تازہ ترین

کراچی کے تجارتی مرکز‘پاکستان اسٹاک ایکسچینج‘ پر حملہ | 4حملہ آور ، سب انسپکٹر سمیت 11 افراد ہلاک ،8منٹ میں عمارت کی کلیئرنس کی گئی :فوج

سرینگر//پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے تجارتی مرکز’پاکستان اسٹاک ایکسچینج‘پر سوموار کی صبح نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں پولیس افسر سمیت متعدد افراد ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور مارے گئے ہیں۔کراچی پولیس اور سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث تمام ملزمان کو محض 8 منٹ میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔کشمیر نیوز سروس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دستی بم حملے اور فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 4حملہ آئورمارے گئے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق سوموار کی صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدت پسندوں نے دستی بم کے ساتھ حملہ کیا، جسے اسٹاک ایکسچینج میں تعینات پولیس اہل کاروں اور سیکورٹی گارڈز نے ناکام کرتے ہوئے چاروں حملہ آوروں کو مار دیا، واقعے میں سب انسپکٹر شاہد اور2سیکورٹی گارڈز سمیت 7افراد ہلاک ہو گئے ج

بنگلہ دیش میں کشتی کو حادثہ30ہلاک

ڈھاکہ// بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے پرانے علاقے میں واقع شیام بازار کے قریب بوڑھی گنگا ندی میں پیر کے روز صبح 50 سے زائد مسافر لے جانے والی ‘مارننگ برڈ‘نامی کشتی کے حادثہ کا شکار ہوجانے کے سبب 30 افراد ہلاک ہوگئے ۔ تمام لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔ فائر سروس اور سول ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز کی ڈیوٹی آفیسر روزینہ اختر نے یو این آئی سے معاملے کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی جگہ کے قریب سے اب تک 30 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ان میں کچھ خواتین اور بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔یہ حادثہ صبح 10 بجے اس وقت پیش آیا جب ‘مارننگ برڈ’ ایک دیگر کشتی ’میور -2 ‘سے ٹکر گئی۔ کچھ مسافر خود تیراکی کرکے باہر آئے اور اپنی جان بچائی۔ کوسٹ گارڈ، فائر سروس اور فوج کے امدادی کارکن اور غوطہ خور امدادی کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔(یو این آئی)  

کورونا کا قہر | دنیا میں متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 1 لاکھ سے متجاوز

جنیوا /بیجنگ/ /عالمی وبا کورونا وائرس(کووڈ -19) رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اوردنیابھرمیں اس وبا کی زد میں آنے والوں کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بھی پانچ لاکھ کو عبور کر چکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1011732ہے جبکہ501281افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار میں بھی امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔دنیا میں خودکو سپر پاور سمجھنے والے امریکہ میں اب تک2548617افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 125803افراد ہلاک ہو چ

صدر ٹرمپ کی گرفتاری | ایران نے وارنٹ جاری کردیا، انٹرپول نے مدد کی درخواست مسترد کر دی

تہران //ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انٹرپول سے ان کی گرفتاری میں مدد کی درخواست کی ہے، تاہم انٹر پول نے یہ درخواست مسترد کردی ہے۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی 'اِرنا' نے ایک مقامی پراسیکیوٹر کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے جنرل قاسم سلیمانی پر ڈرون حملے کے الزام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ متعدد دیگر افراد کے وارنٹ بھی جاری کیے ہیں۔اگرچہ ان وارنٹس سے صدر ٹرمپ کی گرفتاری کا کوئی خطرہ نہیں لیکن اس اقدام سے ایران اور امریکہ کے تعلقات میں مزید کشیدگی آ سکتی ہے۔تہران کے ایک مقامی پراسیکیوٹر علی القاسم یھر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور دیگر 30 افراد کو ایران نے رواں سال جنوری کی تین تاریخ کو بغداد میں جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کا ذمہ دار ٹھیرایا ہے۔ ان افراد کو ’’قتل اور دہشت گردی‘‘کے الزامات کا سامنا کرنا ہو گا۔القاس

تازہ ترین