سید ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب

تہران// ایران میں جمعہ کو ہوئے صدارتی انتخاب میں جیت حاصل کرنے کے بعد سید ابراہیم رئیسی نئے صدر منتخب کرلئے گئے ہیں۔ سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ان کے خاص حریف نے سنیچر کو اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔ عدلیہ کے سربراہ رئیسی کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی حمایت حاصل تھی۔ وہ سبکدوش ہونے والے صدر حسن روحانی کی جگہ لیں گے۔ ایک قدامت پسند لیڈر سمجھے جانے والے رئیسی رائے عامہ میں بھی سب سے آگے تھے۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ 13 ویں صدارتی انتخابات میں 90 فیصد ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے۔ ابتدائی گنتی سے پتہ چلتا ہے کہ 17 کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے رئیسی کو ووٹ دیئے۔ رئیسی نے بدعنوانی اور غربت سے لڑنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے بارے میں امریکہ کے ساتھ بالواسطہ بات چیت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ ایران کے خل

اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر دوسرے دن بھی بمباری | نماز جمعہ کیلئے آئے فلسطینیوں پر ربر گولیوں چلائیں

غزہ//یو این آئی// غزہ پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری کل دوسرے دن بھی جاری رہی حالانکہ غزہ کی فلسطینی وزارت صحت نے اس دوران کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کے شمالی علاقے موضع بیت لاحیہ اور خان یونس شہر میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی اور زرعی اراضی کو ہدف بنایا۔اسرائیلی فوج نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ یہ حملہ فلسطین کی جانب سے آتشی غباروں کو بھیجنے کے عمل کے جاری رہنے کے جواب میں کیا گیا ہے ۔حماس نے اسرائیلی حملوں کے برخلاف دھمکی دی ہے ۔اسرائیل ایک بار پھر بربریت پر اتر آیا اور اسرائیلی فورسز نے ایک بار بھر مسجدالاقصیٰ پر دھاوا بول دیا، اسرائیلی فورسز کی جانب سے نماز جمعہ کیلئے آئے فلسطینیوں پر ربر بلٹس کا استعمال کیا گیا، ربربلٹس فائرکرنے پر متعدد نمازی زخمی ہوگئے ۔یاد رہے دو روز قبل نئے اسرائیلی وزیراعظم کے اق

بورس جانسن کو ضمنی انتخابات میں شرمناک شکست

لندن //برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کنزرویٹو پارٹی کو بورس جانسن کی نشست سے محض چند میل دور لندن کے گرد و نواح میں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات میں شکست ہوئی ہے۔سن 1974 میں اس حلقے کے قیام کے بعد سے کنزرویٹو پارٹی انتہائی آرام سے ان حلقوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہر موقع پر 50 فیصد سے زیادہ ووٹ لینے میں کامیاب رہی تھی۔تاہم جمعہ کو آنے والے حیران نتائج میں لبرل ڈیموکریٹس کے امیدوار اور یورپی یونین کی حامی جماعت کے رکن کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار کے مقابلے میں باآسانی کامیابی حاصل کی اور کْل 8 ہزار 28 ووٹوں میں سے اکثریت ووٹ حاصل کیے۔اس بڑی تبدیلی اور حیران کن نتیجے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جونیئر وزیر داخلہ کٹ مالتھ ہاؤس نے کہا کہ یہ انتہائی مایوس کن ہے اور ہمیں بہتر نتائج کی امید تھی۔کنزرویٹو پارٹی نے گزشتہ ماہ شمال مشرقی انگلینڈ کے ہارٹلپول میں ب

ایران میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ

تہران //ایران میں صدارتی انتخابات کیلئے جمعہ کو پولنگ ہوئی ۔ سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے کل اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔انہوںنے اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور کہا کہ آج ایرانی قوم کا  اہم دن ہے ہمیشہ عوام کو انتخابات میں شرکت کی دعوت دیتا آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایران انتخابات کے نتیجے  میں عالمی سطح پر بھرپور فائدہ اٹھا سکے گا۔ایرا ن میں صدارتی انتخابات کیلیے 4 امیدوار مدمقابل ہیں ، ابراہیم رئیسی مضبوط ترین امیدوار  ہیں اوران کا  عبدالناصر ہمتی سے مقابلہ ہے جب کہ محسن رضائی اور ڈاکٹر امیر حسین غازی  بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔صدارتی منصب کیلئے51 فیصد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔ گزشتہ  دنوں 3 امیدواردستبردار  ہوئے تھے۔واضح رہے کہ ایران کے آئین میں حتمی طاقت سپریم لیڈر یعنی رہبر اعلیٰ ہی کے پاس ہوتی ہے تاہم صدر کا عہدہ گذشتہ چند برسوں میں کافی طاقتور ہو گیا ہے۔صدر اور ر

تازہ ترین