تازہ ترین

دنیا میں کورونا سے 32.93 لاکھ افراد ہلاک

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی // پوری دنیا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے وبا کے درمیان متاثرہ افراد کی تعداد 15.83 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے اور 32.93 لاکھ سے زیادہ افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 15.83 کروڑ 37 ہزار 422 ہوگئی ہے ، جبکہ 32 لاکھ 93 ہزار 153 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ عالمی طاقت کے طور پر سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہی میں اضافہ ہورہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 27 لاکھ 07 ہزار 797 ہوگئی ہے ، جبکہ اس وبا سے تقریبا 5. 5.82 لاکھ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 366161

افغانستان میں بم دھماکہ، 11 افراد ہلاک،25زخمی

کابل// افغانستان کے جنوبی صوبہ زابل میں صوبائی شاہراہ پر ایک مسافر بس میں بم دھماکے میں 11 شہری ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہوگئے۔ مقامی حکومت نے پیر کے روز بتایا کہ یہ حادثہ اتوار دیر رات پیش آیا۔ حکومت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ، یہ واقعہ دیر شب ضلع شہر شفا میں پیش آیا۔  

موغادیشو میں دھماکہ، چھ افراد ہلاک ، دیگر چھ زخمی

موغادیشو // صومالیہ کی راجدھانی موغادیشو کے ضلع وبیری کے پولیس اسٹیشن میں ہوئے ایک خود کش بم دھماکے میں دو سینئر پولیس افسران سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک اور دیگر چھ زخمی ہوگئے۔ اس کی تصدیق پولیس اور طبی ذرائع نے کی ہے۔ صومالی پولیس کے ترجمان صادق عدن علی نے بتایا کہ اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں وبیری ضلع پولیس کمانڈر احمد بشانے ، اور والیو ایڈی پولیس ڈویڑن کے نائب کمانڈر عبدی باسط بھی شامل ہیں۔ علی نے بتایا ”ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ خودکش بم حملے میں دو سینئر پولیس افسران ، تین فوجیوں اور ایک پڑوسی سمیت چھ افراد ہلاک اور دیگر چھ زخمی ہوئے ہیں “۔ امین ایمبولینس کے ڈائریکٹر عبدالقادر عبد الرحمن حاجی عدن نے ڑنہوا کو ٹیلیفون پر بتایا کہ ان کی ٹیم نے چار لاشیں دیکھی ہیں اور تین زخمیوں کو اسپتال پہنچایا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ شدید تھا جس ک

بیت المقدس میں دوبارہ کشیدگی | جھڑپوں میں مزید 80 افراد زخمی

یروشلم //اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس میں لیلتہ القدر پر خصوصی عبادات کے لیے مسجد اقصیٰ کے قریب جمع ہونے سینکڑوں فلسطینیوں کو مسلسل دوسری رات بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ ہنگامہ آرائی کے دوران فلسطینی نوجوانوں نے پتھراؤ کیا اور اسرائیلی فورسز کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں گراتے ہوئے آگئے بڑھے۔جس کے نتیجے میں پیدل اور گھوڑوں پر سوار اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پر بدترین تشدد کیا اور انہیں پسپا کرنے کے لیے اسٹن دستی بم اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔فلسطین ریڈ کریسنٹ کے مطابق اس واقعے میں 80 افراد زخمی ہوئے جن میں کم سن اور ایک سال کی عمر کا بچہ بھی شامل ہے جبکہ 14 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔غزہ پر حکمرانی کرنے والے حماس کے ایک رہنما موسا ابو مرزوق نے ٹوئٹر پر کہا کہ 'ہم الاقصیٰ کے لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو صیہونیوں کے تکبر کی مخالفت کرتے ہیں اور ہم فلسطین میں اپنے بھائیوں کی

کورونا کا قہر جاری | دنیا میںاموات کی تعداد32 لاکھ96 ہزار سے متجاوز

لندن //دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء  سے 11 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 83 لاکھ 29 ہزار 68 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 32 لاکھ 96 ہزار 841 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 92 لاکھ 33 ہزار 697 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 7 ہزار 520 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 57 لاکھ 98 ہزار 530 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں اب تک 5 لاکھ 95 ہزار 588 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 54 ہزار 581 ہو چکی ہے۔بھارت میں  2 لاکھ 42 ہزار 398 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 22 ل

چین کابے قابو راکٹ بحرہند میں گرکرتباہ

لندن //چین کے قابو سے باہر ہوجانے والے بڑے خلائی راکٹ کا ملبہ بحرہند میں گرگیا۔ لانگ مارچ 5 بی کے ٹکڑے چین کے مقامی وقت کے مطابق اتوار کو صبح 10 بج کر 24 منٹ کو زمین کے ماحول میں داخل ہوئے اور 72.47 ڈگری مشرقی طول بلد اور 2.65 عرض بلد میں سمندر میں گرگئے۔خیال رہے کہ یہ راکٹ چین کے نئے اسپیس اسٹیشن کے لیے پہلے حصے کو خلا میں بھیجنے کے لیے 29 اپریل کو روانہ کیا گیا تھا اور مشن کی کامیابی کے بعد اسے خلا میں بے قابو چھوڑ دیا گیا۔چینی وزارت خارجہ نے 7 مئی کو کہا تھا کہ راکٹ کے ملبے سے کسی قسم کے نققصان کا امکان نہیں کیونکہ زمین میں داخلے کے دوران اس کا بیشتر حصہ جل کر راکھ ہوجائے گا۔ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہر جوناتھن میکڈول کے مطابق لانگ مارچ 5 بی کے واقعے سے اس طرح کے راکٹوں کو آزاد چھوڑ دینے کے واقعات عام ہوسکتے ہیں۔  

کابل: دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 55ہوگئی

کابل //افغانستان کے دارالحکومت کابل کے اسکول کے باہر کار بم دھماکے اور مارٹر حملے میں کم از کم 55 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ حملے میں اب تک 55 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی افراد زخمی ہو چکے ہیں۔وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ سید الشہدا اسکول سے لائی جانے والی زیادہ تر لاشیں طلبہ کی ہیں۔ٹی وی چینل طلوع نیوز کی فوٹیج اسکول کے باہر دردناک مناظر کی منظر کشی کر رہی ہے جہاں سڑک پر خون میں لت پت کتابیں اور اسکول بیگ پڑے ہیں اور مقامی افراد اپنے تئیں مدد کر کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر رہے تھے۔سید الشہداء  اسکول پر اس وقت راکٹ حملہ کیا گیا جب طلبا چھٹی کے بعد باہر نکل رہے تھے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یکے بعد  دیگرے تین راکٹس اسکول کی عمارت سے ٹکرا