دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 58 لاکھ کے پار، 3.60 لاکھ افراد کی موت

بیجنگ / جینیوا / نئی دہلی// دنیا بھر میں کورونا وائرس (کوویڈ 19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 58 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ، جبکہ اب تک 3.60 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے مرچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 58،08،672 افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ 3،60،289 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکہ دنیا میں پہلے اور برازیل دوسرے اور روس کورونا وائرس کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف ، اس وبائی امراض کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں بھی امریکہ پہلے نمبر پر ہے ، جبکہ برطانیہ دوسرے نمبر پر ہے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔ صرف امریکہ میں ہی دس لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے 7466 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 175 افراد لقمہ

کورونا کا قہر جاری; دنیا میں3.55لاکھ لوگوں کی موت، 57لاکھ متاثر

 بیجنگ / جنیوا// دنیا بھر میں کورواناوائرس (کووڈ 19) وبا سے متاثرین کی تعداد 57 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 3.55 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورواناوائرس سے دنیا بھر میں اب تک 5691970 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 355629 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔کورواناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے ، جبکہ برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ وہیں اس جان لیوا وائرس سے ہونے والی اموات کے لحاظ امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے ۔ تنہا امریکہ میں ہی ایک لاکھ سے زیادہ لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں کورواناکی وبا سے اب تک 1699176 لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 100418 اموات ہو چکی ہیں۔ برازیل میں متاثرین کی

عالمی ادارہ صحت اب کسی ملک پر منحصر نہیں رہے گا

جنیو//اپنے باقاعدہ کام کاج کے لئے رکن ممالک کی مدد پر انحصار کرنے والی تنظیم عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے اس مجبوری کو ختم کرنے کی سمت میں قدم بڑھاتے ہوئے ڈبلیوایچ او فاؤنڈیشن کے نام سے بدھ کو ایک نئی تنظیم کا قیام کیا ہے ۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس گیبرئیسس اور ڈبلیو ایچ او فاؤنڈیشن کے بانی پروفیسر تھامس جیلٹنر نے کوویڈ 19 پر منعقد باقاعدہ پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔دونوں تنظیموں کے سربراہاں نے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ۔ڈاکٹر تیدروس نے بتایا کہ قانونی طورپر ڈبلیو ایچ او فاؤنڈیشن عالمی ادارہ صحت سے الگ تنظیم ہے جو سویٹزرلینڈ میں رجسٹرڈ ہے ۔یہیں جنیوا میں ڈبلیوایچ او کا ہیڈکوارٹر بھی ہے ۔وہ ڈبلیوایچ او کے کام کاج کے لئے غیر روایتی ذرائع سے پیسے جمع کرائے گا۔یہ پیسہ عام لوگوں اور وسیع سطح پر عطیہ کرنے والوں سے جمع کیا جائے گا۔مفاہمت نامہ کے ذریعہ دونوں تنظیمی

سعودی عرب میں 14 اموات ، 1815 نئے کیسوں کی تصدیق

ریاض //سعودی عرب میں کرونا وائرس کا شکار 14 افراد وفات پاگئے ہیں جبکہ وزارتِ صحت نے1815 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کا شکار افراد کی تعداد 78541 ہوگئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مزید 2572 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں اور مکمل طور پر شفاب یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 51022 ہوچکی ہے۔اس طرح اب مملکت میں کرونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد صرف 27519 رہ گئی ہے۔خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر سعودی وزارت داخلہ نے منگل کو کرونا وائرس کے تعلق سے عاید کردہ بعض پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا تھا بعض معاشی اور تجارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی جارہی ہے اور حالات معمول کی جانب لوٹ رہے ہیں۔اس سے ایک روز پہلے گذشتہ سوموار کو سعودی وزیر صحت توفیق الربیعہ نے مملکت میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکمت عملی کے اگ

تازہ ترین