وائٹ ہاوس کے قریب فائرنگ ، ٹرمپ پریس بریفنگ چھوڑ کر چلے گئے

واشنگٹن // امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس کے قریب فائرنگ کے بعد اچانک عالمی وبائی مرض کورونا وائرس سے متعلق پریس بریفنگ چھوڑ دی۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع منگل کو دی۔ تاہم ٹرمپ باہر نکلنے کے بعد واپس آئے ، جس کے بعد انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وائٹ ہاو¿س کے قریب فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش آیا ہے ، جس کے بارے میں انٹیلی جنس اہلکار انہیں بریفنگ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا”حالات اب مکمل طور پر قابو میں ہےں۔ میں فوری اور انتہائی موثر انداز میں کام کرنے کے لئے حکام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔“  ٹرمپ نے کہا”وائٹ ہاوس کے قریب حقیقت میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور کسی کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ میں اس شخص کی حالت نہیں جانتا لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس شخص کو انٹیلی جنس افسران نے گولی مار دی ہے ، ا ہم دیکھیں گے یہ کیا ہوا ہے“۔  ٹرمپ کورونا وا

کورناکے تیور سخت | مجموعی متاثرین میں تقریباََ 52 فیصد امریکہ ، برازیل اور ہندوستان سے

بیجنگ / جنیوا / / عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دنیا کے تین ممالک ، امریکہ ، برازیل اور ہندوستان میں کورونا کے 19780612 کیسز میں سے تقریبا 52 فیصد متاثر پائے گئے ہیں ۔کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان پانچویں مقام پر ہے ۔جان ہاپکنزیونیورسٹی کے سینٹربرائے سائنس اور انجینئرنگ ( سی ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں 19780612 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 729768 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 5044769 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 16

اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پر کرپشن کے الزامات اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ناقص اقدامات کرنے پر ہزاروں افراد نے ان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا اوراستعفے کا مطالبہ کیا۔خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق مظاہرین نے دیواروں پر واضح کرکے لکھا تھا کہ 'آپ وقت آچکاہے'، مظاہرین نے اسرائیلی پرچم تھامے نعریلگاتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہوکورونا وائرس کے دوران روزگار اور کاروبار کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئے ہیں اس لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم کے خلاف احتجاج کاسلسلہ حالیہ ہفتوں میں شروع ہوا تھا جبکہ ناقدین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کرپشن کیسز سے توجہ ہٹانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔نیتن یاہو نے رواں برس انتخابات میں سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کرکے پانچویں مدت کے لیے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔

ناگاساکی پر ایٹمی حملے کے 75 برس مکمل،جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا مطالبہ

ٹوکیو//جاپان کے شہر ناگا ساکی پر ایٹمی حملے کی 75 ویں برسی منائی گئی۔ شہر کے میئر اور ایٹمی بمباری سے بچ جانے والوں نے عالمی رہنمائوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے کام کریں۔پچھتر سال پہلے نو اگست 1945 کو جاپان کے شہر ناگاساکی پر امریکی افواج نے ایٹم بم گرایا تھا۔ اس سانحے کی 75ویں برسی کے موقع پر شہر میں یادگاری تقریب منعقد ہوئی، جس میں شہر کے مئیر، ایٹم بم سے بچ جانے والوں اور شہر کے باسیوں نے مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر دو منٹ پر امن کے مجسمے تلے کھڑے ہو کر، 70 ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ناگاساکی کے میئر نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپیل کرتے ہیں کہ جلد از جلد ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری پر پابندی کے معاہدے دستخط کر کے اس کی توثیق کریں۔جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور حاضرین سے خطاب

افغانستان میں بم دھماکہ 8افراد کی موت، 2 زخمی

کابل //افغانستان میں دو مختلف بم دھماکوں میں آٹھ شہری جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کابل پولیس کے مطابق پیر کی صبح مکرورِیاں ۔اے ۔ چارُم علاقے میں صبح بھیڑ کے وقت کار میں نصب بم کے پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔ کار میں سوار افراد کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ اتوار کو جنوبی قندھار صوبے کے ارگستان میں ایک فوراً بم کے رابطے میں آنے کے بعد ہوئے دھماکے میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔  

تازہ ترین