دنیا میں1.87کروڑسے زائد افراد متاثر

 جنیوا//عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک 1.87کروڑسے زائد افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور سات لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان پانچویں مقام پر ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ ( سی ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 18738350 افراد متاثرہوئے ہیں اور 706342 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 4821296 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 158170 افراد ہلاک ہو چک

بیروت دھماکہ: ملک میں دوہفتوں کے لیے ہنگامی حالت کا نفاذ

بیروت/ لبنان میں بیروت دھماکوں کے نتیجے میں ملک میں دوہفتوں کے لیے ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا گیا ہے اوردھماکے کی تحقیقات کے باعث بندرگاہ کے متعدد حکام کوان کے گھروں میں نظربند کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ورلڈ بینک نے بھی بیروت میں دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان پرمدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق بندرگاہ کی تعمیرنوکے لئے سرکاری اورنجی مالی اعانت کے لیے متحرک ہیں اوروسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے لوگوں کی بہترزندگیوں اورروزگارکے لیے مدد کریں گے۔اس سے قبل بیروت کے گورنرمروان عبود نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ بندرگاہ کے علاقے میں تباہ کن دھماکوں کے نتیجے میں تین سے پانچ ارب ڈالرتک مالی نقصان، آدھا شہرمتاثرجب کہ کم سے کم تین لاکھ افراد بے گھرہوگئے ہیں تاہم ابھی مزید تباہ کاریوں کا تخمینہ لگا یا جارہا ہے۔واضح رہے کہ بیروت دھماکوں کے نتیجے میں اب تک کم ازکم 135 افراد ج

ٹرمپ کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر عارضی پابندی

ماسکو// مائیکرو بلاننگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے کووڈ۔ 19 وبا کے بارے میں غلط اطلاعات شیئر کرنے کے سلسلے میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کمپئن اکاؤنٹ پر عارضی طور پر پابندی لگادی ہے ۔ اس سے پہلے فیس بک نے کووڈ۔ 19 کے بارے میں غلط اطلاع اور ویڈیو کو مسٹر ٹرمپ کے پیج سے ہٹادیا تھا۔ اس ویڈیو میں فاکس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو کے حصے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ کووڈ۔ 19 کے لئے بچے تقریباً امیون ہیں۔ٹوئٹر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ‘‘یہ ویڈیو کوڈ۔ 19 کے بارے میں غلط اطلاع کے بارے مین ٹوئٹر کے ضابطوں کی خلاف ورزی ہے ۔ اکاؤنٹ ہولڈر کو پھر سے ٹوئٹ کرنے سے پہلے اس ٹوئٹ کو ہٹانا ہوگا’’۔   بیڈن کی ٹرمپ پر برتری میں کمی واشنگٹن//امریکہ میں نومبر میں ہونے والے صدر کے انتخابات کے لئے ڈیموکریٹک پارتی کے امیدوار جو بیڈن کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری 43 فیصد سے کم ہوکر 4

کورونا سے متاثرہ ماں اپنے بچے کو دودھ پلا سکتی ہے:عالمی ادارہ صحت

جنیوا//عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا ماں بھی اپنے شیر خوار بچے کو دودھ پلا سکتی ہے۔ جینوا سے وائس آف امریکہ کی نامہ نگار لیزا شلائین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صحت کے ماہرین کو اس بارے میں تشویش ہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے بہت سے بچے ماں کے دودھ سے محروم ہو گئے ہیں، جب کہ کرونا سے متاثرہ ماں اپنے بچے کو دودھ پلا سکتی ہے۔عالمی ادارہ صحت میں خوراک اور غذائیت کے شعبے کے سربراہ لارنس گرومر سٹران کا کہنا ہے خواتین میں اس بارے میں آگہی پیدا کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے ادارے کا تخمینہ ہے کہ ہر سال آٹھ لاکھ 20 ہزار بچے ماں کا دودھ نہ ملنے کے سبب ہلاک ہو جاتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے ماں کا دودھ بچوں کو اسہال، تنفس، لیکیومیا اور فربہی سے منسلک بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دودھ پلانے والی خواتین سرطان اور ذیابیطیس سے محفوظ رہتی ہیں۔گرومر سٹر

تازہ ترین