تازہ ترین

جی ۔7گروپ غریب ممالک کو ایک ارب ویکسین عطیہ کرے گا

لندن // برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کو توقع ہے کہ جی سیون ممالک دنیا کے ترقی پذیر ملکوں کو کورونا ویکسین کی ایک ارب ویکسینز عطیہ کرنے پر رضامند ہو جائیں گے، اور اگلے سال کے آخر تک دنیا بھر کے لوگوں کو ویکسین لگ جائے گی۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے فائزر ویکسین کی 50 کروڑ خوراکیں عطیہ کرنے کے اعلان کے چند گھنٹوں کے بعد بورس جانسن نے کہا کہ ’برطانیہ ویکسین کی 10 کروڑ اضافی خوراکیں عطیہ کرے گا۔‘بورس جانسن اس سے قبل جی سیون ممالک کی قیادت سے اپیل کر چکے ہیں کہ وعدہ کریں کہ 2022 کے آخر تک پوری دنیا کو ویکسین لگ جائے اور توقع ہے کہ گروپ برطانیہ میں ہونے والی تین روزہ کانفرنس کے دوران ایک ارب خوراکیں عطیہ کرے گا۔دوسری طرف امریکہ اور دیگر جی گروپ ممالک کووڈ 19 وبائی مرض سے لڑنے میں فوری مدد کے طور پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی مدد سے 100 ارب ڈالر تک کی امداد فراہم کرسکتے ہ

امریکا اور برطانیہ کے تعلقات میں ’بگاڑ‘ ممکن نہیں: بورس جانسن

لندن //برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کے تعلقات میں بگاڑ ممکن نہیں، صدر جو بائیڈن سے ملاقات لاجواب رہی۔انہوں نے کہا کہ جی سیون سمٹ میں ویکسین اور ماحولیاتی تبدیلی ایجنڈا ہیں۔بورس جانسن نے کہا کہ بریگزٹ کے بعد ناردرن آئرلینڈ کی صورت حال پر جو بائیڈن نے سرزنش نہیں کی۔ملکہ برطانیہ نے صدر بائیڈن کے اعزاز میں اتوار کی سہ پہر ونڈسر محل میں چائے کی دعوت کا اہتمام کیا ہے۔ ملکہ برطانیہ سے ملاقات کرنے والے بائیڈن چوتھے امریکی صدر ہوں گے۔'جی سیون' اجلاس تین روز تک جاری رہے گا جس میں امریکہ سمیت فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور کینیڈا کے رہنما شرکت کریں گے۔آسٹریلیا، بھارت، جنوبی کوریا اور جنوبی افریقہ کو بطور مہمان شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔  

مکہ میں افغان امن کانفرنس،مشترکہ علما کونسل کے قیام کی سفارش

 جدہ //رابطہ عالم اسلامی کے تحت افغانستان میں قیام امن کے لیے پاک افغان علما کانفرنس کی جانب سے جاری اعلامیے میں مشترکہ علما کونسل کے قیام کی سفارش کی گئی ہے۔ مکہ میں کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں اتحاد و یکجہتی کے حوالے سے سعودی عرب کی کوششوں سراہا گیا۔مشترکہ اعلامیے میں سعودی عرب کی طرف سے اتحاد بین المسلمین کی سرپرستی اور حمایت پر سعودی عرب کو سراہا گیا جبکہ پاکستان میں امن عمل کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر بلال اکبر نے کانفرنس کے حوالے سے اس امر کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ مکہ میں منعقد ہونے والی ’افغان امن کانفرنس‘ افغانستان میں قیام امن کا زریں موقعہ ہے- ’اس کی بدولت افغانستان میں قیام امن کی راہ ہموار ہوگی- افغانستان کے ساتھ ماضی کی تلخیوں کا صفحہ پلٹنے اور امن قائم کرنے کا موقعہ مہیا ہوا ہے- وہ سعودی عرب کی

لمبی ترین پلکوں کا عالمی ریکارڈ

بیجنگ//ایک چینی خاتون نے اپنی پلکوں کو 8 انچ لمبا کرکے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔یو جیانسیا نے جون میں لمبی پلکوں کا پہلا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا ، اْس وقت ان کی پلکوں کی لمبائی 4.88 انچ تھی۔ یو جیانسیا نے بتایا کہ ڈاکٹرز اس اس عجیب و غریب حالت کی وجہ بتانے سے قاصر ہیں۔ریکارڈ یافتہ جیانسیا کا کہنا تھا کہ مجھے پہلی بار پلکوں کے بڑھنے کا احساس 2015 میں ہوا۔ وہ آہستہ آہستہ بڑھتی رہیں اور لمبی ہوتی چلی گئیں۔ میں نے طبی پیشہ ور افراد سے ملاقات کی تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ میری پلکیں دوسروں سے لمبی کیوں ہورہی ہیں۔  

تازہ ترین