دنیا میں 3.64لاکھ ہلاکتیں، متاثرین کی تعداد 60 لاکھ کے قریب

 جنیوا //عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) نے دنیا بھر میں اب تک 3.64 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی جانیں لے لی جبکہ اس کے متاثرین کی تعداد 60 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 59 لاکھ 23 ہزار432 افراد متاثر جبکہ 3 لاکھ 64 ہزار849 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔کورنا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے اور برازیل دوسرے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف اس وبا سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار میں بھی امریکہ پہلے نمبر پر ہے جبکہ برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے ۔ صرف امریکہ میں ہی ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کی کورونا وائرس کی وبا سے موت ہوچکی ہے ۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 17 لاکھ 45 ہزار930 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 2 ہزار،809 اموات ہو چکی ہے ۔ بر

افغانستان میں طالبان کا حملہ، 14 فوجی ہلاک

کابل//مشرقی افغانستان میں طالبان کے حملے میں 14 افغان فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ افغان حکام کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی سیز فائر کے سلسلے میں طالبان سے بات چیت کر رہے ہیں۔طالبان نے پکتیا صوبے میں کیے گئے اس حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے اور اسے ایک دفاعی حملہ قرار دیا البتہ انہوں نے اس کی تفصیلات نہیں بتائیں ۔افغان حکام نے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے لیکن ضلع داندے پتن کے گورنر عید محمد احمدزئی نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 15 اہلکار اور 20 طالبان مارے گئے ۔افغانستان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر آفس کے ترجمان جاوید فیصل نے کہا کہ بے ترتیب جھڑپوں کے علاوہ عید کے تین دن سیز فائر کا احترام کیا گیا جہاں اس سیز فائر کا خاتمہ منگل کو ہو گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سیز فائر ایک پیچیدہ عمل ہے جس میں پرتشدد واقعات کی روک تھام کے لئے بہترین تعاون درکار ہوت

امریکہ میں سیاہ فام شخص کو قتل کرنے والا اہلکار گرفتار

واشنگٹن//ریاست مینی سوٹا میں سیاہ فام شخص کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرنے والے 46 برس کے جارج فلائیڈ جس کی گردن پر پولیس اہلکار نے اپنا گھٹنا 8 منٹ سے زائد رکھا تھا، اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔ریاست مینی سوٹا میں سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف تیسرے روز بھی مظاہرے کیے گئے جس میں مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں اور درجنوں املاک کو آگ لگا دی۔مظاہرین نے اس دوران توڑ پھوڑ کی اور کئی دکانوں میں لوٹ مار بھی کی جس پر مقامی پولیس کو شیلنگ کرنا پڑ ی۔فسادات پر قابو پانے کے لیے مینی سوٹا کے گورنر نے نیشنل گارڈز کو بھی طلب کرلیا ہے ۔یواین آئی  

سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد 80ہزار کے پار

ریاض//سعودی عرب میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 1644 نئے کیسز سامنے آئے جس سے یہاں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 80185 پہنچ گئی ہے ۔ وزارت صحت کے مطابق کورونا کیسز میں 25191 فعال کیسز ہیں جبکہ 429 افراد کے حالات سنگین ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 3531 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور اب تک 54553 افراد اس بیماری سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا سے جمعرات کو 16 مزید اموات ہوئی ہیں۔ کورونا کی زد میں آکر مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 441 ہوگئی ہے ۔ وزارت نے بتایا کہ اب تک 770696 ٹیسٹ کرائے جا چکے ہیں۔ سعودی عرب اور چین اس وبا سے نمٹنے کے لیے ایک دوسرے کی حمایت کر رہے ہیں۔ گذشتہ فروری میں سعودی نے چین کی مدد کی تجویز دی تھی۔ادھرعمان میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے 811 نئے کیسز آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9820 ہوگئی ہے ۔یہ جانکاری وزارت صحت نے دی ہے ۔وزارت کی جانب سے جاری بیان ک

تازہ ترین