تازہ ترین

دنیابھرمیں کورونا قہر جاری | 1کروڑ 22لاکھ لوگ متاثر ،مرنے والوں کی تعداد 5لاکھ 50ہزار تک پہنچ گئی

جنیوا/ بیجنگ/ عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر دن بہ دن بڑھتا ہی جارہاہے اور اب تک اس کی زد میں 1.22 کروڑ سے زائد افراد آچکے ہیں اور 5.54 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری جانب اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار کے معاملہ میں بھی امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 12232745 ہوگئی ہے جبکہ554377افراد اپنی زندگیوں سے جان دھو بیٹھے ہیں۔دنیا میں خود کو سپر پاور سمجھنے والے امریکہ میں اب تک 3114846 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور133241افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک1755779افراد اس وبا کا ش

کرونا وائرس نے کہاں جنم لیا؟ | ڈبلیو ایچ او کے ماہرین جاننے کے لیے چین جائیں گے

سرینگر//عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی ایک ٹیم کرونا وائرس کی تحقیقات کے لیے چین کے دارالحکومت بیجنگ جائے گی جہاں وائرس کی ابتدا اور اس کے پھیلنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے گا۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ کرونا وائرس کی ابتدا کیسے اور کہاں سے ہوئی جس کے بعد وہ اپنی سفارشات پیش کریں گے۔ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کی ٹیم میں وبائی امراض کے ماہر اور جانوروں کی صحت کے ماہر شامل ہوں گے جو دو روز تک بیجنگ میں قیام کریں گے۔دنیا بھر میں اب تک کرونا وائرس سے پانچ لاکھ 57 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور ایک کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ متاثر ہو چکے ہیں۔ تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے اس وبا نے کہاں سے جنم لیا تھا۔امریکی خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق عالمی تنظیم کے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ماہرین یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ کرونا وائرس

امریکہ کی سپریم کورٹ کا فیصلہ | اوکلاہوما ریاست کا نصف حصہ قدیم باشندوں کی ملکیت

امریکہ کی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ امریکی ریاست اوکلاہوما کا نصف سے زیادہ علاقہ ’نیٹیو امریکنز‘ یعنی ایسے افراد کی ملکیت ہے جن کی آبائی سرزمین امریکہ ہے۔اس فیصلے کے ساتھ ہی ایک نابالغ بچی کو ریپ کرنے کے جرم میں سزا یافتہ نیٹیو امریکی شخص کی سزا بھی ختم ہو گئی ہے۔نو ججوں پر مشتمل ایک بینچ نے چار کے مقابلے میں پانچ ووٹ سے یہ فیصلہ سنایا جس کے مطابق ریاست کا دوسرا سب سے بڑا شہر ٹلسا بھی اب ان مقامی افراد کی ملکیت ہوگا۔جمسی میکگرٹ نامی مقامی شخص کو سنہ 1997 میں ایک بچی کو ریپ کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔ انھوں نے سزا کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔اپنی اپیل میں جمسی نے نیٹو امریکی قبیلے ’مسکوگی نیشن‘ کے دعوؤں کا حوالے دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ واقعہ اس جگہ پیش آیا جو نیٹو امریکیوں کی ملکیت ہے۔جمعرات کو سنائے گئے فیصلے کو ملک

روانڈا پولیس کی کاروائی | کورونا سے متاثر 4 فراری کو گرفتار کرلیا

کیگالی //روانڈا پولیس نے ’ایسٹرن‘ صوبے کے کووڈ 19 سینٹر سے فرار ہونے والے چار کورونا متاثرین کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ناگوما ضلع کی پولیس نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے ضلع میں ایک سیکنڈری اسکول میں قائم کووڈ سنٹر میں زیر علاج چار افراد بدھ کی شام فرار ہوگئے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں اور مقامی لیڈروں نے ان کی تلاش کرنے کے لئے ایک ساتھ مل کر کام کیا اور انہیں مقامی لوگوں کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔ سیکورٹی احکام اوراور طبی عملے کے اہل خانہ سمیت ممکنہ رابطوں کا پتہ لگایا جا رہا ہے ۔ پولیس نے ان چاروں کے رابطہ میں آئے لوگوں سے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جانچ اور علاج کی درخواست کی ہے ۔ ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1,210 تک پہنچ گئی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 623 ہوگئی ہے ۔ اب تک ملک میں تین ہلاکتیں درج کی گئی ہیں۔  

دنیا میں ہر سو کورونا کا قہر جاری | اب تک 5لاکھ 60ہزار افراد ہلاک ،1کروڑ 25لاکھ متاثر

جنیوا/ بیجنگ / دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس نے تباہی مچا دی ہے اور اس کے نتیجے میں تقریبا 5.60 لاکھ افراد ہلاک اور1.25 کروڑ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف ، اس جان لیوا وبا سے اموات کے اعداد و شمار میں بھی امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فارسائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر12465633ہو گئی ہے جبکہ 559568افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔دنیا میں خودکو سپر پاور سمجھنے والے امریکہ میں اب تک3183573 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 134089  افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں 1800827افراد اس وبا کی زد میں آچکے