تازہ ترین

دنیا میں کورونا سے ایک ارب سے زائد طالب علموں کی تعلیم متاثر:اقوام متحدہ

نیویارک// اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہاہے کہ کورونا وائرس کووڈ19کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں میں تاریخ کا سب سے بڑا خلل آیا ہے اور جولائی کے وسط تک 160 سے زائد ممالک میں اسکول بند ہونے سے ایک ارب سے زائد اسٹوڈنٹس متاثر ہوئے۔ ایسو سی ایٹ پریس کے مطابق سکریٹری جنرل نے کہا کہ دنیا بھر میں کم از کم 4 کروڑ بچے اپنے پری سکول کے اہم ترین سال میں تعلیم سے دور ہوگئے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں دنیا ایک نسل کی تباہی کا سامنا کر رہی ہے جس سے سامنے نہ آنے والی انسانی صلاحیت اور دہائیوں کی پیشرفت ضائع ہوسکتی ہے اور عدم مساوات بڑھ سکتی ہے۔  

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکہ ، 78 ہلاک،4ہزار زخمی

بیروت// لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک بندرگاہ پر منگل کی شام ہوئے ایک زبردست دھماکے میں کم از کم 78 افراد ہلاک ہوئے اور 4000 سے زائد زخمی ہوگئے۔ الجزیرہ ٹیلی ویڑن چینل نے لبنان کی وزارت صحت کے حوالے سے اطلاع دی۔ الجزیرہ ٹیلی ویڑن چینل کی رپورٹ کی تازہ ترین معلومات کے مطابق بیروت کے جہاز پر ہوئے اس خوفناک دھماکے میں 78 افراد ہلاک ہو گئے اور 4000 سے زائد دیگر زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل لبنان کے وزیر داخلہ محمد فہمی نے کہا تھا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ دھماکہ کوئی حملہ تھا یابیروت بندر گا ہ پردھماکہ خیز مواد کے ذخیرہ کے مقام کی وجہ سے ہوا۔ بیروت کی بندر گاہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں بڑی مقدار میں دھماکہ مواد ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ لبنان کے وزیر اعظم حسن دیاب نے منگل کے روز قوم سے خطاب میں کہا کہ بیروت دھماکے کے لئے جو لوگ بھی ذمہ دار ہیں انہیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

کامیاب حج کے انعقادکے بعد سعودی عرب کا عمرہ بحال کرنے پر غور

ریاض //کامیاب حج کے انعقاد کے بعد سعودی عرب کی حکومت نے عمرے پر عائد پابندی ہٹانے سے متعلق غور کرنا شروع کردیا۔کورونا کی وبا کے باعث رواں برس فروری میں سعودی عرب کی حکومت نے بیرون ممالک سے عمرے کے لیے آنے والے افراد کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی تھی۔بعد ازاں حکومت نے مارچ کے آغاز میں تمام بیرونی و اندرونی زائرین پر عمرے کی پابندی کا اعلان کیا تھا۔سعودی عرب کی حکومت نے مارچ میں عمرے پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام مساجد اور دیگر مقدس مقامات کو بھی بند کردیا تھا اور وہاں پر مساجد تقریبا ڈھائی ماہ تک مکمل بند رہی تھیں۔سعودی عرب میں ماہ رمضان المبارک میں کچھ نرمیاں کرکے مساجد کو محدود نمازیوں کے لیے کھول دیا تھا، تاہم عید الفطر کے بعد ایک بار پھر مساجد کو بند کردیا گیا تھا لیکن بعد ازاں تمام مساجد کو کھولا گیا تھا۔کورونا کے کیسز میں کمی کے باوجود سعودی حکومت نے حفاظتی اقدامات کے

دنیا میں کورونا سے 6.97 لاکھ ہلاکتیں

جنیوا //خوفناک اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا پھیلاؤ دنیا بھرمیں جاری ہے اور اس مہلک وائرس سے اب تک دنیا میں تقریبا 1.84 کروڑ سے زائدافراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس کے انفیکشن کی وجہ سے تقریبا 6.97 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کی موذی وبا نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 84 لاکھ 44 ہزار 642 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 97 ہزار 189 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 60 لاکھ 71 ہزار 914 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرزمیں زیرعلاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 64 ہزار 675 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 16 لاکھ 75 ہزار 539 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ابھی تک امریکہ کورونا وائرس س

کلبھوشن معاملے کی سماعت کیلئے3 عدالتی معاونین مقرر

اسلام آباد//پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے موت کی سزا کا سامنا کررہے ہندوستانی فوج کے سبکدوش افسر کلبھوشن جادھو معاملے میں تین وکیلوں کو عدالتی معاونین کے طور پر مقرر کرتے ہوئے پاکستان کے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو ہدایت دی کہ وہ بچاؤ کے لئے ہوئی تقرری کے سلسلے میں ہندوستانی حکومت اور جادھو سے جواب طلب کرے ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی بنچ نے پیر کو جادھو معاملے میں غیر ضروری بیان بازی سے بچنے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ‘‘جادھو معاملے میں بیان جاری کرنے سے پہلے ہر کسی کو منصفانہ سماعت کو ذہن میں رکھنا چاہیے ’’۔بنچ نے کہا کہ ‘‘بین الاقوامی ثالثی کے فیصلے کو متاثر کن طریقے سے نافذ کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عابد حسن منٹو، سینئر وکیل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر حامد خان اور سابق اٹارنی جنرل مخدوم علی

پومپیو کا طالبان سے امن عمل پر تبادلہ خیال

نیویارک //امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے رابطہ کیا ہے۔ طالبان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل اور قیدیوں کی رہائی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ پیر کی شام ہونے والی اس ویڈیو کانفرنس میں ملا برادر نے امریکی وزیرِ خارجہ پر واضح کیا کہ بین الافغان مذاکرات کاآغاز طالبان قیدیوں کی مکمل رہائی سے مشروط ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان طالبان کے باقی قیدیوں کی رہائی کی اہمیت پر بھی بات چیت ہوئی۔واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان ککے درمیان فروری میں ہوئے معاہدے کے مطابق، افغانستان حکومت 5000 طالبان قیدیوں کو آزاد کرے گی۔اس نے پہلے ہی 4600 طالبان قیدیوں کو آزاد کردیا ہے ۔حکومت نے 31 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ وہ عید کے موقع پرخیر سگالی کا اظہار