تازہ ترین

دنیا بھر میںکوروناکا قہر جاری

 بیجنگ / //عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ-19) کا انفیکشن رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب یہ بیشتر ممالک (205 ممالک اور خطوں) میں پھیل چکا ہے ۔اس انفیکشن کی وجہ سے 87888 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 15 لاکھ سے زیادہ (1500823) افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک ، دنیا بھر میں تقریباً تین لاکھ افراد اس وائرس سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔سپر پاور مانے جانے والے امریکہ جیسے ملک میں اس بیماری سے اب تک تقریباً 4 لاکھ افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 2 ہزار افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد 12844 ہوگئی ہے ۔امریکہ نے کوونا وائرس سے اموات کے معاملے میں یوروپین ملک اسپین کو پیچھے چھور دیا ہے اور اب وہ صرف اٹلی سے پیچھے ہے ۔ اٹلی میں اس بیماری سے سب سے زیادہ 17669 افراد کی موت ہوچکی ہے اور اب تک 13944 افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔اس وبا سے دنیا بھر میں سب سے

پالتو جانوروں سے وائرس کے ثبوت نہیں:عالمی ادارہ صحت

جنیوا// عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے گھروں میں رہنے والے پالتو جانوروں سے کورونا وائرس 'کووڈ 19' کے انفیکشن کے اب تک کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے کورونا وائرس پر باقاعدہ پریس کانفرنس میں تنظیم کی تکنیکی سربراہ ڈاکٹر ماریا وین کارخوو نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انسانوں سے پالتو جانوروں کو کورونا وائرس کے انفیکشن کے ثبوت ملے ہیں لیکن ان سے انفیکشن ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پازیٹومریضوں سے ان کے گھرکے پالتو جانوروں کے متاثر ہونے کی ہمیں اطلاعات ہیں۔ہانگ کانگ میں دو کتے اور بیلجئیم میں ایک بلی کورونا وائرس سے متاثر ہوئی. نیویارک کے چڑیا گھرمیں ایک شیرنی گزشتہ دنوں متاثرہ ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا‘‘پالتو جانور کس طرح متاثر ہوتے ہیں اس کے بارے میں بہت سے گروپ تحقیق کر رہے ہیں۔ چین کے ووہان میں بلیوں پر ایک سروے سے پتہ چلا کہ وہ کور

چین میں63 نئے کیس سامنے

بیجنگ// چین میں کورونا وائرس 'کووڈ -19' سے جڑے 63 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 61 باہر سے آئے ہیں۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ صوبہ ہبوئی میں بدھ کو دو اموات ہوئی۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ کل 17 نئے مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 16 باہر سے آنے والے ہیں اورایک صوبہ ہئی لونگ ژیانگ کا ہے ۔ کمیشن کے مطابق کوروناوائرس سے متاثر91 مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی، جبکہ 13 سنگین کیسز کے گھٹنے سے یہ تعداد 176 رہ گئی۔کمیشن نے کہا کہ اہم شہروں میں بدھ تک کل 1،103 باہر سے آئے کیسز کی اطلاعات ہیں جن میں سے 374 کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی جبکہ 729 مریضوں کا علاج چل رہاہے جن میں 31 افراد کی حالت نازک ہے ۔چین میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بدھ تک 81،865 معاملے سامنے آئے جن میں 1،160 مریض بھی شامل تھے ، جن کااب بھی علاج کیا جا رہا