تازہ ترین

ڈیلٹا ویرینٹ دنیا کے 132 ممالک میں پھیل چکا ہے: عالمی ادارہ صحت

جنیوا// کورونا وائرس کے ڈیلٹاویرینٹ کے بارے میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہلاکت خیز وائرس مراکش سے پوری دنیا میں ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ نے کورونا کے خلاف جنگ میں حاصل فائدے خطرے میں ڈال دیے، ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے۔ عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویرینٹ نہ صرف بچوں بلکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کو نشانہ بناتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق 4 ہفتوں میں کیسز میں 80 فیصد اضافہ ہوا، اب تک 132ملکوں میں ڈیلٹا ویریئنٹ پھیل چکا ہے۔  

ہندوستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری سنبھالی

نئی دہلی// (یو این آئی) ہندستان نے اگست مہینے کے لئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی صدارت کی ذمہ داری اتوار کو سنبھال لی اور کہاکہ وہ عالمی پلیٹ فارم پر ’تحمل کے لہجہ‘ کے طورپر دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہندستان دیگر اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے اور ہمیشہ تحمل کے لہجہ، بات چیت کاحامی اور بین الاقوامی قانون کا حمایتی رہے گا۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے آج کے دن کو ملک کیلئے اہم دن قرار دیا۔مسٹر باگچی نے ٹوئٹ کیا کہ ایک اہم دن۔ ہندستان نے اگست مہینہ کے لئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالی۔فرانس اور روس نے اس موقع پر ہندستان کو مبارکباد دی ہے۔ہندستان میں فرانس کے سفیر ایمانوئل لینن نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ ہندستان آج فرانس کی جگہ پر یو این ایس سی کی ص

غیر جانبدارنہ طور پر کام کرنے کی توقع : پاکستان

 اسلام آباد ، یکم اگست (یو این آئی) پاکستان کے محکمہ خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ہندوستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے صدر کی حیثیت سے ان کے ایک ماہ کی مدت کار میں غیر جانبدارانہ طور پر کام کرے گا۔محکمہ خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ کے روزانگریزی روزنامہ ڈان کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ ہندوستان سلامتی کونسل کی صدارت کی کاروائیوں کو کنٹرول کرنے والے متعلقہ قواعد و ضوابط پر عمل کرے گا۔واضح رہے کہ موجودہ دو سال کی مدت کے لیے یو این ایس سی کا غیر مستقل رکن ہندوستان اتوار سے پورے اگست کے مہینے تک اتوار سے طاقتور 15 ممالک کی صدارت کرے گا۔قابل ذکر ہے کہ یواین ایس ای صدارت رکن ممالک کے ناموں کے انگریزی حروف تہجی کی ترتیب کے مطابق ماہانہ بنیادوں پرہوتی ہے۔ یکم جنوری 2021 کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں داخل ہونے والے ہندوستان کو 31 د

افغانستان میں طالبان کا راج آرہا ہے: جنپنگ

بیجنگ//(یو این آئی) چین کے صدر شی جنپنگ نے ملک کی فوج (پی ایل اے) کو وارننگ دی ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان راج کے درمیان شنجیانگ میں ایغور باغیوں کے خلاف جدوجہد کے لئے تیار رہیں ۔ جنپنگ نے پی ایل اے کو واررننگ دی ہے کہ افغانستان میں طالبان راج آرہا ہے اور وہ ملک کی سرحد پر مسلح جدوجہد اور سیکورٹی فکرمندیوں کے لئے تیار رہیں۔چینی فوج کے اعلی کمانڈر جنپنگ نے پی ایل اے کی قیادت سے کہا کہ وہ کمیونسٹ پارٹی کے تئیں اپنے اتحاد کو مزید زیادہ مضبوط کریں۔ یہی نہیں انہوں نے 2027تک چینی فوج امریکہ کی ٹکرکی فوج بنانے کی بھی اپیل کی۔صدر نے سنیچر کو کہا کہ چین کو ’فوجی جدوجہد‘ کے لئے تیار رہنا چاہئے کیونکہ امریکہ اس سال 11 ستمبر تک افعانستان سے واپس جارہا ہے۔ گزشتہ کئی مہینوں سے چینی افسران یہ وارننگ دے رہے ہیں کہ امریکہ کی افغانستان سے واپسی سے طالبان پھر سے ابھر کر سامنے آرہے ہیں اور ا

قندھارائیر پورٹ پر راکٹوں سے حملہ ، پروازیں معطل

کابل //(یو این آئی/ڑنہوا) افغانستان کے دوسرے بڑے قندھار ہوائی اڈے پر ہفتہ کی شب راکٹوں کے حملوں کے بعد اتوار کو تمام پروازیں معطل کر دی گئیں۔ایک مقامی عہدیدار نے اس حملہ کی تصدیق کی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں نے ہفتے کی رات قندھار بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تین راکٹ داغے اور ان میں سے دو رن وے سے ٹکرا گئے۔ مقامی حکام معائنہ کر رہے ہیں اور رن وے کو جلد از جلد مرمت اور دوبارہ کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔جنوبی صوبہ قندھار کا دارالحکومت قندھار ، حال ہی میں شدید جھڑپوں کا گواہ رہا ہے کیونکہ افغان حکومتی سکیورٹی فورسز طالبان عسکریت پسندوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے سخت لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عسکریت پسند حالیہ ہفتوں میں صوبے کے کئی مضافاتی اضلاع پر قبضہ کرنے کے بعد شہر پر کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔شہر