تازہ ترین

دنیا میں ایک دن میں نو لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں کورونا وائرس ( کووڈ -19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا میں 9 لاکھ 13 ہزار 599 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 134710324 ہوگئی ہے ، جبکہ اب تک وائرس سے 29.15 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

شہزادہ فلپ 99 برس کی عمرمیں چل بسے

 لندن//ملکہ برطانیہ کے شوہر اور شہزادہ فلپ 99 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بکنگھم پیلس نے جمعے کو ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ پرنس فلپ کا حال ہی میں دل کا کامیاب آپریشن ہوا تھا۔ پرنس فلپ کو طویل عرصے سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا۔2011 میں دل کے عارضے کی وجہ سے سٹنٹ ڈالا گیا تھا۔ پرنس فلپ کو دل کا عارضہ لاحق تھا اور انہیں کنگ ایڈورڈ ہسپتال لندن میں 16 فروری کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔انہیں یکم مارچ کو لندن ہی کے سینٹ بارتھولومیوز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے انفیکشن کا علاج کیا جاتا رہا، ساتھ ہی انہیں لاحق دل کے عارضے کے حوالے سے بھی مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔پرنس فلپ نے ملکہ الزبتھ کے ساتھ تقریباً سات دہائیوں پر محیط ازدواجی زندگی گزاری جن میں سے 69 سال حکمرانی کے تھے جو برطانیہ کی تاریخ میں طویل ترین حکمرانی کا عرصہ ہے۔پرنس فلپ نے الزبتھ کے ساتھ 1947 میں ویسٹ منسٹر ایبے میں ش

جو بائیڈن کا اسلحہ تشدد کے خلاف کارروائی کا اعلان

واشنگٹن //امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک میں گن وائلنس کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے گن وائلنس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ یہ ایک بیماری اور عالمی پریشانی ہے۔صدر جو بائیڈ ن نے کہا کہ ہمیں جنگی ہتھیاروں اور زیادہ گنجائش والے میگزین پر پابندی لگنے کی ضرورت ہے۔ کسی شہری کو جنگی ہتھیار اور زیادہ گنجائش والے میگزین رکھنے کی ضرورت نہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ہتھیاروں سے متعلق گفتگو کرنا بہت مشکل ہے لیکن گن وائلنس روکنے کے لیے بہت کچھ کرنیکی ضرورت ہے۔جو بائیڈن نے کہا کہ محکمہ انصاف گھوسٹ گنز اورکٹس کی منتقلی روکنے کا قانون تجویز کرے گا۔   

بلااجازت عمرہ ادا کرنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا

ریاض// سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں بلااجازت عمرہ کیلئے جانے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں اجازت کے بغیر عمرہ کی ادائیگی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جو بھی شخص اجازت نامے کے بغیر عمرہ ادا کرنے جائے گا اسے 10 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ جب کہ مسجدالحرام میں اجازت نامے کے بغیرداخل ہونیکی کوشش کرنے پر1ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔وزارت داخلہ نے مسجدالحرام آنے والے نمازیوں اور عمرہ زائرین کو پابند کیا ہے کہ اجازت نامے کے بغیر وہ مسجد الحرام کا رخ نہ کریں۔وزارت نے کہا کہ نماز اور عمرہ کیلیے آنے والے مقیم شہری اور غیرملکی اجازت نامہ لازمی حاصل کریں۔مسجدالحرام جانے والے راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کرکے اجازت نامے چیک کیے جائیں گے اور ایس او پیز کے تحت انہیں داخلے کی اجازت ملے گی

پاکستان میں اجتماعی قبر سے 16 لاشیں برآمد

اسلام آباد // پاکستان میں خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں اجتماعی قبر سے نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے 2011 میں اغوا کیے گئے 16 کان کنوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔شانگلہ کول مائنر ورکرز ایوسی ایشن کے ترجمان سرفراز خان نے کہا کہ اجتماعی قبر سے کان کنوں کی لاشوں کی اطلاع ملنے کے بعد وہ مقامی سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچے اور ریسکیو ورکرز اجتماعی قبر کی کھدائی کی ہدایت کی۔خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 32 کان کنوں کو نامعلوم شرپسندوں نے 2011 میں درہ آدم خیل کی ایک کان سے اغوا کر لیا تھا۔ان 32 میں سے 16 کان کن کسی طرح جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔