تازہ ترین

افغانستان میں برفانی تودے گرنے سے 14 افراد ہلاک ، 5 زخمی

کابل // افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے ضلع راغستان میں برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ میڈیا نے حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ افغانی پورٹل ٹولو نیوز کے مطابق برفانی تودے گرنے کا واقعہ گذشتہ روز دوپہر کو جرندب گاو¿ں میں پیش آیا۔  

ترکی میں ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر11

انقرہ// ترکی کے مشرقی صوبہ بیتلیس میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے گرجانے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع ترکی کی وزارت دفاع نے دی ہے۔ ترکی فوج کا ایک کاگر ہیلی کاپٹر جمعرات کو اس وقت حادثہ کا شکار ہوگیا جب وہ بنگول سے تاتوان کی جانب جا رہا تھا۔ اس سے قبل وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس حادثے میں نو افراد کی موت اور چار زخمی ہوئے تھے۔ اس حادثے میں ترکی فوج کے آٹھویں کور کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عثمان ارباز بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس حادثے کے لئے ہیلی کاپٹر میں آئی تکنیکی خرابی اور موسم سے متعلق صورتحال کو ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔  

ایس جئے شنکر بنگلہ دیش کے دورے پر ڈھاکہ میں

 ڈھاکہ// (یو این آئی) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر بنگلہ دیش کی آزادی کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع  پر وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کے روز یہاں پہنچے۔ڈاکٹر جئے شنکر خصوصی طیارے سے صبح دس بجے بنگا بندھو ائیرپورٹ پہنچے، جہاں پر وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے ان کا استقبال کیا۔پدما گیسٹ ہاؤس میں دونوں ممالک کے وزراء کے مابین دوطرفہ بات چیت ہوگی۔ ڈاکٹر جئے شنکر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔ بعد ازاں وہ شام 5 بجے انڈیا ہاؤس میں منعقدہونے والی  تقریب میں شریک ہوں گے اور پھر ڈھاکہ سے رخصت ہوں گے۔وزیر مملکت برائے امور خارجہ شہریار عالم نے بدھ کے روز میڈیا کو بتایا کہ دونوں فریقین اپنی شراکت داری، خاص طور پر رابطے، روایتی تہواروں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ شہریار نے کہا کہ ہندوستان نے حال ہی میں بنگلہ دیش ٹرانسپورٹ ک

افغانستان میں ہوئے حملے میں سات مزدور ہلاک

کابل// (یواین آئی) افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع سوخود میں نامعلوم حملہ آور کے حملے میں فیکٹری کے سات مزدور ہلاک ہوگئے۔طلوع نیوز کے مطابق صوبائی پولیس چیف میجر جنرل جمعہ گل ہمت نے بتایا کہ عمارت کی تعمیر میں مصروف سات مزدوروں کو بدھ کی رات ہلاک کردیا گیا۔ یہ حملہ نامعلوم حملہ آوروں نے کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد فیکٹری مزدور ہیں۔ سب بامیان کے رہائشی ہیں۔ جائے واقع سے لی گئی تصویروں کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سب کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ ان کے ہاتھ بھی بندھے ہوئے تھے۔ ابھی تک اس حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ابھی تک کسی تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔   

سابق فرانسیسی صدر ن کولس سرکوزی کو کرپشن پر 3 سال قید کی سزا

پیرس // فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر 3 سال قید کی سزا سنادی گئی، اس سزا مستقبل میں ان کے سیاسی مقاصد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ فرانسیسی عدالت کی جانب سے نکولس سرکوزی کو سنائی گئی سزا میں دو سال معطل شدہ سزا شامل ہے جبکہ ایک سال قید کی سزا کو بھی تبدیل کرکے نان کسٹڈیل کردیا جائے گا جس کا مطلب ہے کہ وہ اپنی سزا کا عرصہ جیل میں نہیں گزاریں گے۔ کیس کی سماعت کرنے والے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ان کیجرائم سے عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے۔ فرانس کے 2007 سے 2012 تک صدر رہنے والے نکولس سرکوزی پر جج گِلبرٹ ازیبرٹ کو اپنی سیاسی جماعت ریپبلیکینز کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کی خفیہ معلومات کی فراہمی کے بدلے موناکو میں اعلیٰ عہدے کی پیشکش کرکے رشوت دینے کی کوشش کا الزام تھا۔ تفتیش کاروں نے اس خفیہ فون لائن کو وائر ٹیپ کیا تھا جس سے سابق فرانسیسی صدر، گِلبرٹ ازیبرٹ ا

تیل کی عالمی مارکیٹ میں بہتری آچکی ہے

ریاض //سعودی عرب کے وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ تیل کی عالمی مارکیٹ کی صورت حال میں بہتری آچکی ہے لیکن اس کی مکمل بحالی اور تیل کی طلب سے متعلق صورت حال ابھی غیر یقینی ہے۔شہزادہ عبدالعزیز تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور روس اور اس کے اتحادی ممالک پر مشتمل گروپ کے افتتاحی اجلاس میں گفتگو کررہے تھے۔اس اجلاس میں اوپیک پلس ممالک کے خام تیل کی پیداوار میں کٹوتی سے متعلق سمجھوتے پر نظرثانی کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی پیداوار میں کٹوتی کے لیے سمجھوتے میں مزید دوسال سے زیادہ عرصے تک توسیع کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ اوپیک اور روس کی قیادت میں غیراوپیک ممالک نے اپریل 2020ء میں یکم مئی سے خام تیل کی یومیہ پیداوار میں 97 لاکھ بیرل کمی پر اتفاق کیا تھا۔واضح رہے کہ گذشتہ سال دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد تیل کی مانگ میں ای