تازہ ترین

امریکہ، ایران پر پابندیاں اٹھانے کیلئے تیار

 واشنگٹن //امریکانے ایران پرعائد پابندیاں اٹھانے اور جوہری معاہدے میں واپسی کاعندیہ دیدیا۔ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جوہری معاہدے سے باہر آنے کے بعد اب جوبائیڈن انتظامیہ نے اس تاریخی ڈیل میں واپسی کا عندیہ دے دیا ہے۔ایران نیوکلیئرڈیل میں واپسی سے متعلق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نڈپرائس نے بیان میں کہا ہے کہ ایران ایٹمی ڈیل پرواپسی کیلیے ضروری اقدامات پرتیارہیں۔ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایران پرعائدایسی پابندیاں بھی اٹھانے کوتیارہیں جوڈیل سے موافق نہیں۔انہوں نے کہا کہ فی الحال وہ اس پوزیشن میں نہیں کہ ممکنہ نکات اور معاہدے کے باب سے متعلق کچھ آگاہ کریں تاہم باراک اوباما انتظامیہ کی جانب سے معاہدے میں شامل’پابندیاں اٹھانے’ کی شرائط پر اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں امریکا اور ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے پر بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور کام

بھارتی شہریوں کے نیوزی لینڈ داخلے پر پابندی

آکلینڈ // نیوزی لینڈ نے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد انڈیا سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر دو ہفتے تک پابندی لگا دی ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب جمعرات کو نیوزی لینڈ کی سرحد پر کورونا وائرس کے 23 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 17 انڈیا سے تھے۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے آکلینڈ میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ’ہم انڈیا سے نے والے مسافروں کی نیوزی لینڈ میں داخلے پر عارضی پابندی لگا رہے ہیں۔‘یہ پابندی نہ صرف انڈین مسافروں بلکہ انڈیا سے سفر کرنے والے نیوزی لینڈ کے شہریوں پر بھی عائد ہوگی۔ اس پابندی کا نفاذ 11 اپریل سے 28 اپریل تک ہوگا اور اس دوران حکومت اس پابندی کو ہٹانے کے لیے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لے گی۔جیسنڈا آرڈن نے کہا ہے کہ ’میں یہ واضح کرنا چاہوں گی کہ انڈیا سے کووڈ 19 نیوزی لینڈ پہنچنے کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

تائیوان سے کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ ہے:چین

بیجنگ/چین نے حالیہ دنوں میں تائیوان سے کشیدہ معاملات کا ذمہ دار امریکا کو قرار دے دیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ تائیوان کے ساتھ جاری حالیہ کشیدگی کا ذمہ دار امریکا ہے، امریکی فضائی بحری بیڑہ چند روز قبل تائیوان کے قریب مشقوں میں مصروف تھا جب کہ گزشتہ روز امریکی جنگی بحری جہاز متنازع علاقے ’تائیوان اسٹریٹ‘ سے گزرا تھا لہذا کیا چین کو بھی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے خلیج میکسیکو میں جنگی جہاز بھیجنا چاہیے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی جہاز اشتعال انگیزی پیدا کررہا ہے جس کی وجہ سے معاملات نے نہ صرف غلط رخ اختیار کیا بلکہ تائیوان کے متنازع علاقے کے امن و استحکام کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔چین کی حکومت کو خدشہ ہے کہ تائیوان کی منتخب جمہوری حکومت باقاعدہ طور پر آزادی کے اعلان کی طرف بڑھ رہی ہے، اس کے علاوہ چین کئی مرتبہ واضح ک

وزیراعظم مہنگائی اور اخراجات پر بھی گفتگو کریں:راہل

نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج طلبہ کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے ’پرکشا پہ چرچا‘پروگرام پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آسمان چھوتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے درمیان گاڑی میں تیل بھرنا بھی کسی امتحان سے کم نہیں ہے ۔ اس لئے مسٹر مودی کو لوگوں کی جیب ڈھیلی ہونے کے پیش نظر 'خرچہ پہ چرچا' کرنا چاہئے ۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ’’مرکزی حکومت کی ٹیکس وصولی کی وجہ سے عوام کے لئے گاڑی میں تیل بھرنا کسی امتحان سے کم نہیں ہے ، پھر وزیر اعظم اس پر گفتگو کیوں نہیں کرتے ہیں؟ خرچہ پر بھی ہو چرچا‘‘۔چ کانگریس کی میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والا نے بھی کمر توڑ مہنگائی پر حکومت کو نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ73سالوں میں سب سے مہنگی اور ظالم حکومت ، ہر روز کسانوں پر کرتی ہے نئی وار ۔ جو کبھی نہیں ہوا ، وہ ظلم