تازہ ترین

آسٹریلیا کے بعد برطانیہ، اٹلی اور فرانس میں بھی لاک ڈاون کیخلاف مظاہرے

لندن //آسٹریلیا کے بعد فرانس، اٹلی اور برطانیہ میں بھی کورونا ویکسینیشن، سخت ایس او پیز اور لاک ڈاون کے خلاف ہزاروں افراد نے شدید احتجاج کیا اور بندشیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا سے کورونا لاک ڈاون کیخلاف شروع ہونے والے مظاہرے عالمی تحریک میں تبدیل ہوگئے۔ ویکسین نہ لگوانے اور لاک ڈاون میں نرمی کے خواہش مند ہزاروں افراد نے لندن، پیرس اور روم میں پْرتشدد مظاہرے کیے جس کے دوران مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔سب سے بڑا مظاہرہ فرانس میں کیا گیا جس میں ایک لاکھ 60 ہزار افراد نے شرکت کی، مظاہرین نے پلے کارڈز اْٹھا رکھے تھے جس میں ایس او پیز میں نرمی کے نعرے درج تھے۔ پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کیا۔اٹلی کے دارالحکومت کی سڑکیں بھی احتجاجی مظاہرین سے بھری رہیں۔ مظاہرے کے شرکاء نے کورونا لاک ڈاون اور زبردستی ویکسین لگانے کے عمل ک

اردن: 12 سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ

عمان//یو این آئی// اردن کی حکومت نے ملک میں 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو کووڈ-19 ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اردن کی وزارت صحت نے اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ملک میں کووڈ 19 ٹیکے لگانے کی عمر کی حد کو کم کرکے 12 سال کردیا گیا ہے اور  اب اس عمر یا اس سے اوپر کے بچوں کو ویکسین کی خوراک دی جائے گی۔وزارت نے کہا ہے کہ یہ ویکسی نیشن اختیاری ہوگی اور 18 سال سے کم عمر افراد اپنے والدین کی رضامندی سے ‘فائزر’ یا ‘بایوانٹیک’ کی خوراک لے سکیں گے ۔ادھر ویتنام کی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے باعث دارالحکومت ہنوئی میں 15روز کے لیے سخت لاک ڈاو?ن نافذ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق لاک ڈاو?ن کے دوران سرکاری اداروں اور اسپتالوں کو مستثنیٰ رکھا گیا ہے،جب کہ گھر وں سے باہر 2سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 2

بنگلہ دیش : بچوں میں سخت جان وائرس کا انکشاف

ڈھاکہ//امریکی اور بنگلادیشی سائنسدانوں نے مشترکہ تحقیق کے بعد خبردار کیا ہے کہ بنگلادیش میں 5سال سے کم عمر بچوں میں سخت جان وائرس سامنے آئے ہیں ، جن پر اینٹی بائیوٹک کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ ماہرین کا کہناہے کہ اگر ان جراثیم کو روکا نہ گیا تو یہ ساری دنیا میں پھیل سکتے ہیں۔یہ تحقیق بنگلادیشی دارالحکومت ڈھاکاکے مختلف اسپتالوں میں نمونیا کے باعث داخل کیے جانے والے ہزاروں بچوں پر کی گئی۔ ان میں سے 108 بچے خطرناک جرثوموں کی 5اقسام سے متاثر پائے گئے۔ ان اقسام کے خلاف کسی بھی طرح کی اینٹی بایوٹک دوا اثر نہیں کررہی تھی۔ ان میں سے 31 بچے دورانِ تحقیق ہی موت کے منہ میں چلے گئے۔آکسفورڈ اکیڈمک کے ایک تحقیقی مجلے ’’اوپن فورم انفیکشس ڈزیزز‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہونے والی رپورٹ میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ مسئلہ بنگلادیش کے کسی ایک شہر یا چند اسپتالوں کا نہیں

الجزائر میںامام مسجد نماز کے دوران قتل

الجزائر سٹی// الجزائر کی مسجد طارق بن زیاد میں ایک بد بخت شخص نے نماز کے دوران تیز دھار چھری کے وار کرکے امام مسجد کو شہید کردیا۔ لجزائر کے صوبے تیزی وزو میں طارق بن زیاد مسجد کے امام بلال حمودی عصر کی نماز کی امامت کرا رہے تھے اور جس دوران وہ رکوع میں تھے تو ایک سفاک شخص نے تیز دھار چھری کے وار کرکے انھیں قتل کردیا۔نمازیوں نے قاتل کو آلہ قتل کے ہمراہ پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم کے بارے میں اہل محلہ کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی طور پر بیمار شخص ہے اور نفسیاتی اسپتال میں علاج کے لیے بھی جاتا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ماہر نفسیات سے معائنہ کرایا جائے گا تاہم پولیس اس کیس کی ہر پہلو پر تفتیش کرے گی اور ملزم کو ذہنی بیماری یا کسی اور بہانے کسی قسم کا فائدہ پہنچنے نہیں دے گی۔  

وزیر تجارت سمیت متعدد امریکی شہریوں پر چین کی پابندی

بیجنگ//یو این آئی// چین نے امریکی وزیر تجارت ولبر راس سمیت متعدد امریکی شہریوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی شہریوں پر پابندیاں "بے بنیاد الزامات کے ذریعے ہانگ کانگ میں کاروباری ماحول کو بدنام کرنے " اور "بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی" کرنے کے لئے لگائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوابی کارروائی کے طورپر امریکی وزیر تجارت ولبر راس سمیت سات امریکی شہریوں اور تنظیموں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ادھر وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ چین کی جانب سے ان پابندیوں کے بعد بھی امریکہ اپنے فیصلے پر قائم ہے ۔انہوں نے کہاکہ "یہ پابندیاں اس بات کی زندہ مثال ہیں کہ کس طرح چین افراد، کمپنیوں اور سول سوسائٹی کے اداروں کو سیاسی پیغامات بھیجنے کی سزا دیتا ہے "۔چین کا یہ اعلان اس سے ایک دن پہلے سامنے آیا ہے جب

عبوری حکومت کے قیام تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے:طالبان

کابل// افغان طالبان نے کہاہے کہ افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے افغانستان امن نہیں آسکتا، امن معاہدے کی کامیابی کے لیے اشرف غنی کو عہدہ چھوڑنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اقتدار کی اجارہ داری پر یقین نہیں رکھتے کیونکہ ماضی میں افغانستان میں اقتدار پر اجارہ داری قائم کرنے والی حکومتیں کامیاب نہیں ہوئیں لہٰذا ہم اسی فارمولے کو دہرانا نہیں چاہتے۔سہیل شاہین نے مذاکرات کو ایک اچھا آغاز قرار دیا تاہم انہوں نے کہا کہ حکومتیں بار بار جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہیں جبکہ اشرف غنی کا اقتدار میں رہنا طالبان کے سرینڈر کرنے کے مطالبے میں رکاوٹ ہے، اشرف غنی مفاہمت نہیں چاہتے مگر وہ چاہتے ہیں کہ ہم ہتھیار ڈال دیں۔ طالبان ترجمان نے کہا کہ کسی بھی جنگ بندی سے پہلے ایک نئی حکومت کے لیے معاہدہ ہونا چاہیے جو ہمارے اور

پاکستان نے افغانستان سرحد پر فوج کو تعینات کیا

اسلام آباد//یو این آئی// پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ راشد احمد نے کہا ہے کہ افغانستان سرحد کے آگے کی چوکیون سے نیم فوجی دستوں کو ہٹاکر باقاعدہ فوج کو تعینات کیا گیا ہے ۔مسٹر احمد نے کہا کہ سرحد کے آگے کی چوکیوں سے فرنٹیئر کانسٹیبولری، لیوس فورس اور دیگر معاون فوج کو ہٹاکر وہاں فوج کو تعنیات کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبولری بلوچستان اور وزارت داکلہ کے تحت کام کرنے والے دیگر جوانوں کو سرحد سے واپس بلا لیا گیا ہے ۔مسٹر احمد نے کہا ‘‘اب سرحد پر نیم فوجی دستں کی جگہ باقاعدہ فوج کے جوان تعینات ہیں۔’’ انہوں نے کہا کہ سرحد پار غیر مستحکم صورتحال کے پیش نطر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق مسٹر احمد نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی مانگ کی مطابق افغانستان سے آنے والے پناہ گزینوں اور شدت پسندوں کو روکنے کے لئے سرحد پر فوج کو تعینات کیا گیا ہے ۔ &nb

بارش کا 60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا | چین میں 56 افراد ہلاک

بیجنگ //چین میں 60سال کے دوران ریکارڈ بارش اور سیلاب کے باعث 56 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق مزید بارش اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر حکام نے 4شہروں میں طوفان کا انتباہ جاری کردیا ہے۔ چین کے وسطی علاقوں میں 3روز میں اوسطاً ایک سال کی بارش ہو چکی ہے،جس کے نتیجے میں 30لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب سے 2 لاکھ 15 ہزار ایکٹر زرعی اراضی زیر آب آنے سے فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔ سیلاب زدہ 30 سے زائد علاقوں میں 6 ہزار کارکنان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ حکام کا اندازہ ہے کہ قدرتی آفات کے باعث 20کروڑ ڈالر کی املاک تباہ ہوچکی ہیں۔ طوفان کا رخ اب صوبے کے شمال کی جانب ہے۔  

ترکی اب ایک علاقائی طاقت بن چکا ہے۔ روس

ماسکو// (یو این آئی) //روسی ماہرین نے کہا ہے کہ ترکی نے حالیہ 5 برسوں میں  خطے میں اپنی حیثیت کو پختگی دلائی ہے اور اس کے ہمسایہ ممالک پر اثرِ رسوخ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔یہ اطلاع ترکی میڈیا نے دی ہے۔ترکی میڈیا کے مطابق روسی ماہرین نے کہا ہے کہ ترکی نے عالمی میدان میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور اب یہ ایک علاقائی طاقت  کی  ماہیت اختیار کر چکا ہے۔روسی  دفتر خارجہ کی ڈپلومیسی اکیڈمی سے منسلک انسٹیٹیوٹ  برائے روز مرہ کے عالمی مسائل میں ’’روس اور ترکی: کل، آج اور کل‘‘ کے موضوع پر گول میز کانفرس منعقد ہوئی۔جس میں انسٹیٹیوٹ  برائے روز مرہ کے عالمی مسائل کے منیجر اولیگ کارپووچ نے روس اور ترکی کے باہمی تعلقات کی اہمیت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ترکی حالیہ ایام میں عالمی میدان میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس بنا پر روس اور ت

ویران مکان میں لڑکےاورلڑکی کی لاشیں ملیں

چیرو// (یواین آئی)// راجستھان میں ضلع چیرو کے تارانگر تھانہ علاقہ میں صبح ایک ویران مکان میں لڑکااورلڑکی کی لاش ملی۔پولیس ذرائع کے مطابق ان کی شناخت پوجا مالی (21) رہائشی تارانگر اورراج کمار مالی (32) ساکن جے سنگھ دیسر تھانہ سردارشہر کی شکل میں ہوئی ہے۔تارانگر تھانہ پولیس نے بتایا کہ راج گڑھ روڈ پر دیکشنا تال گاوں میں ایک اینٹ بھٹے کے قریب ایک بندپڑے ہوٹل نمامکان میں پیچھے کی جانب سے اس مکان کے پاس سے اپنے کھیت جارہے ایک شخص نے لڑکی کی لاش دیکھ کرپولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو قریب ہی پیچھے کی جانب ایک لڑکے کی بھی لاش ملی۔پولیس نے زہریلی اشیاء کھاکر خودکشی کئے جانے کاخدشہ ظاہر کیا ہے۔ موقع پر ایک موٹرسائیکل بھی ملی ہے۔ متوفی نوجوان کے پہنے ہوئے کپڑوں میں ملے شناختی کارڈ سے ان کی شناخت ہوئی۔ پولیس کے ذریعہ اطلاع دئے جانے پر مرنے والے دونوں کے خاندان جائے وقوع پر پہنچے۔ ان کی

سعودی تیل کمپنی آرامکو پر سائبر حملہ، ہیکرز کا5 کروڑ ڈالر کا مطالبہ

ریاض// (یو این آئی)// دنیا کی سب سے بڑی تیل نکالنے والی سعودی کمپنی آرامکو نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی کا ڈیٹا ان کے ایک ٹھیکیدار سے لیک ہوگیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ میں اطلاعات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چوری کیے گئے ڈیٹا کے عوض اب کمپنی سے 5 کروڑ ڈالر تاوان طلب کیا گیا ہے۔سائبر سیکیورٹی میں سرمایہ کاری نہ کرنے پر تیل اور گیس کی عالمی صنعت پر طویل عرصے سے تنقید کی جارہی ہے۔ای میل پر ایک بیان میں آرامکو نے بی بی سی کو بتایا کہ ’حال ہی میں کمپنی کو محدود ڈیٹا کے چوری ہونے کے بارے میں معلوم ہوا جو تھرڈ پارٹی کے ٹھیکیداروں کے پاس تھا‘۔سعودی عرب کے توانائی کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ کونسا ٹھیکیدار متاثر ہوا ہے یا کیا ٹھیکیدار کو ہیک کیا گیا ہے یا فائلوں کو کسی اور طرح سے چوری کیا گیا ہے۔ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق کمپنی نے کہا کہ ’ہم اس بات کی تصدیق کرت

دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس آج خلاء کے لئے پرواز کریں گے

واشنگٹن // دنیا کے سب سے امیرترین شخص اوربلو اوریجن وامیزون ڈاٹ کام کے بانی جیف بیزوف منگل کو اپنی کمپنی کے پہلے انسانی اورعملے سے لیس مشن میں خلاء تک کی اڑان بھریں گے۔ بیزوف کی بلو اوریجن کمپنی کا نیو شیفرڈراکٹ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے اورہندوستانی وقت کے مطابق شام چھ بج کر تیس منٹ پر خلاء کے لئے روانہ ہوگا، جس میں چارلوگوں کاقافلہ سوارہوگا۔ اس میں سے بیزوف سمیت کوئی بھی مستند خلاباز نہیں ہے۔ راکٹ مغربی ٹیکساس میں ایک دوردرازمقام سے پروازکرے گا۔بیزوس کے اڑان بھرنے سے ٹھیک نودن پہلے ایک اورارب پتی برطانیہ کے سررچرڈ بریکسن اپنی ورجن گیلکسی کمپنی کے خلائی جہاز یونٹی کی مددسے اسٹریٹ اسپیئر کے 60 میل اوپر کامیاب پروازکی۔بیزوس اپنے بھائی مارک کے علاوہ 82 سالہ میری والیس فنک کے ساتھ پروازکریں گے جو ایک سابقہ ٹیسٹ پائلٹ تھیں۔ انہوں نے 1960 کی دہائی میں ایک غیر رسمی خلاباز پروگرام میں ت

طالبان امن قائم کرنے کاخواہاں نہیں :اشرف غنی

کابل//یواین آئی//افغانستان کے صدر اشرف غنی نے منگل کو کہا کہ طالبان کی حالیہ سرگرمیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ تنظیم کی امن قائم کرنے کی کوئی خواہش نہیں ہے اور حکومت اب اسی بنیادپر فیصلہ کرے گی۔مسٹرغنی نے کہا کہ مذاکرات کے لئے دوحہ میں ایک اعلیٰ عہدے کا وفد بھیجنے کا حکومت کا فیصلہ ایک حتمی شرط (الٹی میٹم) ہے۔ انہوں نے کہا، ’’طالبان نے بہت سی باتیں واضح کی ہیں۔ مسٹرعبداللہ (دوحہ میں حکومت کے وفد کے سربراہ) نے کچھ منٹ پہلے مجھ سے کہا تھا کہ طالبان امن کے لئے بالکل رضامند نہیں ہے۔ ہم نے الٹی میٹم دینے کے لئے وفدبھیجا اوریہ دکھانے کے لئے کہ ہم امن قائم کرناچاہتے ہیں اور ہم اس کے لئے قربانی کے لئے تیارہیں، لیکن ان کی (طالبان) امن برقراررکھنے کی کوئی مرضی نہیں ہے اورہمیں اس کی بنیادپر فیصلہ کرنا چاہیے۔  

اتحادی ممالک میں امریکی فوجی کی موجودگی ناقابل برداشت :روس

ماسکو// یو این آئی// آج کل بین الاقوامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ بحث چھڑچکی ہے کہ روس نے امریکہ کو افغانستان سے نکلنے کے بعد افغانستان کی صورت حال اور نگرانی کے لئے اپنے فوجی اڈے جو تاجکستان اورکرغستان میں موجود ہیں استعمال کرنے کی پیشکش کی ہے۔یہ خبر ایک روسی اخبار نے یہ الزام لگاتے ہوئے شائع کی ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن نے گزشتہ ماہ جنیوا میں ہونے والی ملاقات کے دوران افغانستان میں تنازعہ سے متعلق معلومات کے تبادلے کے امکان اور جنگ زدہ ملک کی صورتحال کی نگرانی کے لئے روسی فوجی اڈوں کے استعمال کی پیش کش کی تھی۔ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار نے کہا کہ دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ہونے والی گفتگو میں صدر پوتن کی جانب سے امریکی صدر کو تاجکستان اور کرغزستان میں روسی فوجی اڈوں کو استعمال کرنے کی تجویز بھی شامل تھی۔  

چین نے مائیکرو سافٹ پر سائبر حملے کے الزامات کی تردید کی

ویلنگٹن//یو این آئی//چین نے منگل کے روز ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی مائیکرو سافٹ پر  سائبر حملے کے الزامات کی تردید کی۔امریکہ، برطانیہ اور نیوزی لینڈ نے چین پر الزام لگایا تھا کہ وہ دنیا بھر کی کمپنیوں کے ذریعہ استعمال ہونے والے مقبول ای میل پلیٹ فارم 'مائیکروسافٹ ایکسچینج' کو ہیک کررہا ہے۔ان ممالک کی طرف سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں چینی وزارت دفاع  پر عالمی استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیاہے۔ویلنگٹن میں چینی سفارتخانہ نے ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے انہیں "بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ" قرار دیا۔ بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ چین ہمیشہ ہی ہر قسم کے سائبر کرائم کا مخالف رہا ہے۔آسٹریلیا میں چینی سفارتخانہ نے بھی مغربی ممالک کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے واشنگٹن کو "بدنیتی پر مبنی سائبر حملوں کا عالمی چیمپیئن" قرار دیا ہے۔

اسرائیلی کمپنی کے ذریعے ہزاروں افراد کی جاسوسی کا انکشاف

دبئی//یو این آئی//ہیکنگ کے تازہ معاملے کے اجاگر ہونے سے پوری دنیا میں ہلچل مچی ہوئی ہے جس میں دنیا کی اہم شخصیات سمیت ہزاروں افراد کے موبائل فون ہیک کرنے اور ڈاٹا چرانے کے معاملہ کا انکشاف ہوا ہے ۔  اسرائیل کی نجی ہیکنگ کمپنی کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک کے صحافیوں، انسانی حقوق کی رہنماؤں، سیاست دانوں اور یہاں تک وزرائے اعظم اور صدور کے موبائل فون ہیک کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔اسرائیلی کمپنی کی جانب سے تقریبا دنیا بھر کے ایک ہزار افراد کے موبائل فونز کی جاسوسی کیے جانے کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں تہلکہ مچ گیا اور لوگ مذکورہ معاملے پر مزید تفتیش کا مطالبہ کررہے ہیں۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سمیت دیگر 17 صحافتی اداروں کی مشترکہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اسرائیلی ہیکنگ فرم نے دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے موبائل فون ہیک کیے ۔رپورٹ کے مطابق صحاف

عالمی طاقتوں کا طالبان سے عید پر کارروائیاں روکنے کا مطالبہ

لندن //طالبان اور افغان حکومت کے نمائندوں کے مابین مذاکرات میں ناکامی کے بعد 15 ممالک کے سفارتی مشن اور افغانستان میں نیٹو کے نمائندے نے عیدالاضحیٰ پر طالبان سے جارحانہ کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر طالبان کی سیاسی قیادت اور افغان حکومت کے وفد کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن مذاکرات ہوئے تاہم اس اجلاس کے بعد جاری بیان میں افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کو روکنے کا کوئی عندیا نہیں دیا گیا جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایک مرتبہ پھر مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھ سکا۔تشدد کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور خراب صورتحال کے پیش نظر 15 ممالک کے سفارتی مشن اور نیٹو کے نمائندوں نے طالبان سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جارحانہ کارروائیاں روکنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس عیدالاضحیٰ پر طالبان ایک اچھے مقصد کے لیے ہتھیار ڈال دیں اور دنیا پر قیام امن کے لیے اپنی

غلاف کعبہ تبدیل

مکہ المکرمہ// سونے، چاندی کے تاروں اور خالص ریشم سے تیار کردہ غلاف کعبہ کو نماز فجرکے بعد تبدیل کردیا گیا جبکہ خانہ کعبہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی اور  غلاف کعبہ خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے سربراہان مملکت اور دیگرمعززین کو تحفہ پیش کیا گیا۔ سونے، چاندی اور خالص ریشم سے بنے غلاف کعبہ کی تیاری کروڑوں ریال لاگت آتی ہے اور غلاف کعبہ کی تبدیلی کا کام نماز فجر کے بعد شروع ہوا، نئے غلاف میں 670 کلوگرام خالص ریشم سے تیار کیا گیا سہے جبکہ غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب 9 ذی الحج کو عازمین کے عرفات پہنچنے پر منعقد کی جاتی ہے۔غلاف کی تیاری میں 150 کلو گرام خالص سونا اور چاندی بھی استعمال کی گئی ہے اور اس پر بیت اللہ کی حرمت اور حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی ہیں۔  

واشنگٹن میں فائرنگ

واشنگٹن// امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بیس بال اسٹیڈیم کے باہر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میںایک خاتون سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل پارک بیس بال اسٹیڈیم کے باہر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہوگئے، واقعے کے بعد بیس بال میچ کو فوری طور پر روک دیا گیا۔ہلاک افراد سے متعلق مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی زد میںآنے والے دو افراد ان دو گاڑیوں میں سے ایک میں بیٹھے تھے جو فائرنگ میں استعمال ہوئی جبکہ میچ دیکھنے کے لئے آنے والی خاتون بھی اس فائرنگ میں ماری گئیں۔واقعے کے فوری بعد پولیس حکام نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے، معاملے پر مقامی پولیس کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ نیشنل پارک کے باہر فائرنگ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں آئے روز فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، اپریل میں بھی امریک

مناسک حج کا آغاز

جدہ //کورونا وائرس سامنے آنے کے بعد پچھلے سال محدود حج کی کامیابی کے بعد اس سال 60 ہزار عازمین جن میں سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیر ملکی شامل ہیں، نے مناسک حج کا آغاز کیا ہے۔ مسجد الحرام  میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ  طواف قدوم ادا کرنے کے بعد عازمین کے قافلے گروپ کی شکل میں منیٰ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔عازمین حج 8 ذی الحج کو منی میں یوم الترویہ گزاریں گے اور ظہر،عصر، مغرب، عشا اور پیر کی نماز فجر منیٰ میں ہی ادا کریں گے، جس کے بعد عازمین کے قافلے  نو ذی الحجہ کو میدان عرفات پہنچیں گے اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔خیموں اور رہائشی ٹاورز میں کورونا سے بچاؤ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ حجاج کی آمد کے ساتھ ہی تمام اداروں کے اہلکار اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔  میدان عرفات میں بھی 60 ہزار حجاج کو ٹھہرانے کے لیے خیمے نصب کردیے گئے ہ

تازہ ترین