تازہ ترین

طالبان کاعید پر تین دن کی جنگ بندی کا اعلان

کابل// افغانستان میں طالبان نے رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر عید الفطر کے موقع پرتین دن تک جنگ تک بندی کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کے قریبی ذرائع نے یہ معلومات دی۔ ذرائع کے مطابق طالبان اپنے جنگجوو¿ں کو عید الفطر پر تین دن تک لڑائی نہ کرنے کے لئے کہے گا۔  

عمران خان سعودی عرب دورے کے لئے روانہ | پاکستانی فوجی سربراہ کی سعودی ولی عہد سےملاقات | حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد // پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو سعودی عرب کے تین روزہ دورے کے لئے روانہ ہوئے ۔ اس دوران پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے ۔ یہ یقین دہانی انہوں نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران کرائی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔بیان کے مطابق دورانِ ملاقات افغان امن عمل میں حالیہ پیش رفت، دو طرفہ دفاع، سیکیورٹی، علاقائی امن اور رابطوں کے لیے تعاون کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال گیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائ

طالبان کا افغانستان کے دوسرے بڑے ڈیم پر قبضہ

 کابل //افغانستان کے صوبے قندھار میں طالبان نے کئی مہینوں کی شدید لڑائی کے بعد ملک کے دوسرے بڑے ڈیم پر قبضہ کر لیا ہے۔ قندھار کے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ داہلہ ڈیم جو کاشت کاروں کو نہروں کے نیٹ ورک کے ذریعے آبپاشی اور صوبائی دارالحکومت کو پینے کا پانی فراہم کرتا ہے، اب طالبان کے قبضے میں ہے۔اس حوالے سے افغان طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی کا کہنا ہے کہ ’ہم نے ارغنداب میں داہلہ ڈیم پر قبضہ کر لیا ہے۔‘ملحقہ ضلع کے گورنر حاجی گلبدین نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’ڈیم اب طالبان کے قبضے میں ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری سکیورٹی فورسز نے کمک کا مطالبہ کیا تھا لیکن وہ اس کو حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔‘افغان طالبان کا اس ڈیم پر قبضہ ہلمند صوبے سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں ہوا ہے۔قندھار کے واٹر ڈیپارٹمنٹ کے چیف تورے لئی محبوبی

عالمی وبا کا پھیلائو جاری | دنیا میں متاثرین کی تعداد ساڑھے15کروڑ سے متجاوز

لندن //دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء  سے 12 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 67 لاکھ 9 ہزار 488 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 32 لاکھ 69 ہزار 840 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 93 لاکھ 48 ہزار 636 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 9 ہزار 395 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 40 لاکھ 91 ہزار 12 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں اب تک 5 لاکھ 94 ہزار 6 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 69 ہزار 192 ہو چکی ہے۔بھارت 2 لاکھ 34 ہزار 83 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 14 لاکھ 91 ہزار 59

ملائیشیا: سابق وزیر اعظم پر جرمانہ

لندن //ون ایم ڈی بی کے اسکینڈل میں سزا کا سامنا کرنے والے ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو ایک بار جرمانے کا سامنا کرنا پڑگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ انہیں ریسٹورنٹ میں رجسٹریشن نہ کروانے اور درجہ حرارت کی جانچ نہ کروانے پر 3000 رنگٹ (730 ڈلر) جرمانہ عائد کردیا گیا۔ملائیشین حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر بنگلا دیش، سری لنکا اور نیپال کے شہریوں پر بھی سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔  

دنیا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 15.60 کروڑسے متجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے تیزی سے پھیلاو¿ کے درمیان متاثرہ افراد کی تعداد 15.60 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 32.56 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 15.60 کروڑ 88 ہزار 575 ہوگئی ہے جبکہ 32 لاکھ 56 ہزار 675 افراد کی موت ہوئی ہے۔ عالمی طاقت کے سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہی میں اضافہ ہورہا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.26 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے 5.80 لاکھ مریض ہلاک ہوئے ہیں۔  

غیرملکی عازمین کو اس سال بھی حج کی اجازت نہ ملنے کا امکان

جدہ //سعودی عرب کا دوسرے سال بھی غیرملکی عازمین حج پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔عالمی وبا کے خلا ف ویکسینیشن عمل شروع ہونے کے باوجود سعودی عرب انسانی جانوں کے تحفظ اور سلامتی کی خاطر کسی بھی قسم کا رسک لینے کو تیار نہیں  اور بے احتیاطی یا پھیلاؤ کے سبب بننے والے تمام عوامل کے سدباب کے لیے سختی سے عمل پیرا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سال بھی غیرملکیوں کو حج کی اجات نہ دیے جانے کا امکان ہے، ابتدا میں بنایا گیا غیرملکی عازمین حج کا منصوبہ منسوخ کردیا گیا اور اب پابندی لگائے جانے پر غو کیا جارہا ہے۔خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مشاورت ہو چکی عملدرآمد کے لیے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اب ویکسی نیشن کروانے والے مقامی افراد کو ہی اجازت دی جائے گی جب کہ 6 ماہ پہلے کورونا سے  صحت یاب ہونے والے  مقامی افراد کو بھی حج کی اجازت دی جائے گی۔مقامی زائر

دنیا میںکورونا سے ساڑھے32 لاکھ اموات

نیویارک //دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 58 لاکھ 86 ہزار 756 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 32 لاکھ 57 ہزار 603 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 92 لاکھ 79 ہزار 684 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میںآسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 9 ہزار 955 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 33 لاکھ 49 ہزار 469 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں اب تک 5 لاکھ 93 ہزار 148 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 21 ہزار 244 ہو چکی ہے۔ بھارت میں وائرس سے 2 لاکھ 30 ہزار 168 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 10 لاکھ 77 ہزار 410 مریض سامنے آچکے ہیں۔برازیل میں4 لاکھ 14 ہزار 645 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 49 لاکھ 36 ہزار 464 ہو گئی۔فر

کیلی فورنیا میں گورنر کا انتخاب | ریپبلکن امیدوار ریلی میں ریچھ لے آئے

 نیویارک //امریکی ریاست کیلی فورنیا میں گورنر کی سیٹ کے لیے آنے والے انتخاب میں ایک ریپبلکن امیدوار نے سیاسی ریلی میں ریچھ لا کر ہلچل مچا دی۔ ریپبلکن امیدوار جان کاکس ’بیوٹی اینڈ بیسٹ‘ کی تھیم پر اپنی مہم چلا رہے ہیں۔ بیوٹی موجودہ ڈیموکریٹک گورنر گیون نیوزم ہیں جو اپنی نمایاں شخصیت کی وجہ سے ریاست میں جانے جاتے ہیں، جو ہالی وڈ کا گھر ہے۔جان کاکس نے خود کو ’جانور‘ قرار دیا ہے جو امریکہ کی سب سے زیادہ اآبادی والی ریاست کی سیاست کو ہلا کر رکھ دے گا، جس کے جھنڈے پر بھورے رنگ کا ریچھ نمایاں ہے۔ریپبلکن امیدوار کا ریاستی دارالحکومت سیکرامنٹو میں ریلی کے دوران کہنا تھا کہ ’خوب صورت سیاست دانوں نے کیلی فورنیا کو ناکام بنا دیا ہے۔ ہمیں اسے بچانے کیلئے بہت بڑی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ میں ٹیکسوں میں کٹوتی کروں گا، کیلی فورنیا کو مزید سستا بناؤں گا اور سیکرامنٹو

دو تہائی امریکی افغانستان سے فوجی انخلا کے حق میں

واشنگٹن //افغانستان میں تعینات امریکی افواج کے انخلا کے تعلق سے امریکی صدر جو بائیڈن کے فیصلے کی ملک کے دوتہائی لوگوں نے حمایت کی۔ چارلس کوچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک سروے میں یہ حقائق سامنے آئے ہیں۔ آئندہ ستمبر تک امریکی افواج کے انخلا کے کے تعلق سے عام لوگوں سے رائے طلب کی گئی تھی ، جس میں 66 فیصد نے جواب دیا اوروہ مضبوطی سے یا کسی حد تک اس کی حمایت کرتے ہیں۔ اڑتیس فیصد فوجی خاندانوں کے لوگوں اور بزرگ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ فوجیوں کے انخلا کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، وہیں تیس فیصد نے کچھ حد تک حمایت کا اظہار کیا ہے۔  

کولمبیا میں محصول اصلاحات کے خلاف پُرتشدد احتجاجی مظاہرے، 31 افراد کی موت ، 1220 زخمی

میکسیکو سٹی// کولمبیا میں محصول اصلاحات کے خلاف ملک گیراحتجاجی مظاہروں کے دوران مرنے والوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے جبکہ 87 افراد لاپتہ ہیں۔ان مظاہروں کے دوران 1220 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈیولپمنٹ اینڈ پیس اسٹڈی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق 28 اپریل سے 4 مئی کے درمیان ہونے والے مظاہروں کے دوران 31 افراد مارے گئے ہیں۔ مرنے والوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ 1220 مظاہرین زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 18 کی حالت تشویشناک ہے۔ وہیں 87 افراد لاپتہ ہیں۔ صدر ایوان ڈوک نے وزارت خزانہ کو ٹیکس اصلاحات کے مسودے میں ترمیم کرنے کی ہدایت دی تھی اور اتوار کے روز اسے مسترد بھی کردیا گیا ، تاہم اس کے باوجود دیگر مختلف مطالبات کے سلسلے میں ملک میں احتجاج جاری ہے۔ ٹریڈ یونینیں اور طلبہ تنظیمیں سینیٹری ایمرجنسی اور طبی اصلاحات کا جائزہ لینے اور مظاہرین کی موت کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کررہی ہ

میکسیکو میں میٹرو ٹرین پل سمیت سڑک پر گر گئی | 23 افراد ہلاک،70زخمی

لندن //میکسیکو کے دارالحکومت میں میٹرو لائن کا پْل ٹوٹنے کے باعث ٹرین زمین پر گرنے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور70 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی کے مطابق پْل ٹوٹنے کے باعث ٹرین کا کچھ حصہ زمین پر آگرا جبکہ باقی تاروں کے ساتھ لٹک گیا۔میکسیکو سٹی کے میئر کلاؤڈیا شین باؤم نے صحافیوں کو بتایا کہ 'حادثے میں 23 افراد ہلاک ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ حادثہ اولیووز اسٹیشن پر مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے پیش آیا۔یہ میکسیکو سٹی کی میٹرو کو 1969 میں افتتاح کے بعد پیش آنے والے خوفناک حادثات میں سے ایک ہے، جس میں لگ بھگ 70 افراد زخمی بھی ہوئے۔حادثے کے بعد ٹرین میں سوار افراد کے عزیز و اقارب جائے وقوع پر جمع ہوگئے اور اپنے پیاروں کی خیریت معلوم ہونے کا انتظار کرتے رہے۔درجنوں ایمرجنسی ورکرز نے تباہ شدہ بوگیوں سے متاثرین کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں ملبہ غیر مستحکم ہ

بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کا ازدواجی سفرکے خاتمے کا اعلان

لندن //کئی سال تک دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز رکھنے والے اور 2021 میں فوربز کی فہرست میں دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص قرار پانے والے بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملنڈا گیٹس نے 27سالہ شادی ختم کرنے کا اعلان کرکے دنیا کو حیران کردیا۔بل اور ان کی اہلیہ ملنڈا گیٹس کی جوڑی کا شمار دنیا کی وفادار اور رومانوی ترین جوڑیوں میں ہوتا رہا اور دونوں نے مجموعی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ 34 برس گزارے۔بل اور ملنڈا گیٹس کے تین بچے ہیں، جن میں سے سب سے بڑی بیٹی جینیفر کیتھرائن گیٹس کی عمر 25ال ہے جب کہ ان کے دو بیٹے بھی ہیں اور ان کی عمریں بھی20ال سے زائد ہیں۔تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک جوڑے کی صورت میں تعلقات میں رہنے اور 27 سال تک ازدواجی زندگی گزارنے کے دوران کبھی بھی بل اور ملنڈا گیٹس کے درمیان کشیدہ تعلقات کی خبریں سامنے نہیں آئی تھیں۔  

میانمار: پارسل بم دھماکے میں سابق قانون ساز سمیت | 5 افراد ہلاک

ینگون //میانمار میں پارسل بم دھماکے کے نتیجے میں ایک سابق قانون ساز اور شہری نافرمانی کی تحریک میں شمولیت اختیار کرنے والے 3 پولیس افسران سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گاؤں کے ایک مکان پر کم از کم ایک پارسل بم پھٹنے سے تین دھماکے ہوئے تھے جس میں آنگ سان سوچی کی نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی (این ایل ڈی) پارٹی کے ایک مقامی قانون ساز کے علاوہ 3 پولیس افسران اور ایک رہائشی ہلاک ہوگیا۔  

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 15.55 کروڑ سے زیادہ،32.13 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے تیزی سے پھیلنے اور متاثرہ افراد کی تعداد مجموعی طور سے 15.35 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 32.13 لاکھ زیادہ افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 35 لاکھ 59 ہزار 931 ہوگئی ہے جبکہ 32 لاکھ 13 ہزار 878 افراد ہلاک ہوچکے ہیں عالمی طاقت کے طور پر سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہی میں اضافہ ہورہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 24 لاکھ 71 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ 5،77،523 مریض اس وبا کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں۔ کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ یہاں

عشاء،تراویح و تہجد ایک ساتھ

سعودی عرب //آج سے مساجد میں عشاء، تراویح اورتہجد ساتھ اداکی جائیں گی۔سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کے مطابق تمام مساجد میں تراویح، تہجد اور عشاء کا دورانیہ 30 منٹ کا ہوگا۔وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ تینوں نمازیں نصف گھنٹے میں ادا کرنا ہوں گی۔ادھر سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والے سعودی شہریوں کو 17 مئی سے سفر کی اجازت ہوگی۔وزارت داخلہ کے مطابق 17 مئی رات ایک بجے سے سعودی شہریوں کے بیرون ملک سفر سے پابندی اٹھالی جائے گی۔مملکت سعودی عرب میں تجارتی مراکز اور بازار 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔سعودی وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصلہ صارفین کا رش کم کرنے کے لئے کیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن ہو گا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک 4 لاکھ 19 ہزار 348 افراد متاثر ہو چکے ہیں ج

چین میں طوفانی بگولوں سے تباہی ، 11 افراد ہلاک، درخت اور کھمبے اکھڑ گئے

بیجنگ// چین میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی اور اس سے ہونے والے مختلف حادثات میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے مشرقی شہر نین ٹونگ میں انڈوں جتنے اولے برسے جبکہ ہواوں نے درخت اور کھمبے اکھاڑ پھینکے۔ مختلف حادثات میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ سو سے زیادہ زخمی بھی ہوئے۔  

سعودی عرب میں آج سے تراویح اور تہجدایک ساتھ

الریاض//آج سے مملکت سعودی عرب کی تمام مساجد میں تراویح اور تہجد ایک ساتھ ادا کی جائیں گی۔ سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کے مطابق تراویح، تہجد اور عشاءکا دورانیہ 30 منٹ کا ہوگا۔ وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ تینوں نمازیں نصف گھنٹے میں ادا کرنا ہوں گی۔  

بنگلہ دیش میں دو کشتیوں کی ٹکر سے 25 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

ڈھاکہ // بنگلہ دیش میں شبچار شہر کے قریب دریائے پدما میں دو کشتیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دریائے پدما میں گنجائش سے زیادہ مسافروں والی کشتی ریت سے بھری کشتی سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ کے سلسلہ میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے 5 افراد کو بچا لیا جبکہ 25 ہلاک ہو گئے جن کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔