تازہ ترین

ایران میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا آغاز

تہران//اسلامی جمہوریہ ایران کے 13 ویں صدارتی انتخابات کے لئے حق رائے دہی کا آغاز جمعہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق یہاں سات بجے ہوگیا۔ ایران کے مذہبی رہبر آیت اللہ سعید علی خامنہ ای نے آج صبح اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آج صبح سات بجے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے و بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ۔ ایران میں 59 ملین 10 ہزار اور 307 افراد ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت کے پیش نظر 72 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ صدارتی انتخابات سے تین امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں جن میں مہر علیزادہ، علی رضا زاکانی اور سعید جلیلی شامل ہیں۔ دو امیدوار علی رضا زاکانی اور سعید جلیلی آخری وقت میں آیت اللہ رئیسی کے حق میں دستبردا

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت2 فلسطینی جاں بحق

بیت المقدس //اسرائیلی فوج کے مظالم اور بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے دھاووں کے باعث 2روز سے جاری کشیدگی مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں پھیل گئی۔ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 29 سالہ خاتون کو جاں بحق کردیا، خاتون کی شناخت مائی افناہ کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق ابودیس کے علاقے سے تھا، فلسطینی میڈیا کے مطابق خاتون نے غلطی سے گاڑی کو اسرائیلی ملٹری کے لیے زیر تعمیر روڈ پر موڑا تھا جس پر انہیں اسرائیلی فوج نے گولی ماردی۔دوسرا واقعہ نابلوس میں پیش آیا جہاں قابض اسرائیلی افواج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 سالہ نوجوان کو گولی مار کرہلاک کردیا، 16 سالہ احمد زاہی بانی شمسا کو سر میں گولی لگی تھی جس کے بعد وہ اسپتال میں زیر علاج تھا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔جس کے بعد کئی علاقوں میں مظاہرے شروع ہوگئے۔  اس کے بعد فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان

امریکہ روس سربراہ ملاقات،بے دخل سفیروں کی واپسی پراتفاق

جنیوا // امریکا کے صدر جوبائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوتن سے پہلی بالمشافہ ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماوں نے تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں رہنماوں کے درمیان یہ ملاقات تقریباً 4 گھنٹے جاری رہی۔ پہلے دونوں رہنماوں نے ملاقات کی، جس کے بعد وفود کی موجودگی میں مذاکرات ہوئے۔ اس موقع پر دونوں صدور نے اپنے اپنے سفارت کار واپس بھیجنے اور سائبر حملوںکا معاملہ ماہرین کے سپرد کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے بعد بائیڈن نے پیوٹن کے انداز کو مثبت قرار دیا، جب کہ روسی صدر نے بھی ملاقات کو تعمیری قرار دیا۔ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور دیگر اعلیٰ حکام بھی امریکی صدر کے ساتھ تھے، جب کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور دیگر اعلیٰ حکام صدر پیوٹن کے ساتھ موجود تھے۔ جنیوا پہنچنے پر سوئس صدر نے دونوں رہنماوں کا استقبال کیا۔

چین میں10 منزلہ عمارت ایک دن میں تعمیر

بیجنگ// چین میں صرف 28 گھنٹوں میں ایک دس منزلہ رہائشی عمارت کھڑی کردی گئی جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔لیکن یاد رہے کہ عمارت کے کمرے اور گوشے پہلے سے ہی ایک بہت بڑے کارخانے میں ڈھالے جاتے ہیں اور انہیں ٹرکوں پر رکھ کرعمارت کے مقام تک لے جایا جاتا ہے۔ وہاں تمام گوشوں کو ایک جگہ جمع کرکے نٹ اور بولٹس سے جوڑا جاتا ہے۔ چینی کمپنی براڈ گروپ اس کام میں ماہر ہے جس نے یہ نیا کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس سے قبل براڈ گروپ کئی ہسپتال، ہوٹل اور گھر بناچکی ہے۔براڈ گروپ کے ترجمان کے مطابق عمارت کے تمام حصوں کو ایک جگہ پہنچایا گیا جہاں کرینوں اور مزدوروں کی مدد سے 28 گھنٹوں اور 45 منٹ میں پوری عمارت اسمبل کی گئی ہے۔   

ایران کے صدارتی انتخابات آج،3 امیدوار دستبردار

تہران//ایران میں انتخابی مہم کے آخری روز3امیدوار صدارتی انتخابات سے دست بردار ہوگئے، جس کے بعد باقی 5امیدواروں میں سخت مقابلے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ ایران میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے 18 جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ دست بردار ہونے والے محسن مہر علی زادہ کو اصلاح پسند تصور کیا جاتا ہے، جب کہ پارلیمان کے تحقیقی مرکز کے سربراہ علی رضا زاکانی قدامت پسند نظریات کے حامل ہیں۔ 64 سالہ مہر علی زادہ کی دست برداری کا فائدہ ایران کے مرکزی بینک کے سابق سربراہ عبدالناصر ہمتی کو ہوگا۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق عبدالناصر ہمتی اپنے حریف اور ایرانی عدلیہ کے قدامت پسند سربراہ ابراہیم رئیسی سے پیچھے ہیں۔ رئیسی کے بارے میں عمومی خیال ہے کہ انہیں صدر بنانے کے لیے رہبر اعلیٰ خامنہ ای نے بہت پہلے سے تیاری شروع کردی تھی۔ دست بردار ہونے والے دوسرے امیدوار زاکانی بھی ایک قدامت پسند امیدوار ہیں۔ ماضی میں 2با

امریکہ میں 70 فیصد نوجوانوں کو ویکسین لگنے پر جشن، کورونا پابندیاں بھی ختم

واشنگٹن// پوری دنیا کو دہشت میں مبتلا کرنے والا عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف جنگ تیز ہورہی ہے اور کورونا ویکسن اس وقت اس سے تحفظ کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ امریکہ میں 70 فیصد نوجوانوں کو کورونا کی ویکسین لگنے پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ یہ بات بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں کورونا پابندیاں بھی کردی گئی ہیں۔  

جنگ بندی کی خلاف وزری | اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر پھربمباری

غزہ //اسرائیل نے فلسطین کے ساتھ گزشتہ ماہ 21 مئی کو ہونے والی جنگ بندی کی خلاف وزری کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر جنگی طیاروں سے غزہ میں متعدد حملے کیے ہیں۔گزشتہ ماہ ہونے والی جنگ بندی کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر فلسطین پر جنگی طیاروں سے حملے شروع کردیے۔ اسرائیل نے غزہ اور خان یونس کے علاقوں میں بمباری کی تاہم ان حملوں میں کسی جانے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینی گروہوں کی جانب سے جنوبی اسرائیل کی جانب چھوڑے گئے آتشی غباروں کے ردعمل میں فضائی حملے کیے گئے۔مقبوضہ بیت المقدس  میں اسرائیلی قوم پرستوں کی ریلی اسرائیل اور فلسطینی مزاحمت کاروں میں حالیہ کشیدگی کی وجہ بنی۔اسرائیلی ریلی اور فلسطینیوں کے احتجاج کے   بعد بیت المقدس میدان جنگ بن گیا، اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پر شیلنگ جس کے نتیجے میں متعدد  نوجوان  زخمی

او آئی سی میں چین کا پہلانمائندہ تعینات

جدہ//سعودی عرب کے لیے چین کے سفارتکار چن ویکنگ اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)میں چین کے پہلے نمائندہ تعینات ہو گئے ہیں۔ اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)کے سیکرٹری جنرل یوسف بن احمد العثیمین نے چینی نمائندہ کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن کیا۔  

ایران :صدارتی انتخابات 18 جون

تہران//ایران میں 13 ویں صدارتی انتخابات 18 جون کو ہوں گے۔ایرانی گارڈین کونسل نے صدارتی انتخابات کے لئے 6 حتمی امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی توثیق کردی ہے۔اْمیدواروں میں موجودہ چیف جسٹس ابراہیم رئیسی، سابق جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی، پاسدارانِ انقلاب کے سابق سربراہ محسن رضائی، ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی، ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر سید امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی، اور رکن پارلیمنٹ علی رضا زاکانی شامل ہیں۔صدارتی انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد59 ملین 3 لاکھ 10 ہزار 307 ہے جبکہ 72 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے جارہے ہیں۔  

مسجد میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش،کینیڈا میں 2 افراد گرفتار

اونٹاریو//کینیڈا کی ریاست اونٹاریو کے شہرٹورنٹوکے اسکاربوروایریا میں واقع مسجد میں دو مشتبہ مرداورخاتون نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جبکہ دونوں نے مسجد کی انتظامیہ کوخطرناک نتائج کی بھی دھمکیاں دیں ہیں۔پولیس نے فوری طورپردونوں مرد وخواتین کوگرفتارکرلیا ہے، تاہم پولیس نے ملزمان اوران کے ارادے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں جبکہ مرد کی عمر 24 سالہ اور خاتون کی عمر 22 سال بتائی جارہی ہے۔واضح رہے کہ اونٹاریو میں رواں ماہ 8 جون کو20 سالہ نوجوان نے چہل قدمی کرتے مسلم خاندان کو جان بوجھ کر کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں 74 اور 44 سالہ خواتین، 46 سالہ مرد اور 15 سالہ لڑکی شہید ہوگئے تھے جبکہ واحد زندہ بچ جانے والا شدید زخمی 9 سالہ لڑکا اسپتال میں زیرعلاج ہے۔  

غزہ پٹی پر اسرائیل کے تازہ فضائی حملے

یروشلم // اسرائیل نے غزہ پٹی میں حماس کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے ہیں۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے خود اس کی تصدیق کی ہے۔ آئی ڈی ایف نے ٹویٹ کیا ”اسرائیلی فضائیہ نے خان یونس اور غزہ شہر میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے“۔  

نیٹو سربراہان نے چین کو عالمی تحفظ کیلئے خطرہ قرار دیا

برسلز //دی نارتھ ٹریٹی آرگنائیزیشن (نیٹو) کے رکن ممالک کے سربراہان نے چین کو گلوبل سیکیورٹی کے لیے چیلنج قرار دیتے ہوئے اس کی جانب سے تیزی سے میزائلوں کی تیاری پر خدشات کا اظہار کردیا۔ برسلز میں اجلاس میں نیٹو رکن کے ممالک نے مشترکہ بیان میں چین کو عالمی سیکیورٹی رسک قرار دیا۔عہدیداروں نے اپنے بیان میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ چین تیزی سے ایٹمی میزائل بنا رہا ہے۔بیان میں چین کی جانب سے تیزی سے میزائلوں کی تیاری کو انٹرنیشنل قوانین اور سیکیورٹی الائنس کے لیے منظم چیلنج بھی قرار دیا گیا۔اگرچہ بیان میں نیٹو کے رکن ممالک کے 30 سربراہان نے چین کو حریف کہنے سے گریز کیا لیکن چین کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی جانب سے اپنی مسلح افواج کو جدید کرنے اور اسے ڈس انفارمیشن کے پھیلاو کے استعمال پر بھی خدشات کا اظہار کیا گیا۔بیان میں بیجنگ سے عالمی وعدوں اور معاہدوں پر عمل کر

افغانستان میںپولیوٹیم پر فائرنگ، 5رضاکار جاں بحق،3زخمی

کابل: افغانستان کے شہر جلال آباد میں مختلف مقامات پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 5 پولیو ورکز کو قتل اور 3 کو زخمی کردیا۔فغان حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقے میں 3 ماہ کے دوران پولیو ورکرز پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔صوبہ ننگر ہار کے پولیس ترجمان فرید خان کا کہنا تھا کہ ایک گھنٹے کے دوران 3 مختلف مقامات پر حملے کیے گئے۔انہوں نے واقعے کی ذمہ داری طالبان جنگجوؤں پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ‘صحت رضاکاروں کو نشانہ بنانا ان کا کام ہے، جو چاہتے ہیں کہ لوگ پولیو ویکسینیشن سے محروم رہیں’۔ طالبان نے واقعے میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کیا۔خیال رہے کہ افغانستان اور پاکستان کے سوا دنیا کے دیگر تمام ممالک میں پولیو کے خاتمے کا اعلان ہو چکا ہے جبکہ ان دو ممالک میں پولیو کی ویکسین کے حوالے سے شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔افغانستان میں طالبان اور مذہبی رہنما عوام کو اکثر بتاتے ہوئے سنے ج

ایک ماہ 3100فلسطینی گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس//فلسطین میں اسیران کے لیے کام کرنے والے اداروں نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مئی 2021ء کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاون کیا، جس کے نتیجے میں 471 بچوں اور سیکڑوں خواتین سمیت 3100 فلسطینیوں کو پابند سلاسل کردیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں الشیخ جراح، باب العامود اور دیگر مقامات سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے اعلان کے بعد فلسطینیوں کے خلاف 13 اپریل کو کریک ڈائون میں اس وقت شدت آئی، جب فلسطین بھر میں اسرائیل کے نسلی جبر کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے مظاہروں کو کچلنے کے لیے وسیع پیمانے پر کریک ڈائون شروع کیا۔  

اٹلی: مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 بچے اور معمر شخص ہلاک

روم//اٹلی میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 بچوں اور ایک معمر شخص کو ہلاک کردیا۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق اٹلی کے شہر روم کے ایک قصبے میں مسلح شخص نے سڑک پر فائرنگ کرکے 2بچوں اور معمر شہری کو ہلاک کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے حملہ آور کی لاش بھی قریبی عمارت سے برآمد کرلی۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور عمارت میں گھس گیا تھا۔ اہل کاروں نے جب دروازہ توڑکر اندر گھسنے کی کوشش کی اس نے خود کو گولی مارلی۔   

افغان فورسز کے ہاتھوں48گھنٹوں میں 172 طالبان ہلاک

کابل // افغانستان میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران طالبان کے خلاف افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکورٹی فورس (اے ڈی ایس ایف) کی سلسلہ وار کارروائیوں میں 172ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ اطلاع افغان وزارت دفاع نے دی۔ افغان فوج کے مطابق ننگرہار ، قندھار ، فریاب ، نیمروز ، بدخشان اور تخار صوبوں میں اے آر ایس ایف کے ذریعے شروع کیے گئے آپریشن میں 172 طالبان ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔  

روس اور چین کے درمیان بڑھتے تعاون سے امریکہ کو تشویش

واشنگٹن // امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو روس اور چین کے مابین بڑھتے ہوئے تعاون پر تشویش ہے۔ ’پولیٹیکو‘ نے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔  اخبار’پولیٹیکو‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ روس اور چین کے تعلقات پہلے کی نسبت زیادہ مستحکم اور اسٹریٹیجک دکھائی دیتے ہیں۔ اس سے قبل روس اور چین کے درمیان کئی برسوں سے تعلقات اسٹریٹجک تعاون یا عارضی شراکت داری تک محدود دکھائی دے رہے تھے ۔ذرائع نے مزید کہا”ہم گذشتہ دہائی کے دوران تعلقات کو مزید گہرا ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ میرا اندازہ ہے کہ آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ قریب تر اتحاد کے طور پر کام کر رہا ہے“۔ اخبار لکھتا کہ روس اور چین اکثر اقوام متحدہ میں بھی اہم امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک تجارتی ، فوجی اور تکنیکی شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھا رہے ہیں۔  

جمہوریہ چیک نے افغانستان سے ناٹو افواج کے انخلا کی مذمت کی

پراگ//جمہوریہ چیک کے صدر میلوس زیمین نے افغانستان سے شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو) کی افواج کے انخلا کی مذمت کی ہے۔ یہ اطلاع زیمون کے ترجمان نے دی۔ زیمون نے گذشتہ روز بروسیلز میں ناٹو کے سربراہی اجلاس میں متنبہ کیا کہ ناٹو افواج کے انخلا سے افغانستان ”دہشت گردی “کی ایک نئی جگہ بن سکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور ناٹو نے یکم مئی سے افغانستان سے اپنی فوج واپس بلانا شروع کردی ہے۔ توقع ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کا عمل 11 ستمبر تک مکمل ہوجائے گا۔  

اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے مابین کشیدگی پھر بڑھ رہی ہے: اقوام متحدہ سفیر

یروشلم // اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر ٹور وینس لینڈ نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیلی یہودیوں اور فلسطینیوں کے مابین کشیدگی ایک بار پھر بڑھ رہی ہے ، جس سے فرقہ وارانہ تشدد کا ایک نیا دور ہوسکتا ہے۔ مشرق وسطی کے امن عمل کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈی نیٹر نے گذشتہ روز یہ بیان دیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ”ایسے وقت میں جب اقوام متحدہ اور مصر جنگ بندی مستحکم کرنے کے کام میں سرگرم ہیں تب یروشلم میں پھر سے کشیدگی بڑھ رہی ہے“۔ انہوں نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی بھی قسم کی پرتشدد سرگرمیوں سے باز رہیں۔  وینس لینڈ نے کہا”میں تمام متعلقہ افراد سے اپیل کرتا ہوں کہ تنازع کے دوسرے دور کو پھوٹنے سے روکنے کے لئے ذمہ دارانہ انداز میں کام کریں“۔  

تازہ ترین