تازہ ترین

کوروناوائرس ؛ دنیا میں متاثرین کی تعداد 97.77لاکھ سے متجاوز

 جنیوا / بیجنگ // جان لیواکورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور اب تک اس وبا نے دنیا بھر میں 97.77 لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ4.93 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 9777889افرا د کو متاثر کیا ہے جبکہ اس وبا سے493672افراد ہلاک ہوئے ہیں۔کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار کے معاملہ میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ۔دنیا میں سپرپاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 2467404افراد متاثر ہوچکے ہیں اور125039افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔برازیل میں اب تک 1274974افراد مت

امریکہ کی متعدد ریاستیں لاک ڈاؤن

واشنگٹن// کورونا وائرس (کووڈ 19) کی عالمی وبا سے دنیا میں سب سے متاثرہ ملک امریکہ کی متعدد ریاستوں نے وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر انلاک کے اگلے مرحلے کا آغاز کرنے پر متفق نہیں ہیں اور یہاں اقتصادی سرگرمیاں ایک بار پھر روک دی گئی ہیں۔فلوریڈا کے گورنر ران دیسانتیس نے جمعہ کے روز کورونا وائرس کے ریکارڈ 8942نئے معاملوں کی اطلاع ملنے کے بعد یہاں چلنے والے بار اور ریستورانوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اس سے دو دن پہلے ہی فلوریڈا میں551معاملے رپورٹ ہوئے تھے ۔ نئے معاملوں کے ساتھ ہی ریاست میں کورانا وائرس سے متاثرین کی تعداد اب123000کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ٹیکساس امریکہ کی ان ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں بار اور ریستوراں دوبارہ کھولے گئے تھے اور یہاں کل آمدنی کا 51 فیصد حصہ شراب جیسی مشروبات کی فروخت سے حاصل ہوتا ہے ۔ کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ، اب یہاں پھر اس پر پا

واشنگٹن کو ریاست کا درجہ دینے کا بل

واشنگٹن/ امریکی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے جمعہ کوواشنگٹن ڈی سی کو ملک کی 51 ویں ریاست بنانے کا بل جمعہ کو پیش کردیا۔ایوان کو واشنگٹن ڈی سی کو ریاست بنانے کے حق میں 232 ووٹ ، جبکہ 180ووٹ اس کے خلاف پڑے ۔ یہ پہلا موقع تھا جب پورے ایوان کو واشنگٹن ڈی سی کو ریاست کا درجہ دینے والے بل پر ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی تھی۔ریپبلکن حمایت یافتہ سینیٹ میں اس بل کو سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا ، جبکہ وائٹ ہاؤس نے پہلے ہی اس بل کو ویٹو کردیا ہے ۔ڈیموکریٹس کے مطابق امریکی دارالحکومت کے رہائشی اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں اور ٹیکس دیتے ہیں لیکن انہیں پھر بھی کانگریس میں اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے کا حق حاصل نہیں ہے ۔ واشنگٹن کے نمائندے ایلینور ہومس نورٹن نے ایوان میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا اور اس مسئلے کو خود سے جوڑ کر بتایا ۔انہوں نے کہا‘‘امریکہ واحد جمہوری ملک ہے جو اپنے ملک کے دارالحکوم

افغانستان:فریقین میں امن مذاکرات جلد شروع ہونے کا امکان

کابل// افغانستان میں خطرناک طالبان قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر اختلافات ختم ہونے کے بعد ایک دوسرے سے برسر پیکار فریقین میں امن مذاکرات جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔ امریکا کے اصرار کے باوجود بین الافغان مذاکرات التوا کا شکار ہیں کیونکہ افغان حکومت اور چند نیٹو اراکین ان افغان کمانڈرز کی رہائی پر پریشان ہیں جن کے حالیہ برسوں میں ہونے والے حملوں میں شہریوں کی بڑی تعداد ماری گئی۔تاہم افغان حکومت کے ایک ذرائع نے بتایا کہ قیدیوں کا مسئلہ کافی حد تک حل ہوچکا ہے اور وہ قیدیوں کے ایک متبادل گروپ کو رہا کریں گے جس کے بعد جولائی کے وسط میں مذاکرات متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان اس بات پر متفق ہوگئے کیونکہ یہ مسئلہ مذاکرات میں تاخیر کا سبب بن رہا ہے، حکومت نے طالبان سے اس بات کی ضمانت کا مطالبہ بھی کیا تھا کہ اب ان کے پاس افغان سیکیورٹی فورسز کا کوئی بھی قیدی موجود نہیں ہے۔طالبان کے قریبی ذرائع کا