تازہ ترین

دنیا میں ایک دن میں چار لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاو¿ جاری ہے اور گزشتہ ایک دن میں دنیا بھر میں چار لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس جان لیوا وبا سے دنیا بھر میں اب تک 37.69 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار لاکھ 44 ہزار 744 نئے کیسز کی رپورٹ کے باعث دنیا میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 47 لاکھ 71 ہزار 133 ہوگئی ہے، جبکہ اس جان لیواوباکی وجہ سے 37 لاکھ 69 ہزار 494 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ دھیمی پڑگئی ہے۔ یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 28 ہزار 412 ہو

اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 3 فلسطینی جاں بحق

 غزہ// مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فورسز نے فلسطینی ملٹری انٹیلی جنس کے ہیڈ کوارٹر پر چھاپے کے دوران فائرنگ کرکے 3 فلسطینیوں کوجاں بحق کردیا جب کہ ایک نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی اسپیشل فورسز نے فلسطینی ملٹری انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر کے باہر سے چند افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش تاہم اس دوران مزاحمت میں 3افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 2 کا تعلق فلسطین ملٹری انٹیلی جنس سے ہے۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے اسرائیلی فورسز کی بربریت اور فلسطینی نوجوانوں کو ہلاکت کے خلاف مغربی کنارے میں احتجاجاً ہڑتال کی جائے گی۔ فلسطینی انتظامیہ نے ان دونوں افسران کی شناخت 23 سالہ ادھم یاسر علوی اور 32 سالہ تیصر عیسی کے نام سے کی ہے۔ تیسرا مقتول جمیل العموری تھا جو اسر

ترکی میں سونے اور چاندی کے بڑےذخائز دریافت

انقرہ //ترکی کے صوبہ آریہ میں 20 ٹن سونے کا ذخیرہ اور 3.5 ٹن چاندی کے دخائز دریافت ہوئے ہیں۔مولاکارا سونے کی کان کی سنگ بنیاد تقریب کے موقع پر صنعت و ٹیکنالوجی کے وزیر مصطفیٰ وارنک نے مشرقی ترکی کے صوبہ آریا میں تقریباً 20 ٹن سونے کا ذخیرہ اور 3.5 ٹن چاندی کے دخائز کے دریافت ہونے کی اطلاع دی ہے جن کی مالیت بالترتیب 1.2 ارب ڈالرز اور 28 ملین ڈالرز ہے.تقریب میں توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح ڈنمیز بھی شریک تھے۔توقع کی جارہی ہے کہ ترک کمپنی کوزا آلٹن سونے کی کان کنی میں مجموعی طور پر 160 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ 15 جولائی 2016 کی فوجی بغاوت میں ملوث ہونے پر اس کمپنی کو قبضے میں لیکر ترکی کے سیونگس ڈپازٹ انشورنس فنڈ (ٹی ایم ایس ایف) کی تحویل میں لے لیا گیا تھا۔  

بائیڈن کو اہلیہ کی ڈانٹ

لندن //امریکی صدر جوبائیڈن کو ایک تقریب کے دوران اہلیہ جل بائیڈن کی ڈانٹ سننا پڑگئی۔امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے جوبائیڈن کے دور صدارت میں ان کے ہمراہ پہلا بیرون ملک دورہ کیا، اس دوران جوبائیڈن سمیت جل بائیڈن نے برطانیہ کے رائل ائیر فورس مائلڈن ہال میں فوجیوں سے خطاب کیا۔خطاب کے دوران جوبائیڈن کو فوجیوں کے ساتھ مشغول دیکھ کر جل بائیڈن انہیں مذاقاً ڈانٹ پلاتے ہوئے کہا کہ’ جو، توجہ دیں ‘۔اہلیہ کی ڈانٹ سن کر امریکی صدر فوراً سنبھل گئے اور بیگم کا خطاب سننے لگ گئے جب کہ جوبائیڈن کو خطاب پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اہلیہ کو سلیوٹ بھی کرنا پڑا۔

دنیا کی سب سے بڑی گوشت کمپنی پر سائبر حملہ

واشنگٹن// دنیا کی سب سے بڑی گوشت فراہم کرنے والی برازیل کی جے بی ایس کمپنی نے سائبرحملے کے بعد 1.1 ڈالرکروڑ کا تاوان ادا کیا ہے ۔ کمپنی نے بتایا کہ جے بی ایس امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے کریمینل ہیکنگ کے بعد بطور تاوان 1.1 کروڑ ڈالر ادا کیے تھے ۔ ادائیگی کے وقت کمپنی کی فیکٹریوں میں بیشتر ملازمین کام کرتے تھے ۔داخلی آئی ٹی پیشہ وروں اورتیسری پارٹی سائبر سکیورٹی ماہرین ، کمپنی نے حملے سے متعلق کسی غیر متوقع مسائل کو روکنے اور ڈیٹا باہر نہیں جانا یقینی بنانے کے لئے یہ فیصلہ لیا ۔جے بی ایس امریکی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آندرے نوگویرا نے کہا ‘‘ ہماری کمپنی اور میرے لئے ذاتی طور پر ایک بہت مشکل فیصلہ تھا ، لیکن ہم یہ محسوس کیا کہ ہمارے صارفین کو کسی بھی ممکنہ خطرات سے بچنے کے لئے یہ فیصلہ لینا ضرورت ہے ’’۔

تازہ ترین