تازہ ترین

عالمی وبا کا قہر| دنیا میں مرنے والوں کی تعداد ساڑھے 3 لاکھ سے متجاوز

 جنیوا //دنیا بھر میں عالمی وبا کوروناوائرس (کووڈ 19) سے مرنے والے لوگوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ، جبکہ متاثرین کی تعداد 55.88 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کوروناسے دنیا بھر میں اب تک 350453 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 5588400 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کووڈ -19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ پوری دنیا میں پہلے مقام پر ہے ، جبکہ برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ وہیں اس جان لیوا وائرس سے ہونے والی اموات کے مطابق امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے ۔ امریکہ میں اس وبا سے اب تک 16.81 لاکھ لوگ متاثر ہو چکے ہیں اوراس کے سبب 98902 اموات ہو چکی ہیں۔ وہیں برازیل میں بھی کورونانے اب تک 3.92 لوگوں کو اپنی زد میں لیا ہے اور 24512 لوگوں کی اس ک

سعودی عرب کا 31 مئی سے تمام مساجد باجماعت نمازوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ

 ریاض//سعودی عرب میں 31 مئی سے تمام مساجد جمعہ اور پنجگانہ باجماعت نمازوں کے لیے کھول دی جائیں گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی  وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسر کے مطابق مملکت میں صحت کے شعبے سے متعلق حکام کی سفارشات کی بنیاد پر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 31 مئی سے 20 جون تک جن امور پر عمل ہوگا ان میں مکہ کے علاوہ مملکت کے تمام علاقوں میں کرفیو میں نرمی کے اوقات صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک ہوں گے، مکہ مکرمہ کی مساجد کیعلاوہ ملک کی تمام مساجد میں احتیاطی و حفاظتی تدابیر کے ساتھ نماز جمعہ اور پانچوں وقت با جماعت نماز کی ادائیگی شروع ہو جائے گی جب کہ مسجد حرام میں طبی اور احتیاطی اقدامات کے مطابق نماز جمعہ اور با جماعت نماز کا سلسلہ جاری رہے گا۔وزارتی دفاتر، حکومتی اتھارٹیز اور نجی سیکٹر کی کمپنیوں میں

امریکی بحریہ کا دورانِ پرواز تیزرفتار یو اے وی تباہ کرنے کا تجربہ

پینٹاگون/ امریکا نے تیزی سے اڑتے ہوئے یو اے وی (بغیرپائلٹ کے طیارے) کو لیزر کے ذریعے تباہ کرنے کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔امریکی بحریہ کے جہاز کے ذریعے یہ تجربہ بحرِ اوقیانوس میں کیا گیا ہے جس میں ایک ایمفی بیئس ٹرانسپورٹ جہاز پر سالڈ اسٹیٹ لیزر لگائی گئی تھی۔ اسے ہتھیار کو لیزر ویپن سسٹم ڈیمانسٹریٹر (ایل ڈبلیو ایس ڈی) کا نام دیا گیا ہے جس میں بلند توانائی والی لیزر استعمال کی گئی ہے اور کسی عام کواڈکاپٹر کی بجائے انتہائی تیزی اور بلندی پر اڑنے والے ڈرون کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ تجربہ مشہور پرل ہاربر پر کیا گیا ہے۔امریکی بحریہ کے ایک کپتان کیری سینڈرز اور جہاز کے کمانڈر کیری سینڈرز نے کہا کہ سالڈ اسٹیٹ لیزر ویپن سسٹم ڈیمانسٹریر کے تجربات سے ہمیں یو اے وی اور چھوٹے طیاروں جیسے خطرات سے نمٹنے میں اہم معلومات اور تجربہ حاصل ہوگا۔کیری نے یہ بھی کہا کہ سالڈ اسٹیٹ لیزر ہتھیار ایک منفرد صلاحیت

پولینڈ میں 21867معاملے

وارسا//پولینڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 236 نئے معاملوں کی تصدیق کے بعد کورونا متاثری کی تعداد بڑھ کر 21867 ہوگئی ہے ۔ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1013 ہوگئی ہے اگرچہ پولینڈ میں مارچ کے بعد اس پیر کو کورونا سے ایک بھی موت ریکارڈ نہیں کی گئی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک میں اس وقت مختلف اسپتالوں میں 2171 متاثرین کا علاج کیا جارہا ہے اور اب تک 10020 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔  

تازہ ترین