کورونا وائرس | 5لاکھ 40ہزار ہلاکتیں، متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 17لاکھ سے متجاوز

جنیوا/ بیجنگ / دنیا بھر میں کورونا وائرس کووڈ19 سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار سے متجاوزکر گئی ہے ۔ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ 39 ہزار 169ہوچکی ہے ۔امریکہ میں ایک بار پھر ایک ہی روز میں 50 ہزار مریض سامنے آ ئے جبکہ ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا بھر میں 66 لاکھ سے زائد افراد مرض سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ-19) دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے اوردنیا بھر میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1.17 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ 5.40 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر11792259ہو گئی ہے جبکہ 540487افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیو

جاپان میں سیلاب اور تودے گرنے سے 44 افراد ہلاک ، متعدد لاپتہ

ٹوکیو// جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اب تک 44 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔مقامی حکومت کے مطابق ، 44 افراد میں سے 14 افراد دریائے کوما کے قریب واقع ایک نرسنگ میں دم توڑ گئے ، جو شدید سیلاب سے تباہ ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دس افراد تاحال لاپتہ ہیں ، ان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔دریں اثنا ، جاپان کے محکمہ موسمیات نے ملک کے فوفوکو ، ناگاساکی اور ساگا صوبوں اور کیشو میں شدید بارش کی ایک اعلی سطح کی انتباہ جاری کیا ہے اور لوگوں کو محفوظ رہنے کے لئے تمام اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے ۔موصولہ اطلاع کے مطابق پیر کی سہ پہر تک کماموٹو ، میازکی اور کاگوشیما کے علاقے سے 254000 افراد کو محفوظ مقامات پر لے جایا گیا ہے ۔ وزیر اعظم شنزو آبے نے سرکاری عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ موسلا دھار بارش اور سیلاب سے شدید متاثرہ لوگوں کو بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔

میری ٹرمپ کی کتاب آئندہ ہفتہ شائع ہو گی

واشنگٹن //امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ماہر نفسیات بھتیجی میری ٹرمپ کی کتاب‘ ٹو مچ اینڈ نیور اینف’ آئندہ ہفتہ شائع کی جارہی ہے ، پہلے یہ کتاب 28 جولائی کو شائع کی جانی تھی۔کتاب میں صدر ٹرمپ کو مہلک نقائص کے حامل ‘نقصان دہ آدمی’ کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو دنیا کی صحت، معاشی سلامتی اور معاشرتی اقدار کے لیے خطرہ ہے ۔کتاب کے ابتدائیہ میں میری ٹرمپ لکھتی ہیں کہ وہ اپنے چچا کی اکلوتی بھتیجی کے طور پر فرسٹ ہینڈ معلومات پیش کررہی ہیں۔  

کورونا وائرس نے تباہی مچا دی | دنیا میں1کروڑ 14لاکھ متاثر ،5لاکھ 33ہزار کی موت

بیجنگ / جینیوا / /عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ-19) دن بدن تباہی مچا رہا ہے اور دنیا بھر میں اس کے متاثرہ افراد کی تعداد 1.14 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 5.33 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 11419529ہوگئی ہے جبکہ533780افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔کوویڈ ۔19 کے معاملے میں ، امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار میں ، امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ۔ برازیل میں اب تک1603055افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 64867افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔روس میں بھی کوویڈ ۔19 کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک اس میں680283افرا د

حج۔2020، قواعد و ضوابط جاری | رواں برس حجاج کرام کی تعداد محدود کرنے کا فیصلہ

سرینگر// دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی تعداد کے باعث سعودی عرب نے رواں برس حج کی ادائیگی کیلئے حجاج کرام کی تعداد کو محدود کردیا اور اس حوالے سے متعدد قواعد و ضوابط جاری کئے ہیں جن کے مطابق نماز اور طواف کے دوران خانہ کعبہ کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ رواں برس عازمین حج کی تعداد کو محدود رکھا جائے گا، اس حوالے سے کہا گیا تھا کہ عازمین کی تعداد کو10 ہزار تک محدود کیا جائے گا۔اس اقدام کا مقصد حج کو محفوظ طریقے سے انجام دینے کے ساتھ ساتھ حجاج کرام کو بچانے کیلئے تمام احتیاطی تدابیر کی پاسداری کرتے ہوئے اور صحت اور حفاظت کا تحفظ فراہم کرتے ہوئے اسلام کی تعلیمات پر سختی سے عمل پیرا ہونا ہے۔ حج کے حوالے سے نئی ہدایات رہائشی عمارات، کھانے، بسوں اور حجام کی دکانوں، عرفہ اور مزدلفہ، جمرات اور مسجد الحرام میں عبادات سے

موسلا دھار بارشیں اور سیلاب | جاپان میں ہلاکتوں کی تعداد 40 کے قریب پہنچ گئی

جاپان کے جنوب مغربی جزیرے کیوشو میں موسلا دھار بارشوں سے سیلاب اور مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 40 کے قریب پہنچ گئی۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چیف کابینہ سیکریٹری یوشیہائڈ سوگا نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہفتے کے آخر میں سیلاب اور مٹی کا تودہ گرنے سے اب تک 21 افراد ہلاک ہوگئے، دیگر 18 افراد کے زندہ رہنے کے امکانات نظر نہیں آرہے اور ان کی موت کی سرکاری تصدیق سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں جبکہ 13 افراد لاپتا ہیں۔انہوں نے بارشوں سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سیلف ڈیفنس فورس کے 40 ہزار اہلکار ریسکیو کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔علاوہ ازیں فرانسیسی خبررساں ادارے ’ اے ایف پی‘کی رپورٹ کے مطابق کیوشو کے جزیرے میں کوماموتو میں ریسکیو اہلکار لاپتا ہونے والے 14 افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔جاپان کے وزیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ ریوتا

امریکہ : یوم آزادی کے موقع پر احتجاج

واشنگٹن //امریکہ میں پورٹ لینڈ پولیس نے اوریگون کے پورٹ لینڈ علاقے میں یوم آزادی کے موقع پر پرتشدد مظاہروں کے معاملے میں متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ، ‘‘پرتشدد مظاہروں کے الزام میں 13 نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور دو کو عدالت میں طلب کیا گیا ہے ۔ یہ گرفتاری 4 جولائی کی شام سے 5 جولائی کی صبح تک ہوئی ہیں۔’’پولیس کے مطابق مظاہرین نے امریکی پرچم کو نذر آتش کیا اور عدالتی مرکز اور وفاقی عدالت کے باہر پٹاخے بھی جلا دیئے ، جس کی وجہ سے متعدد کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور متعدد پٹاخے عدالت کی عمارت میں داخل ہوئے ۔پولیس کا کہنا تھا ’’پولیس اہلکاروں کے ذریعہ ہجوم کو ہٹانے کے دوران مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور مورٹر کے ساتھ ان پر دھماکہ خیز مواد بھی پھینک دیا۔ پولیس نے اس وقت کسی بھی شدید چوٹ سے خود کو بچانے کے

عالمی سطح پر کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ

لندن// عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عالمی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافے کے بارے میں بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 12 ہزار 326 کیسز سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق روزانہ کے کیسز کے حساب سے سب سے زیادہ اضافہ امریکا، برازیل اور بھارت سے سامنے آیا۔اس سے قبل ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز آنے کا ریکارڈ 28 جون کو سامنے آیا تھا جس میں ایک روز میں ایک لاکھ 89 ہزار 77 کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے جبکہ اموات ایک دن میں 5 ہزار تک مستحکم رہیں۔اعدادوشمار کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے اور اب تک11.1ملین لوگ اس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ جبکہ 7ماہ میں 528,000 افراد اس وائرس کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ کیسز امریکا میں ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر برازیل اور تیسرے پر روس ہے۔براز

افغانستان | کوئلہ کان میں دھماکہ 16 افراد ہلاک

کابل// افغانستان کے شمالی سمانگن کے دارصوف بالا ضلع میں منگل کو کوئلہ کے کان میں ہوئے دھماکے میں سولہ لوگوں کی موت ہوگئی۔صوبائی پولیس کے سربراہ سیف اللہ نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ سیف اللہ نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کو دوپہر میں پیش آیاتھا اور اب تک چھ لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔ باقی دس لاشوں کی تلاش جاری ہے ۔ افسران نے بتایاکہ جانچ جاری ہے ۔اس درمیان مقامی لوگوں نے بتایا کہ دھماکے کے دوران تیس سے زیادہ مزدور وہاں موجود تھے ۔ڈپٹی صوبائی گورنر سبط اللہ سمانگانی نے حالانکہ کوئلہ کانوں کے اندر ہوئے واقعہ کیلئے غیر قانونی کانکنی، سلامتی کے طریقوں اور ضروری آلات کی کمی کو ذمہ دار قرار دیا ہے ۔افسران نے بتایا ہے کہ ‘‘گزشتہ کچھ برسوں سے سلامتی کے طریقوں میں لاپروائی اور غیرقانونی کانکنی کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے کانکنوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔‘‘  

عالمی جنگ بندی کی تجویز کو جلد نافذ کیا جائے:پوپ فرانسس

ویٹیکن سٹی// عیسائیوں کے سب سے اعلی ترین  مذہبی لیڈر پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ کورونا  وائرس (کووڈ۔19) وبا سے سنگین طور سے دوچار لوگوں کی مدد کرنے کیلئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے عالمی  جنگ بندی کی تجویز کو جلد سے جلد نافذ کیا جانا چاہئے۔پوپ نے اتوار کو دعائیہ جلسہ کے بعد کہا کہ ’’ضرورت مند لوگوں کی مدد کی جاسکے اس کیلئے امن اور سلامتی قائم کرنا ضروری ہے اس لئے جلد سے جلد عالمی  جنگ بندی کی تجویز کا نفاذ کیا جانا چاہئے۔‘‘پوپ نے اس تجویز کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ کورونا کی وجہ سے بری طرح متاثر لوگوں کے لئے سلامتی کونسل کی تجویز کو مؤثر طریقے سے نفاذ کیا جانا چاہئے۔ امن مستقبل کی تعمیر کی سمت میں ایک ہمت والا قدم ثابت ہوسکتا ہے۔سلامتی کونسل نے بدھ کو ایک تجویز پاس کرکے پوری دنیا  میں مسلح جنگ سے جڑے ہوئے سبھی فریقوں سے  انسانی  ب

لیبیا میں ’نامعلوم جنگی طیاروں‘ نے ترکی کے فضائی دفاع کو تباہ کردیا

لیبیا//لیبیا میں ’نامعلوم جنگی طیاروں‘ نے الوطیہ میں واقع ایئر بیس پر حملہ کرکے ترکی کے ایئر ڈیفنس نظام کو تباہ کردیا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ لیبیا کی حکومت (جی این اے) نے ترکی کی عسکری مدد سے جنوبی فورسز سے کنٹرول واپس حاصل کیا تھا۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق لیبیا کے عسکری ذرائع نے بتایا کہ الوطیہ فوجی اڈے پر جنگی طیاروں کی بمباری سے ترکی کا ایئر ڈیفنس نظام مکمل طورپر تباہ ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ الوطیہ فوجی اڈے پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو شدید بمباری کی گئی۔دوسری جانب جی این اے کے مخالف گروپ لیبین نیشنل ا?رمی (ایل این اے) کے کمانڈر خلیفہ حفتر نے کہا کہ ایئربیس پر حملہ نامعلوم جنگی طیاروں نے کیا۔اس حوالے سے ایئربیس کے قریب واقع ٹاؤن کے رہائشیوں نے بتایا کہ ایئربیس کی جانب سے دھماکوں کی آواز آرہی تھی۔واضح رہے کہ مئی میں طرابلس میں ح

ٹوئٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کے پوسٹ سے تصویر ہٹادی

واشنگٹن //ٹوئٹر نے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹویٹ سے ایک تصویر ہٹا دی ہے ۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے 30 جون کو ایک ٹویٹ کیا تھا، جس پر اب ایک نوٹس دکھائی دے رہاہے کہ ’’کاپی رائٹ ہولڈر کی ایک رپورٹ کے جواب میں تصویر ہٹا دی گئی ہے ‘‘۔ ایکزیوس ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ کے ٹویٹ میں جس تصویر پر یہ سوال کھڑا کیا گیا ہے اسے نیو یارک ٹائمز کے فوٹوگرافر ڈیمن وینٹرنے 2015 میں لیا تھا۔ نیویارک ٹائمز کے اخبار نے تصویر ہٹانے کی درخواست کی تصدیق کردی ہے کیونکہ ٹرمپ نے اجازت حاصل کئے بغیر اخبار کی تصویر شیئر کی ہے ۔یہ پچھلے چند ہفتوں میں ٹرمپ کے اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا دوسرا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اس سے قبل جون کے آخر میں فیس بک اور ٹویٹر نے ٹرمپ کے ایک پوسٹ پر نوٹس لیا تھا۔ اس پوسٹ میں دو بچوں کو ایک ویڈیو میں دکھایا گ

پوری دنیا میں کورونا کے 141ویکسین تیار ہو رہے ہیں:ڈبلیو ایچ او

ماسکو// عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس گیبریئسس نے کہا کہ فی الحال پوری دنیا میں کوویڈ19 کے 141 ویکسین (ٹیکہ) تیار کئے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر گیبریئسس نے امریکی اخبار‘واشنگٹن پوسٹ’ میں شائع ایک مضمون میں کہا،‘ کووِڈ۔19 کا ٹیکہ تیار کرنے کیلئے جو بین الاقوامی تعاون مل رہا ہے ، اس کی اہمیت پر غوروخوض کریں۔ یہ تقریباً اسی وقت شروع کیا گیا جب کورونا وائرس کا تسلسل شیئر کیا گیا تھا اور اب 141 ٹیکے تیار کیے جا رہے ہیں۔  

پانچ عرب ملکوں نے بین الاقوامی پروازیں بحال کر دیں

پانچ عرب ملکوں نے یکم جولائی سے سفری پابندیاں اٹھا لیں اور پروازیں بحال کردیں البتہ فضائی کمپنیوں کو مسافروں کی صحت و سلامتی یقینی بنانے کیلئے سخت حفاظتی تدابیر کا پابند بنایا گیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق اب تک 5 عرب ممالک نے سفری پابندیاں اٹھا کر پروازیں بحال کی ہیں ان میں سے ایک مصر ہے جس کی فضائی کمپنیوں نے 3 ماہ سے زیادہ عرصے تک پروازوں پر بندش کے بعد یکم جولائی سے بین الاقوامی پروازیں شروع کی ہیں- مصر نے کورونا کی وبا کے پیش نظر 19 مارچ کو پروازیں معطل کردی تھیں۔ایجپٹ ایئر نے 29 سے زیادہ شہروں کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے- ایجپٹ ایئر کا کہنا ہے کہ تدریجی طور پر دیگر شہروں کیلئے بھی پروازیں شروع کردی جائیں گی۔ جولائی کے پہلے  ہفتے میں یورپی ممالک کے 13 ہوائی اڈوں، افریقہ کے چار، مشرق وسطیٰ کے چار (دبئی، ابوظبی، شارجہ اور بیروت) اور شمالی امریکہ کے تین ہوائ

امریکہ میں ایک دن میں کورونا انفیکشن کے48ہزار نئے کیسز

 واشنگٹن //عالمی وبا کورونا وائرس کے شدید بحران سے مبتلا امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 48 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔یہ اطلاع میڈیا رپورٹ نے جمعرات کو دی ہے ۔جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر کے 128044تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز کرکے 2684416ہو گئی ہے ۔امریکہ میں 7 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا انفیکشن سے پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی نیو یارک اور نیو جرسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی کورونا انفیکشن کے پانچ لاکھ سے زیادہ کیسوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 32 ہزار سے زائد افراد مرچکے ہیں۔ نیو جرسی میں اب تک کورونا انفیکشن کے ایک لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جب ک

ایک اورعالمگیر وباء کی دستک

سری نگر//کورونا وائرس سے نبردآزما دنیا کے لئے چین سے ایک اور بری خبر آئی ہے۔ سال 2009 میں تباہی مچانے والے سوائن فلو (خنزیری وائرس)کے وائرس کا ایک نیاقسم ملا ہے۔ یہ وائرس نہ صرف H1N1 کے مقابلے بے حد طاقتور ہے، بلکہ جلدی سے کسی بھی ماحول میں پھیلنے کا اہل ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ وائرس کورونا سے بھی بڑی وبا پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے۔امریکہ کے سائنس جرنل PNAS میں شائع ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سوائن فلو کے ایک نئے وائرس کا پتہ لگا ہے، جس کا نام G4 رکھا گیا ہے۔ یہ انسانوں کے لئے بے حد خطرناک ہے اور کافی آسانی سے وبا میں تبدیل ہوجانے کا اہل ہے۔ چینی یونیورسٹی اور چین کے سینٹر فارڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن سینٹر نے بھی اس وائرس کے پائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2011 سے 2018 تک سائنسدانوں نے خنزیر کی ناک سے ملے 30 ہزار سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی ہے۔ اس دوران سائنسد

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پرواز برائے یورپ چھ ماہ کیلئے معطل

اسلام آباد//یوروپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے ) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ چھ ماہ کیلئے معطل کردیا ہے ۔ اس کا اطلاق بدھ سے کیا گیا ہے۔ای اے ایس اے نے پی آئی اے کو بتایا کہ اسے اب بھی اس بات کا یقین نہیں ہے کہ آیا باقی تمام پاکستانی پائلٹ مناسب طریقے سے اہل ہیں۔ انہوں نے ایئر لائن کا اپنا اعتماد کھو دیا ہے ۔ یہ اطلاع جیو نیوز نے دی ہے ۔قبل ازیں ویتنام کی سول ایوی ایشن کے حکام نے مبینہ جعلی لائنسس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد متعلقہ وزارت کی ہدایت پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے کم از کم 20 پائلٹس کو معطل کردیا تھا۔پی آئی اے کے ایک ترجمان کے مطابق پی آئی اے یوروپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی سے مستقل رابطے میں ہے اور اس کے خدشات دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ایئرسیفٹی ایجنسی کے اس فیصلے کے نتیج

مجھے چین پر غصہ آتا ہے :ٹرمپ

واشنگٹن//امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل گیا، اس وائرس نے امریکہ کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ جب کوروناوائرس سے یہ سب کچھ ہوتے دیکھتا ہوں تو چین پر غصہ آتا ہے ۔امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ کورونا کی وبا نے امریکہ کو شدید نقصان پہنچایا، جب کورونا سے یہ سب کچھ ہوتے دیکھتا ہوں تو چین پر غصہ آتا ہے ۔ لوگ اسے دیکھ سکتے ہیں۔دوسری جانب امریکی محکمہ صحت کے حکام نے کورونا وائرس وبا کی بگڑتی صورتحال پر خدشات کا اظہار کیا ہے ۔ کوروناوائرس کے کیسز بڑھنے پر امریکی ریاست ٹیکساس اور فلوریڈا نے دوبارہ پابندیاں سخت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 788 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26 لاکھ 82 ہزار 11 ہو چکی ہے ۔    

کورونا سے متعلق سوشل میڈیا پرغلط معلومات نہ پھیلائیں:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ// اقوام متحدہ نے ایک عالمی مہم چلائی ہے جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور غلط معلومات نہ پھیلائیں۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجرک نے بدھ کے روز پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ترجمان نے کہا’’اقوام متحدہ نے آج ‘پاز’ کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے جس میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کووڈ۔ 19 سے متعلق گمراہ کن اورغلط معلومات نہ پھیلائیں‘‘۔یہ مہم یوم سوشل میڈیا کے موقع پر شروع کی گئی ہے ، جس کا مقصد لوگوں کو یہ بتانا ہے کہ کووڈ 19 سے متعلق کسی بھی معلومات کوسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے پہلے اس کی صداقت کی جانچ کرنا ضروری ہے ۔

سینی ٹائزر پینے سے 3افراد کی موت

واشنگٹن//امریکی ریاست نیو میکسیکو میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہینڈ سینی ٹائزر پینے والے 3 افراد ہلاک اور ایک کی ہمیشہ کے لیے بینائی چلی گئی جبکہ 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔نیو میکسیکو کے محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہینڈ سینی ٹائزر پینے سے ہلاک ہونے والوں میں میتھانول کی وجہ سے ایک کی بینائی بھی چلی گئی ہے جب کہ 3 کی حالت تشویشناک ہے جو زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سینی ٹائزر کے بے جا استعمال سے گریز کریں اور اسے ہرگز نہ پیئیں۔قبل ازیں امریکی ادارہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے میکسیکو کی ایک کمپنی کی ہینڈ سینی ٹائزرز کی 9 مصنوعات پر پابندی عائد کرتے ہوئے کمپنی کو تمام پروڈکٹس مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت دی ہے ۔  

تازہ ترین