تازہ ترین

دنیا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25.80 لاکھ سے زیادہ

واشنگٹن / ریو ڈی جنیریو / نئی دہلی//دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا سے متاثرین کی تعداد 11.60 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے اور اب تک اس وبا کی وجہ سے 25.80 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 11 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ، جبکہ 25 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ لوگ اس بیماری کے شکار ہوچکے ہیں۔ عالمی طاقت سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا کا قہر جاری ہے اور یہاں متاثرین کی کل تعداد بڑھکر دو کروڑ 88 لاکھ 94 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 5.22 لاکھ سے زیادہ لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔  

امریکہ میں 9جانوروں کو بھی ٹیکے لگائے گئے

کیلیفورنیا// (یو این آئی) امریکہ میں سان ڈیاگو کے ایک چڑیا گھر میں چار اورنگٹون اور پانچ ببون سمیت 9 جانوروں کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس میں غیر انسانوں کو کورونا ویکسین کی خوراک دی گئی ہے۔سان ڈیاگو ٹریبون کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چار اورنگٹون اور پانچ ببون کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں اور ابھی تین ببون اور ایک گوریلا کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ یہاں کے ایک ملازم کو جنوری میں کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا تھا، جو ان جانوروں کی دیکھ بھال کرتا تھا۔ اس کے بعد چڑیا گھر میں آٹھ گوریلے کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔ چڑیا گھر کے چیف وائلڈ لائف آفیسر نادین لامبرسکی نے کہا کہ "اس واقعے کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ ہمارے دوسرے کتوں کو بھی کورونا کا خطرہ ہے اور ہم انھیں اس بیماری سے بچانا چاہتے ہ

میانمار فوج بچوں کے خلاف تشدد سے بچے: یونی سیف

واشنگٹن// (اسپوتنک) اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال (یونیسف) نے میانمار کے سلامتی دستوں سے بچوں کے خلاف تشدد سے بچنے کی اپیل کی ہے۔ فروری میں احتجاجی مظاہرے شروع ہونے کے بعد سے اب تک کم از کم پانچ بچوں کے مارے جانے کی رپورٹ ہے۔ بیان میں جمعرات کو کہا گیا،’یونیسیف نے بچوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں زندہ گولہ بارود کا استعمال اور بچوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا جانا شامل ہے۔ یونیسیف نے میانمار سکیورٹی فورسز سے فوراً تشدد سے بچنے، بچوں اور نوجوانوں کو نقصان نہ پہنچانے کی اپیل کی ہے‘۔ یونیسیف کے مطابق میانمار میں احتجاجی مظاہروں میں اب تک کم از کم پانچ بچے اور کئی نوجوان مارے جا چکے ہیں جبکہ کم از کم چار بچے سنگین طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیسیف کے شرکاء کا اندازہ ہے کہ 500 سے زیادہ بچوں کو من مانے ڈھنگ سے حراست میں

کیپٹل ہل پردوبارہ حملے کی اطلاعات | واشنگٹن میں سکیورٹی ہائی الرٹ

 واشنگٹن//(یواین آئی) کیپٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے ایک بار پھر حملہ آور ہونے کی اطلاعات  کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انتہائی دائیں بازوں کے سازشی نظریات پھیلانے والے گروہ کیو اے نون کی جانب سے یہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ 4 مارچ کو ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر برسر اقتدار آئیں گے اور اسی روز ہزاروں لوگ گھروں سے نکل کر ڈیموکریٹس کو اقتدار کے ایوانوں سے اٹھا باہر پھینکیں گے۔یہ خبریں ملتے ہی جمعرات کو واشنگٹن میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ اینٹلیجنس رپورٹ کے مطابق حکومت مخالف مسلح گروپوں کی کسی بھی ممکنہ پیش قدمی کو روکنے کے لیے کیپٹل ہل کے آس پاس سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔سیکیورٹی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ مختلف حکومت مخالف گروپوں کی آن لائن چیٹس میں ایسے منصوبے کے اشارے ملے تھے جن میں مسلح گروپوں کی کیپٹل

پوپ فرانسس عراق کے اولین دورے پر بغداد پہنچ گئے

بغداد //پوپ فرانسس آج جمعہ کے روز عراق کے چار روزہ دورے پر بغداد پہنچ گئے ہیں۔ پوپ فرانسس کا مشرق وسطیٰ کے شورش زدہ اور عشروں سے جنگ کے شکار ملک عراق کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس دورے کے اہم مقاصد میں سے ایک عراق کی مسیحی آبادی کا اعتماد بحال کرتے ہوئے سالوں سے اس ملک میں ظلم و جبر اور بد امنی کے شکار انسانوں کے مابین رواداری اور بھائی چارگی کو فروغ دینا ہے۔ دارالحکومت بغداد میں پوپ فرانسس کے خیر مقدم کے لیے غیر معمولی تیاریاں کی گئی ہیں۔ پوپ فرانسس اور عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی ملاقات بھی متوقع ہے۔ عراقی وزیر خارجہ نے اس دورے کو پوپ کی طرف سے ’امن اور رواداری کا بہترین پیغام‘ قرار دیا ہے۔  

تازہ ترین