تازہ ترین

دنیا میں ایک دن میں نو لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں کورونا وائرس ( کووڈ -19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا میں 9 لاکھ 13 ہزار 599 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 134710324 ہوگئی ہے ، جبکہ اب تک وائرس سے 29.15 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

شہزادہ فلپ 99 برس کی عمرمیں چل بسے

 لندن//ملکہ برطانیہ کے شوہر اور شہزادہ فلپ 99 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بکنگھم پیلس نے جمعے کو ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ پرنس فلپ کا حال ہی میں دل کا کامیاب آپریشن ہوا تھا۔ پرنس فلپ کو طویل عرصے سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا۔2011 میں دل کے عارضے کی وجہ سے سٹنٹ ڈالا گیا تھا۔ پرنس فلپ کو دل کا عارضہ لاحق تھا اور انہیں کنگ ایڈورڈ ہسپتال لندن میں 16 فروری کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔انہیں یکم مارچ کو لندن ہی کے سینٹ بارتھولومیوز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے انفیکشن کا علاج کیا جاتا رہا، ساتھ ہی انہیں لاحق دل کے عارضے کے حوالے سے بھی مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔پرنس فلپ نے ملکہ الزبتھ کے ساتھ تقریباً سات دہائیوں پر محیط ازدواجی زندگی گزاری جن میں سے 69 سال حکمرانی کے تھے جو برطانیہ کی تاریخ میں طویل ترین حکمرانی کا عرصہ ہے۔پرنس فلپ نے الزبتھ کے ساتھ 1947 میں ویسٹ منسٹر ایبے میں ش

جو بائیڈن کا اسلحہ تشدد کے خلاف کارروائی کا اعلان

واشنگٹن //امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک میں گن وائلنس کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے گن وائلنس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ یہ ایک بیماری اور عالمی پریشانی ہے۔صدر جو بائیڈ ن نے کہا کہ ہمیں جنگی ہتھیاروں اور زیادہ گنجائش والے میگزین پر پابندی لگنے کی ضرورت ہے۔ کسی شہری کو جنگی ہتھیار اور زیادہ گنجائش والے میگزین رکھنے کی ضرورت نہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ہتھیاروں سے متعلق گفتگو کرنا بہت مشکل ہے لیکن گن وائلنس روکنے کے لیے بہت کچھ کرنیکی ضرورت ہے۔جو بائیڈن نے کہا کہ محکمہ انصاف گھوسٹ گنز اورکٹس کی منتقلی روکنے کا قانون تجویز کرے گا۔   

بلااجازت عمرہ ادا کرنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا

ریاض// سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں بلااجازت عمرہ کیلئے جانے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں اجازت کے بغیر عمرہ کی ادائیگی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جو بھی شخص اجازت نامے کے بغیر عمرہ ادا کرنے جائے گا اسے 10 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ جب کہ مسجدالحرام میں اجازت نامے کے بغیرداخل ہونیکی کوشش کرنے پر1ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔وزارت داخلہ نے مسجدالحرام آنے والے نمازیوں اور عمرہ زائرین کو پابند کیا ہے کہ اجازت نامے کے بغیر وہ مسجد الحرام کا رخ نہ کریں۔وزارت نے کہا کہ نماز اور عمرہ کیلیے آنے والے مقیم شہری اور غیرملکی اجازت نامہ لازمی حاصل کریں۔مسجدالحرام جانے والے راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کرکے اجازت نامے چیک کیے جائیں گے اور ایس او پیز کے تحت انہیں داخلے کی اجازت ملے گی

پاکستان میں اجتماعی قبر سے 16 لاشیں برآمد

اسلام آباد // پاکستان میں خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں اجتماعی قبر سے نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے 2011 میں اغوا کیے گئے 16 کان کنوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔شانگلہ کول مائنر ورکرز ایوسی ایشن کے ترجمان سرفراز خان نے کہا کہ اجتماعی قبر سے کان کنوں کی لاشوں کی اطلاع ملنے کے بعد وہ مقامی سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچے اور ریسکیو ورکرز اجتماعی قبر کی کھدائی کی ہدایت کی۔خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 32 کان کنوں کو نامعلوم شرپسندوں نے 2011 میں درہ آدم خیل کی ایک کان سے اغوا کر لیا تھا۔ان 32 میں سے 16 کان کن کسی طرح جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔  

امریکہ، ایران پر پابندیاں اٹھانے کیلئے تیار

 واشنگٹن //امریکانے ایران پرعائد پابندیاں اٹھانے اور جوہری معاہدے میں واپسی کاعندیہ دیدیا۔ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جوہری معاہدے سے باہر آنے کے بعد اب جوبائیڈن انتظامیہ نے اس تاریخی ڈیل میں واپسی کا عندیہ دے دیا ہے۔ایران نیوکلیئرڈیل میں واپسی سے متعلق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نڈپرائس نے بیان میں کہا ہے کہ ایران ایٹمی ڈیل پرواپسی کیلیے ضروری اقدامات پرتیارہیں۔ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایران پرعائدایسی پابندیاں بھی اٹھانے کوتیارہیں جوڈیل سے موافق نہیں۔انہوں نے کہا کہ فی الحال وہ اس پوزیشن میں نہیں کہ ممکنہ نکات اور معاہدے کے باب سے متعلق کچھ آگاہ کریں تاہم باراک اوباما انتظامیہ کی جانب سے معاہدے میں شامل’پابندیاں اٹھانے’ کی شرائط پر اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں امریکا اور ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے پر بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور کام

بھارتی شہریوں کے نیوزی لینڈ داخلے پر پابندی

آکلینڈ // نیوزی لینڈ نے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد انڈیا سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر دو ہفتے تک پابندی لگا دی ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب جمعرات کو نیوزی لینڈ کی سرحد پر کورونا وائرس کے 23 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 17 انڈیا سے تھے۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے آکلینڈ میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ’ہم انڈیا سے نے والے مسافروں کی نیوزی لینڈ میں داخلے پر عارضی پابندی لگا رہے ہیں۔‘یہ پابندی نہ صرف انڈین مسافروں بلکہ انڈیا سے سفر کرنے والے نیوزی لینڈ کے شہریوں پر بھی عائد ہوگی۔ اس پابندی کا نفاذ 11 اپریل سے 28 اپریل تک ہوگا اور اس دوران حکومت اس پابندی کو ہٹانے کے لیے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لے گی۔جیسنڈا آرڈن نے کہا ہے کہ ’میں یہ واضح کرنا چاہوں گی کہ انڈیا سے کووڈ 19 نیوزی لینڈ پہنچنے کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

تائیوان سے کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ ہے:چین

بیجنگ/چین نے حالیہ دنوں میں تائیوان سے کشیدہ معاملات کا ذمہ دار امریکا کو قرار دے دیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ تائیوان کے ساتھ جاری حالیہ کشیدگی کا ذمہ دار امریکا ہے، امریکی فضائی بحری بیڑہ چند روز قبل تائیوان کے قریب مشقوں میں مصروف تھا جب کہ گزشتہ روز امریکی جنگی بحری جہاز متنازع علاقے ’تائیوان اسٹریٹ‘ سے گزرا تھا لہذا کیا چین کو بھی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے خلیج میکسیکو میں جنگی جہاز بھیجنا چاہیے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی جہاز اشتعال انگیزی پیدا کررہا ہے جس کی وجہ سے معاملات نے نہ صرف غلط رخ اختیار کیا بلکہ تائیوان کے متنازع علاقے کے امن و استحکام کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔چین کی حکومت کو خدشہ ہے کہ تائیوان کی منتخب جمہوری حکومت باقاعدہ طور پر آزادی کے اعلان کی طرف بڑھ رہی ہے، اس کے علاوہ چین کئی مرتبہ واضح ک

وزیراعظم مہنگائی اور اخراجات پر بھی گفتگو کریں:راہل

نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج طلبہ کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے ’پرکشا پہ چرچا‘پروگرام پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آسمان چھوتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے درمیان گاڑی میں تیل بھرنا بھی کسی امتحان سے کم نہیں ہے ۔ اس لئے مسٹر مودی کو لوگوں کی جیب ڈھیلی ہونے کے پیش نظر 'خرچہ پہ چرچا' کرنا چاہئے ۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ’’مرکزی حکومت کی ٹیکس وصولی کی وجہ سے عوام کے لئے گاڑی میں تیل بھرنا کسی امتحان سے کم نہیں ہے ، پھر وزیر اعظم اس پر گفتگو کیوں نہیں کرتے ہیں؟ خرچہ پر بھی ہو چرچا‘‘۔چ کانگریس کی میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والا نے بھی کمر توڑ مہنگائی پر حکومت کو نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ73سالوں میں سب سے مہنگی اور ظالم حکومت ، ہر روز کسانوں پر کرتی ہے نئی وار ۔ جو کبھی نہیں ہوا ، وہ ظلم

کورونا جیسے ہزاروں وائرس انسانوں میں منتقل ہونے کو تیار:سائنسدانوں کی خوفناک تحقیق

واشنگٹن// موجودہ وقت میں نوول کورونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا سب سے نیا پیتھوجن ہے، لیکن اس جیسے ہزاروں وائرس جانوروں میں چھپے ہیں، جو کسی بھی وقت بنی نوع انسان کو ایک نئی عا لمگیر وبا میں مبتلا کرسکتے ہیں۔ امریکی محقیقین نے ایک ایسا نیا آن لائن ٹول تیار کیا ہے، جس میں ایسے وائرس کی ان کی ہلاکت خیزی کے لحاظ سے درجہ بندی کی گئی ہے جو ایک ہی جست میں جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوکر کورونا جیسی تباہی پھیلا سکتے ہیں۔ اس آن لائن ٹول کو ’اسپل اوور‘ کے نام سے متعارف کروایا گیا ہے۔ اس ٹول کو ڈیولپ کرنے والی ٹیم کے سربراہ اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے انسٹی ٹیوٹ آف ’ون ہیلتھ‘ کے محقق زوئے گرینگی نے بتایا کہ’ اسپل اوور‘ میں ابتدائی طور پر جانوروں میں موجود ایسے وائرس کی ’واچ لسٹ‘ تیار کی گئی ہے جن سے انسانی صحت کو شدید

ویانا میں مذاکرات کا پہلا دور کامیاب

ویانا// آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے امریکا اور ایران کے درمیان عالمی جوہری معاہدے پر بلواسطہ مذاکرات کا پہلا دور کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ویانا میں یورپی یونین کے توسط سے امریکا اور ایران کے درمیان عالمی جوہری معاہدے میں واپسی سے متعلق ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا جس میں جوہری معاہدے کے دیگر فریقین نے بھی شرکت کی۔امریکا اور ایران سمیت یورپی یونین اور جوہری معاہدے کے دیگر فریقین نے مذاکرات کے پہلے دور کو تعمیری اور مثبت قرار دیا ہے جب کہ مذاکرات میں شامل تمام فریقین نے ایران پر عائد پابندیوں اور امریکا کی جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے ایک ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔اپنے الگ الگ بیانات میں امریکا اور ایران نے کہا کہ انہیں فوری طور پر کسی کامیابی کی توقع نہیں ہے تاہم ابتدائی بات چیت مثبت رہی اور مستقبل میں بھی دونوں ممالک مثبت انداز میں پیشرفت جاری

بائیڈن کا نوجوانوں کیلئے ٹیکہ کاری کا اعلان

نیویارک //امریکی صدر جوبائیڈن نے نوجوان شہریوں کی ویکسینیشن کا اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر جوبائیڈن نے تمام ریاستوں کو ہدایت کی ہے کہ 19 اپریل سے نوجوان شہریوں کی ویکسینیشن شروع کی جائے۔امریکی صدر نے ریاستوں کو ہدایت کی ہے کہ ہمارا ویکسینیشن پروگرام آگے بڑھ رہا ہے۔ یکم مئی سے قبل ویکسینیشن کا عمل مکمل کردیا جائے۔جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا 150 ملین خوراکوں کا انتظام کرنے اور 62 ملین افرادکو ویکسین لگانے والا پہلا ملک ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کو اختیار کرتے رہیں۔ امریکا میں کورونا ختم نہیں ہوا، 4 جولائی سے پہلے صورتِ حال خطرناک ہوسکتی ہے۔ادھرجرمنی میں حکومت کی جانب سے ویکسین کی فراہمی میں ناکامی کے باعث عوام میں مایوسی پھیلنے لگی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ویکسین مہم پر سے شہریوں کا اعتبار اٹھتا جا رہا ہے۔ یورپ کی اقتصادی شہ رگ سمجھے جا

موذی وبامزید 13ہزار زندگیاں نگل گیا،دنیا میں اموات کی تعداد 28.87لاکھ سے متجاوز

 واشنگٹن //دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 13 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 30 لاکھ 60 ہزار 565 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 28 لاکھ 87 ہزار 247 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 28 لاکھ 60 ہزار 228 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 99 ہزار 603 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 73 لاکھ 13 ہزار 90 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں  امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 70 ہزار 260 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 15 لاکھ 60 ہز

حرمین میں رمضان کی تیاریاں مکمل

مکہ مکرمہ//حرمین شریفین کی انتظامیہ نے ماہ صیام کے دوران حرم مکی میںآنے والے نمازیوں اور معتمرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرنے کا اعلان کردیا۔ مسجد حرام میں آنے والے معتمرین کے لیے کورونا ویکسین کی 2خوراکوں کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تمام معتمرین کو’توکلنا‘ ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کے بعد ہی حرم مکی میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ ایسے افراد جنہوں نے ویکسین کی پہلی خوراک لی ہو اور انہیں 14روز گزرچکے ہوں، انہیں بھی مسجد حرام میں آنے اور عبادت کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ نئے انتظامات کے تحت ماہِ صیام میں مساجد میں سحر اور افطار پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے ابھی تک مساجد میں نماز تراویح سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا،جب کہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ نماز تراویح کو گھروں میں ادا کرنے سے متعلق تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔ ادھر وزارت حج و عمر ہ کے مط

کورونا کا قہر | دنیا میں 13.17 کروڑ سے زائد افراد متاثر

واشنگٹن//یواین آئی// دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرہ افراد کی تعداد13.17 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے ، جبکہ تقریباً 28.59 لاکھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ کورونا کی تعداد 13 کروڑ 17 لاکھ سات ہزار 267 ہوگئی ہے ، جبکہ اب تک وائرس انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد 28 لاکھ 59 ہزار 868 ہوگئی ہے ۔عالمی طاقت کے طور پر سمجھے جانے والے ، امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہی بڑھ رہی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے ۔ ملک میں متاثرہ کورونا کی تعداد تین کروڑ سات لاکھ 77 ہزار 336 ہوگئی ہے جبکہ 5 لاکھ 55 ہزار 403 مریض دم توڑ چکے ہیں۔برازیل دنیا کے تین ممالک میں ایک کروڑ سے زیادہ کورونا متاثرین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ اب تک ای

میانما رمیں فوج کے خلاف انوکھا احتجاج

نیپیداو//میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے احتجاج کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں رنگے ہوئے انڈے اٹھائے، جن پر جمہوری حکومت کا تختہ پلٹنے والی فوج کے خلاف نعرے درج تھے۔ ینگون میں مظاہرین کے ایک گروہ نے انسین کے علاقے میں شاہراہ پر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ ادھر میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈالے میں مظاہرین موٹرسائیکلوں پراحتجاج کے لیے گھروں سے نکلے۔ یاد رہے کہ میانمر کی فوج نے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے مظاہرین اور حزب اختلاف کے خلاف کریک ڈاون شروع کررکھا ہے۔ادھرلولو آنگ اور دیگر کاشتکار جو میانمار کے دوافتادہ شمالی علاقہ کچم میں مقیم ہیں، اپنے دیہاتوں اور کھیتوں میں واپس آگئے ہیں کیونکہ آئندہ سال کی فصلیں ان کی عدم واپسی کے نتیجہ میں خطرہ میں پڑ جائیں گی لیکن جاریہ سال فبروری میں فوجی بغاوت کی وجہ سے کاشتکار بمشکل اپنے عارضی مکانوں سے تخلیہ کرنے

آئل ٹینکر کا انجن بند | نہرِ سویز میںبحری ٹریفک ایک بار پھر معطل

قاہرہ //دنیا کی اہم آبی گزرگاہ نہر سویز میں سمندری ٹریفک اس وقت کچھ دیر کے لیے معطل ہو گئی جب ایک آئل ٹینکر کا انجن بند ہو گیا۔ ’منگل کو سویز کینال میں بحری جہازوں کی آمد و رفت کے لیے رک گئی جس کی وجہ ایک آئل ٹینکر کا بند ہو جانا تھا۔‘انچکیپ شپنگ سروس کی فراہم کردہ اطلاع کے مطابق آئل ٹینکر رمفورڈ کے اچانک بند ہو جانے کے بعد نہر سویز میں ٹک بوٹس نے اس کو کھینچ کر آگے لے جانے کی کوشش کی اور اس دوران یہ دوبارہ سٹارٹ ہو گیا۔یہ واقعہ نہر سویز میں ایور گِون بحری جہاز کے پھنسنے کے دو ہفتے بعد پیش آیا۔دیوہیکل مال بردار بحری جہاز ایورگِون کے پھنس جانے سے دو سمندروں کو ملانے والی اہم آبی گزرگاہ دو ہفتے تک بند رہی تھی اور عالمی تجارت اور مال برداری کے شعبے کو بہت بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔سویز کینال دنیا کی سمندری تجارت کے 12 فیصد کی گزرگاہ ہے اور یہ یورپ کو ایشیا سے ملا

نائیجیریا میں جیل پر حملہ ،1800 قیدی فرار

ابوجا// نائیجیریا میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1800 قیدی فرار ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آوروں نے کارروائی کے دوران جیل کو نذرِ آتش کردیا اور بڑی تعداد میں گاڑیاں جلا دیں۔ یاد رہے کہ جنوبی نائیجیریا میں بی یافارا نامی مقامی قبیلے کی جانب سے اس طرز کے حملے ہوتے رہتے ہیں۔ دوسری جانب نائیجیریا کے صوبے ایبونی میں مسلح گروہوں کے خلاف آپریشن کے دوران 55 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ آپریشن کے نگراں میجر جنرل تاورین لاگباجا نے بتایا کہ صوبے میں حالیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے مسلح جتھوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران مسلح گروہ کے 55 ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔ میجر لاگبا کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے جنگجووں کو عدالت میں پیش کرکے انہیں سزادلوائی جائے گی۔

نائیجیریا میں جیل پر مسلح افراد کا حملہ، 1800 قیدی فرار

ابوجا//افریقی ملک نائیجیریا میں مسلح افراد نے ایک جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 1800 قیدی فرار ہوگئے۔ ایک غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کے صوبہ ایمو میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1800 قیدی فرار ہوگئے، حملہ آور مشین گن، راکٹ لانچر اور گرنیڈ سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے جبکہ حملہ کے نتیجے میں پولیس اور ملٹری کی دیگر عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ جیل حکام کے مطابق فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

دنیا میں 13.17 کروڑ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 13.17 کروڑسے زیادہ جبکہ اب تک 28.59 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین کی تعداد 13 کروڑ 17 لاکھ سات ہزار 267 ہوگئی ہے ، جبکہ اب تک موذی کووڈ-19کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28 لاکھ 59 ہزار 868 ہوچکی ہے۔ جان لیوا کورونا وائرس سے دنیا بھرمیں سب سے زیاہ متاثر امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ملک میں مجموعی طور پر کورونا متاثرین کی تعداد تین کروڑ سات لاکھ 77 ہزار 336 ہوگئی ہے جبکہ 5 لاکھ 55 ہزار 403 مریض دم توڑ چکے ہیں۔  

تازہ ترین