تازہ ترین

کورونا وائرس کیس ساڑھے 11 کروڑ سے متجاوز

واشنگٹن //دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 53 لاکھ 50 ہزار 220 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 25 لاکھ 61 ہزار 809 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 16 لاکھ 22 ہزار 652 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 90 ہزار 821 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 کروڑ 11 لاکھ 65 ہزار 759 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 29 ہزار 214 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 93 لاکھ 70 ہزار 705 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 89 لاکھ 36 ہزار 169 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن

نقاب پر پابندی عائد کرنے سے متعلق ریفرنڈم پر سوئٹزرلینڈ میں تنقید

لندن//یورپی ملک سوئٹزرلینڈ میں نقاب پر پابندی عائد کرنے سے متعلق ریفرنڈم کو تنقید کا سامنا ہے اور اسے اسلامو فوبیا قرار دیا جارہا ہے۔مانیٹرنگ کے مطابق سوئٹرزلینڈ کے سب سے بڑے شہر زیورخ کے باہر ایک گاؤں میں نصب بِل بورڈ پر 'انتہا پسندی کو روکیں‘ لکھا ہوا ہے۔اس بل بورڈ پر ایک خاتون کی تصویر موجود ہے جس نے ایک سیاہ ہیڈ اسکارف پہنا ہوا ہے اور نقاب کیا ہے۔یہ بِل بورڈ سوئٹزرلینڈ کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت سوئس پیپلز پارٹی (ایس وی پی) کی مہم کا حصہ ہے جو چاہتے ہیں کہ ملک میں عوامی مقامات پر نقاب کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔سوئٹزرلینڈ میں نقاب پر پابندی عائد کرنے سے متعلق اس ریفرنڈم پر 7 مارچ بروز اتوار کو ووٹنگ ہوگی۔اس حوالے سے کی گئی رائے شماری سے اندازہ ہوتا ہے کہ اکثر سوئس شہری اس ریفرنڈم کے حق میں ووٹ ڈالیں گے جس کے بعد یہ پابندی ایک قانون کی شکل اختیار کرلے گی۔ایس وی پی سے

سلامتی کونسل میں میانمار کے معاملہ پر تبادلہ خیال کا فیصلہ

اقوام متحدہ/ یواین آئی// میانمار کی تازہ ترین صورتحال پر آنے والے جمعہ کے روز  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تبادلہ خیال ہونے کا امکان ہے۔ امریکی درخواست کے بعد  میانمار پر تبادلہ خیال کے لئے یہ اجلاس بلایا جاسکتا ہے۔اقوام متحدہ کے ایک سفارتی ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع  دی۔ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کے چیئر مین  نے میانمار کے معاملہ پر تبادلہ خیال کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹریٹ سے جمعہ کی صبح ایک اجلاس طلب کرنے کو کہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ میانمار میں فوج نے موجودہ حکومت کا تختہ پلٹنے کے بعد برطرف کردیا  اور یکم فروری سے ملک میں ایک سال کے لئے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فوج کے اس اقدام کے خلاف ہزاروں افراد ملک میں احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین اور فوج کے مابین ہونے والے تشدد میں اب تک 20سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سمیت د

یونان میں زلزلے کے جھٹکے

ایتھینز/یو این آئی// یونان میں تھیسالی کے وسطی علاقے میں بدھ کے روز ریکٹر اسکیل پر 5.9 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔نیشنل آبزرویٹری انسٹی ٹیوٹ کے مطابق  زلزلہ کے  یہ جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 12.16 بجے  آیا۔ اس زلزلے کا مرکز   ایتھنز سے 250 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا الاسونا قصبے کے نزدیک سطح زمین سے دو کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے سے اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔  

تازہ ترین