہے '۔عدالت نے کہا’’یہ معاملہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کے دائرہ اختیار میں آتا ہے‘‘۔خیال رہے کہ آئی سی اے او نے 2018 میں فیصلہ دیا تھا کہ فضائی خودمختاری کے معاملہ پر قطر اور دیگر فریقین کے مابین جھگڑا ختم کرنا آئی سی اے او کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ۔دوسری جانب چاروں اتحادی ممالک نے آئی سی ا

برازیل| ایک دن میں 20ہزار سے زائد نئے کیس درج

ماسکو // برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20286 نئے کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر  1884967وگئی ہے ۔وزارت صحت نے بتایا کہ اسی عرصہ میں 733 اموات کی تصدیق کے ساتھ ہی اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 72833ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب تک ملک میں 11 لاکھ سے زیادہ افراد اس مرض سے چھٹکارا حاصل کر چکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وبا سے اموات کے معاملے میں برازیل امریکہ سے دوسرے نمبر پر ہے ۔     قزاقستان| کورونا کے سبب لاک ڈاؤن میں 2اگست تک توسیع نور سلطان //قزاقستان میں کورونا وائرس(کووڈ-19)وبا کو روکنے کے پیش نظر نافذ کئے گئے لاک ڈاون کو دواگست تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔قزاقستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے درمیان پانچ جولائی کو دو ہفتے کا لاک ڈاون نافذ کیا گیا تھا۔پیر کو قزاقستان کے صدر ق

ایران کےنیوکلیائی معاہدے کی پُرعزم طریقے سے حمایت کرتے ہیں:چین

بیجنگ //چین نے ایران نیوکلیائی معاہدے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاہدے اور اس سے جڑی مشترکہ جامع ایکشن پلان (جے سی پی او اے ) کا پورے عزم کے ساتھ حمایت کرتا ہے ۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے منگل کو نیوکلیائی معاہدے کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔بیان کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے 7 جون کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ کر ایران نیوکلیائی معاہدے کے سلسلے میں چین کے رخ اور نظریہ سے باخبر کرایا۔ترجمان نے کہا کہ پانچ سال پہلے چین،روس، فرانس، جرمنی، برطانیہ اور امریکہ نے یوروپی یونین کے ساتھ مل کر ایران کے ساتھ ویانا میں ایک تاریخی نیوکلیائی معاہدے کیا تھا۔ اسے سلامی کونسل کی تجویز2231 کی حیثیت سے تسلیم بھی کیا گیا تھا۔ جے سی پی او اے بین الاقوامی جوہری عدم پھیلاؤ نظام کا ایک اہم حصہ بن

امریکہ میں گولی باری 1کی موت 2زخمی

ہوسٹن// امریکہ کے لوسیانہ صوبہ کے نیوآرلینس شہر میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں دس سالہ ایک لڑکے کی موت ہوگئی اور دو دیگر نابالغ زخمی ہوگئے ۔ نیو آرلینس پولیس کے سپرنٹنڈنٹ شاؤن فرگیونس نے نامہ نگاروں کوبتایا کہ واقعہ کے د وران سر میں گولی لگنے سے ایک دس سالہ لڑکے کی موت ہوگئی۔فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام تقریبا پانچ بجے کے آس پاس پوگر اسٹریٹ کے 2100 بلاک میں پیش آیا۔پولیس  نے بتایا کہ دو دیگر زخمیوں میں پندرہ سال کی ایک لڑکی اورتیرہ سال کا ایک لڑکا شامل ہے ۔ دونوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم ہے ۔ڈبلیو وی یو ای ۔ ڈی ٹی نے شاؤن فارگیوسن کے حوالے سے بتایا کہ فائرنگ کے پس پردہ وجوہات کا پتہ نہیں چل سکاہے اور معاملے کی جانچ جاری ہے ۔  

مالی :کومت مخالف مظاہروں میں 11ہلاک،120زخمی

بماکو//مالی کی راجدھانی بماکو میں بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پرتشدد جھڑپوں میں مجموعی طور پر 11افراد ہلاک اور 120 زخمی ہوگئے مالی کے ایک اخبار نارڈ سود جنرل نے گزشتہ روز شہر کے اسپتالوں کے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔مالیاتی دارالحکومت ، بماکومیں اتہاپسندی کے واقعات اور فرقہ وارانہ تشدد کے ساتھ ساتھ متنازعہ انتخابات کے احتجاج کے خلاف کئی ہفتوں سے حکومت مخالف جھڑپیں ہو رہی ہیں۔استعفیٰ دینے کے لئے بڑھتے ہوئے احتجاج کے جواب میں جمعرات کے افریقی صدر ابراہیم بوبکر کیٹا نے آئینی عدالت کو دوبارہ قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق بماکو کے گیبریئل ٹارے اسپتال میں سات افراد کی موت گئی جبکہ تین کی شہر کے پانچویں ضلع میں اور ایک دیگر کی چھٹے ضلع کے اسپتال میں موت ہوگئی۔سال 2012 میں مالی میں صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب تیورگ عسکریت پسندوں نے شمال میں بڑے پیمانے پر علاقے پر قب

امریکہ نے جنوبی بحیرہ چین پر چین کے دعوے کو خارج کیا

واشنگٹن //امریکہ نے جنوبی بحیرہ چین پر چین کے دعوے کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اسے (چین کو)اس سمندر کو سمندری سلطنت کی طرح استعمال نہیں کرنے دے گی۔امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا’’ہم واضح کررہے ہیں کہ امریکہ جنوبی بحیرہ چین کے زیادہ تر علاقوں پر چین کے دعوے کو غیر قانونی مانتا ہے ‘‘۔اس کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے اور یہ صرف انہیں کنٹرول کرنے کی کوشش ہے ۔’’امریکہ کے اس بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ چین اس الزام کو پوری طرح سے نامناسب قرار دیتا ہے کہ وہ اپنے پڑوسیوں کو پریشان کرتا ہے ۔انہوں نے کہا’’امریکہ اس معاملے میں براہ راست طورپر شامل نہیں ہے ۔اس کے باوجود وہ معاملے میں مسلسل مداخلت کر رہا ہے ۔وہ استحکام بنائے رکھنے کی آڑ میں تناؤ کو بڑھاوا دے رہا تھا اور خطے کے

ٹرمپ اپنے متعلق ایک اور کتاب کی اشاعت رکوانے میں ناکام

واشنگٹن//امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متعلق ایک اور تباہ کن کتاب کی اشاعت رکوانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی کی کتاب شائع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔میری ایل ٹرمپ کی کتاب ’ ٹو مچ اینڈ نیور انف: ہائو مائی فیملی کریئٹڈ ورلڈ ڈینجرس مین آج سے باقاعدہ مارکیٹ میں آنی ہے۔میری ایل ٹرمپ کی کتاب کی کچھ کاپیاں پہلے ہی تقسیم کی جاچکی ہیں اور اس کے بیسٹ سیلر ہونے کے اندازے لگائے جارہے ہیں۔کتاب کی اشاعت رکوانے کے لیے ٹرمپ کے بھائی رابرٹ ٹرمپ کی جانب سے ہرجانہ دائر کیا گیا تھا، جس کی بنیاد خاندانی معاملات خفیہ رکھنے سے متعلق ایک معاہدے کو بنایا گیا تھا۔نیویارک کی ڈچز کائونٹی کے جج جسٹس ہال گرینوالڈ نے کہا کہ پبلشر ٹرمپ کے خاندانی معاہدے کا پابند نہیں، یہ خاندانی معاملہ ہے قومی سلامتی کا مسئلہ نہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کی بھیتجی کی زندگی کی یادداشتوں پر مبنی کتاب میں دعویٰ کیا گیا

سعودی عرب میں مقیم 160ممالک کے شہریوں کا حج کیلئے انتخاب

الریاض// مملکت سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے 160ممالک کے شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد رواں برس حج کیلئے ناموں کو حتمی شکل دے دی۔ ٹوئٹر پر حرمین شریفین کے بیان میں کہا گیا کہ وزارت حج نے مملکت میں مقیم 160ممالک کے شہریوں کو حج کے لئے منتخب کرلیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تمام خوش قسمت امیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے ۔’عرب نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ درخواستوں کو عازمین کے تحفظ اور اچھی صحت کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ معیار کے مطابق جانچا گیا۔حج کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 جولائی مقرر کی گئی تھی اور اچھی صحت کو بنیادی نکتہ قرار دیا گیا تھا۔حج کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین میں 70فیصد کا تعلق بیرون ممالک سے ہوگا جبکہ 30فیصد سعودی عرب کے ہی شہری ہوں گے ۔سعودی وزارت داخلہ نے اپنے

افغانستان :دھماکے میں 40افراد جاں بحق

کابل//افغانستان کے شمالی صوبہ سمنگان میں نیشنل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ(این ڈي ایس) کے دفتر کے نزدیک پیر کے روز ہونے والے دھماکے میں 40 سے زیادہ افراد ہلاک اور 46 دیگر زخمی ہوگئے ۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس دھماکے میں 40 سے زیادہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔صوبہ سمنگان کے گورنر کے ترجمان محمد صدیق عزیزی نے کہا کہ بہت سے دہشت گردوں کے این ڈی ایس کے دفتر میں داخل ہونے کا شبہ ہے ۔ دفتر کے احاطے کے اندر سے فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ مسٹر عزیزی نے تصدیق کی کہ کار کے دھماکوں کے بعد فائرنگ شروع ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس جھڑپ میں 43 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس حادثے کے بعد تین بچوں سمیت 43افراد کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔ایک ٹی وی چینل کے مطابق طالبان جنگجوؤں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔  

کورونا سے دنیا میں 5لاکھ 71ہزار سے زائد افراد ہلاک

جنیوا//دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا شدت اختیار کرتی جارہی ہے ،اس جان لیوا اور مہلک وبا کی زد میں آنے سے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی روزبہ روز اضافہ ہو رہا ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 30لاکھ 41 ہزار 698 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس خوفناک وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 71ہزار 660 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 48 لاکھ 81 ہزار 944 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 807 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 75 لاکھ 88ہزار 74 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 37 ہزار 782افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے بیمار ہونے والوں

کورونا سے دنیا میں 5لاکھ 71ہزار سے زائد افراد ہلاک

جنیوا//دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا شدت اختیار کرتی جارہی ہے ،اس جان لیوا اور مہلک وبا کی زد میں آنے سے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی روزبہ روز اضافہ ہو رہا ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 30لاکھ 41 ہزار 698 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس خوفناک وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 71ہزار 660 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 48 لاکھ 81 ہزار 944 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 807 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 75 لاکھ 88ہزار 74 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 37 ہزار 782افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے بیمار ہونے والوں

ویکسین کی تیاری| روس کا کامیاب تجربہ کا دعویٰ

 ماسکو //روس کی سیکنوو یونیورسٹی نے کووڈ۔19کی ویکسین کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ یونیورسٹی کے محکمہ کلینیکل ریسرچ اینڈ میڈیکیشنز کے اہم محقق الینا سمولیاروچک نے بتایا کہ تحقیق مکمل ہوچکی ہے اور یہ ثابت ہوگیا ہے کہ یہ ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے۔ویکسین کے سلسلے میں بھارت میں واقع روسی سفارت خانے نے کہا ہے کہ یہ کورونا انفیکشن کے خلاف تیار کی جانے والی پہلی کامیاب ویکسین ہے۔  

کورونا : دینا میں متاثرین کی تعداد 1کروڑ 27لاکھ سے پار

بیجنگ / جینیوا / عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر دن بدن بڑھتا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1.27 کروڑ کے پار پہنچ چکی ہے ۔کوویڈ ۔19 کے معاملے میں ، امریکہ دنیا بھر میں پہلے برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار میں امریکہ پہلے برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ،دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کی تعداد 12717908ہو گئی ہے جبکہ 65138افراد کی جان جا چکی ہے ۔دنیا کی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں اب تک ، 3245925 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 134777افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ برازیل میں اب تک 1839850 افراد اس کے شکار ہوچکے ہیں ، جبکہ 71469 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پیرو میں ، صورتحال مزید خرا

ماسک پہننے کی تلقین کرنے والافرانسی بس ڈرائیور تشدد سے ہلاک

پیرس // ایک فرانسیسی بس ڈرائیور، جسے مسافروں کو ماسک پہننے کا کہنے پر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، جمعہ کو انتقال کر گیا۔ فرانس میں کورونا وائرس کے انسداد لئے لاگو ضوابط میں پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک کا استعمال لازمی ہے۔59 سالہ بس ڈرائیور فِلیپ مونگیو نے بس میں بغیر ماسک بیٹھنے والے مسافروں سے ماسک پہننے کا کہا تھا، جس کا نتیجہ لڑائی کی صورت میں نکلا۔اس دوران اس ڈرائیور کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق جب اس ڈرائیور کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، اس وقت وہ برین ڈیڈ حالت میں تھا۔ہسپتال میں اس ڈرائیور کو مصنوعی طور پر زندہ رکھا گیا تھا، تاہم گزشتہ روز اس کے اہل خانہ نے ڈاکٹروں سے مشینیں ہٹا دینے کا کہہ دیا۔  

پہلی مرتبہ ٹرمپ ماسک پہنے نظر آئے

واشنگٹن //امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ملک میں کورونا وائرس وبا کے قہر کے دوران ہفتہ کو فوجی اسپتال کے دورے پر پہلی بار ماسک لگائے نظر آئے ۔ ٹرمپ میری لینڈمیں والٹر ریڈ نیشنل ملیٹری میڈیکل سینٹر جہاں زخمی فوجیوں اور کورونا وائرس کے رابطہ میں آئے طبی عملے کا علاج کیا جارہا ہے ، کے دورے پر صحافیوں سے کہا’’میں ماسک لگاوں گا۔‘‘انہوں نے کہا ’’مجھے لگتا ہے کہ جب آپ خاص طور پر ایک اسپتال میں جارہے ہوتے ہیں،جہاں آپ کو بہت سارے فوجیوں سے بات کرنی ہوتی ہے ،وہاں کچھ معاملوں میں لوگ آپریشن ٹیبل سے اتر گئے ہوتے ہیں۔‘‘انہوں نے کہا ’’میں سوچتا ہوں ماسک پہننا بہت اچھی بات ہے ۔میں کبھی بھی ماسک کے خلاف نہیں ہوں لیکن میرا ماننا ہے کہ ان کے لئے وقت اور جگہ ہوتی ہے ۔‘‘ریپبلکن ممبران پارلیمنٹ نے بھی وبا پر لگام لگانے کے لئے ٹرمپ کو عوام