چین کو پہلے ہی کورونا وائرس کا علم تھا: لی مینگ ین

ہانگ کانگ// دنیا بھر میں تباہی مچانے والی وبا کووڈ-19 کے تعلق سے ہانگ کانگ کے وائرولوجی سائنسدان لی مینگ ین نے ملک چھوڑنے سے پہلے الزام لگایا کہ چین پہلے سے ہی کورونا وائرس سے واقف تھا اور اس نے یہ معلومات چھپائی ہے ۔ہانگ کانگ کے اسکول آف پبلک ہیلتھ کے وائرولوجی سائنس شعبہ کے سائنسداں اور امیونولوجی کی ماہر ڈاکٹر لی مینگ ین نے ہانگ کانگ چھوڑنے سے قبل فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ الزام بھی لگایا کہ عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے اس سے آگاہ ہونے کے باوجود اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ دسمبر میں ہی معلوم ہوگیا تھا کہ یہ وائرس انسانوں میں پھیل سکتا ہے‘‘۔ ڈاکٹر لی ین نے عالمی ادارہ صحت کے مشیر پروفیسر ملک پیرس پر بھی الزام لگایا کہ یہ جاننے کے باوجود پروفیسر نے اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی۔ وہ ڈبلیو ایچ او کے ذریعہ منظور شدہ ایک

دنیا میں ہر سو کورونا کا قہر جاری | اب تک 5لاکھ 60ہزار افراد ہلاک ،1کروڑ 25لاکھ متاثر

جنیوا/ بیجنگ / دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس نے تباہی مچا دی ہے اور اس کے نتیجے میں تقریبا 5.60 لاکھ افراد ہلاک اور1.25 کروڑ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف ، اس جان لیوا وبا سے اموات کے اعداد و شمار میں بھی امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فارسائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر12465633ہو گئی ہے جبکہ 559568افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔دنیا میں خودکو سپر پاور سمجھنے والے امریکہ میں اب تک3183573 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 134089  افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں 1800827افراد اس وبا کی زد میں آچکے

امریکہ میں اسکول کھولنے کا معاملہ | سی ڈی سی نے ٹرمپ کا حکم ماننے سے انکار کر دیا

واشنگٹن //امر یکہ میں اسکول کھولنے کے معاملہ پر ٹرمپ انتظامیہ نئے تنازع کا شکار ہو گئی۔اسکول کھولنے سے متعلق امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے صدر ٹرمپ کا حکم نامہ ماننے سے انکار کر دیا ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا تھا کہ اسکول کھولنے کے لئے بنائی جانے والی گائیڈ لائنز ‘بہت سخت’ اور‘مہنگی’ ہیں۔ایک اور ٹوئٹ میں ا نہوں نے دھمکی دی کہ اگر اسکول کھولے جانے کے خلاف مزاحمت کی گئی تو اسکول فنڈنگ بند کر دی جائے گی، حالانکہ ایسا کرنے کے لئے وفاقی حکومت کا اختیار محدود ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی ڈی سی کو نئی گائیڈ لائنز تیار کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کیا، تاہم سی ڈی سی کے سربراہ ڈاکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اسکول کھولنے کے لیے دی گئی گائیڈ لائنز تبدیل نہیں کر سکتے ، ہماری گائیڈ لائنز تبدیل نہیں ہو سکتیں۔(یواین آئی)

تازہ ترین