تازہ ترین

ایک دہائی بعد امریکی سر زمین سے خلاء نورد خلا میں روانہ

نیویارک//تاریخ میں پہلی بار نجی کمپنی کی خلائی گاڑی کے لیے تقریبا ایک دہائی بعد امریکا سے 2 خلانوردوں کو عالمی خلائی اسٹیشن بھیج دیا گیا اور وہ اس وقت کامیابی سے زمین کی کشش ثقل سے بھی نکل چکے ہیں اور وہ کچھ ہی گھنٹوں بعد اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے۔امریکی سر زمین سے آخری بار 2011 میں خلانوردوں کو خلائی اسٹیشن بھیجا گیا تھا جس کے بعد امریکی تحقیقی ادارے (ناسا) کی خلانوردوں کو خلا میں لے جانے والی گاڑی کو ریٹارئرڈ کردیا گیا تھا۔گزشتہ 9 سال سے امریکا اپنے خلانوردوں کو روس کی گاڑیوں کے ذریعے قزاقستان میں بنے اسپیس اسٹیشن سے بھیج رہا تھا اور اس ضمن میں امریکا سالانہ اربوں ڈالر کی رقم روس کو فراہم کر رہا تھا۔لیکن اب تقریبا ایک دہائی بعد امریکا نے خلا میں خلانوردوں کو بھیجنے کے لیے ایک بار پھر اپنی سر زمین کا استعمال کرتے ہوئے نجی خلائی تحقیقاتی کمپنی اسپیس ایکس کی خلائی گاڑی کریو ڈریگن نامی

افغانستان میں کورونا وائرس کے15000سے زائدمعاملے

کابل//افغانستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 680 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 15205 ہو گئی۔ وزارت صحت نے اتوار کے روز بتایا کہ اس دوران آٹھ افراد کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 257 ہو گئی جبکہ 25 اور مریضوں کی صحتیابی کے بعد وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 1328 ہو گئی ہے ۔ملک میں اب تک 38460 افراد اس مہلک بیماری کا شکار بن چکے ہیں۔نئے معاملات میں دارالحکومت کابل سے سب سے زیادہ 371 معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ ہیرات سے 111 ، بلخ سے 75، سمنگان[؟]سے 33 اور ننگرھارسے 22 معاملے درج کئے گئے ہیں۔وزارت صحت عامہ کے نائب وزیر وحید مجروح نے شہریوں سے وزارت کی جانب سے منظور شدہ دوائیوں کا ہی استعمال کرنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کورونا وبا سے جنگ میں سرکاری ایجنسیوں سے تعاون کرنے کی لوگوں سے پرجوش اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وائرس کو کنٹرول کرنے میں تعا

امریکا میں مظاہروں میں شدت | 16 ریاستوں کے 25 شہروں میں کرفیو نافذ

مینیا پولس// امریکا میں ایک پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر ہونے والے پر تشدد مظاہروں کے بعد 16 ریاستوں کے 25 شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔پیر کے روز ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک پولیس اہلکار نے اس کی گردن پر اس سختی سے اپنا گھٹنا رکھا ہوا تھا کہ وہ آخر کار سانس نہ آنے کی وجہ سے دم توڑ گیا تھا۔جس کے بعد مینیا پولس شہر میں ہنگامہ مچ گیا اور مشتعل مظاہرین گھروں سے نکل ا?ئے، پولیس اسٹیشنز سمیت کئی عمارتوں کو آگ لگائی، کھڑکیاں توڑ دی گئیں اور اسٹورز کو لوٹ لیا گیا۔اس کے علاوہ مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگادی اور براہِ راست پتھراؤ بھی کیا جبکہ پولیس کی جانب سے ان پر ربر کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیلز برسائے گئے۔ایک امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے 16 ریاستوں کے 25 شہروں میں کرفیو نافذ کرنے کے بعد ڈسٹرک ک

جزیرہ سینا مصر میں جھڑپ،19جنگجو اور5اہلکار ہلاک

قاہرہ//مصر کے شمالی علاقے جزیزہ سینا میں فوج اورجنگجووں کے درمیان جھڑپ میں 5 سپاہیوں سمیت 24 افراد ہلاک ہوگئے۔ایک بین الاقوامی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق مصری فوج نے ویڈیو بیان میں کہا کہ گزشتہ ہفتے بیرالعبد، رفاہ اور شیخ زوید میں حملے ہوئے تھے اور اسی حوالے سے کارروائی کے دوران جنگجووں سے جھڑپ ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ جھڑپ میں 19 جنگجووں مارے گئے اور فوج کا بھی جانی نقصان ہوا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کی کارروائی میں مارے گئے جنگجووں میں تین 'انتہائی خطرناک' تھے جبکہ دیگر 16 شدت پسندوں کے ٹھکانوں میں چھپے ہوئے تھے۔مصری فوج کے مطابق جنگجووں کے قبضے سے آٹومیٹک رائفلز، ہینڈ گرینیڈز اور راکٹ بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جھڑپ میں دو افسر اور 2 فوجی مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایک اور عہدیدار کا کہنا تھا کہ فوجی قافلے کی گاڑی دھماکا خ

تازہ ترین