تازہ ترین

امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کیخلاف مواخذہ روکنے کی قرارداد مسترد

واشنگٹن// امریکی کانگریس ایوان بالا یعنی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ عمل کو غیر آئینی قرار دینے کے ریپبلکن رکن رینڈ پال کی کوشش کو مسترد کردیا ہے۔ رینڈ پال نے سینیٹ میں ٹرمپ کے مواخذے کے عمل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ایک قرارداد پیش کی تھی ، جسے 55-45 کے فرق سے سینیٹ نے ووٹ دیکر مسترد کردیا۔ ریپبلکن پارٹی کے سینیٹ کے رکن رینڈ پال نے کہا کہ ایوان میں ووٹنگ سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ سابق صدر کو مواخذے کے عمل سے مستثنیٰ کردیا جائے گا۔ قابل غور ہے کہ امریکہ کے کیپٹل ہل میں 6 جنوری2021 کو تشدد بھڑکانے کے الزام میں ٹرمپ کیخلاف مواخذہ کا عمل شروع کرنے کیلئے قراردادپاس کی گئی ہے۔  

دنیا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 10 کروڑ سے متجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اس کے متاثرین کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس وائرس کی زد میں آکرمرنے والوں کی تعداد 21.56 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ دنیا میں اس موذی وبا سے اب تک 5.53 کروڑ سے زائد مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔  

بائیڈن اور پوتن کا کئی امور پر تبادلہ خیال

واشنگٹن//امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ٹیکٹیکل ہتھیاروں میں تخفیف کرنے والے معاہدے (نیو اسٹارٹ) کو آگے بڑھانے کے علاوہ دیگر دو فریقی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ وائٹ ہاو¿س کی پریس سکریٹری جین ساکی نے صحافیوں کو اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ”صدر بائیڈن نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو فون کرکے ان کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی ہتھیاروں میں کمی کرنے والے معاہدے (نیو اسٹارٹ) کو پانچ برس کے لئے آگے بڑھانے کے علاوہ دیگر دو فریقی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا“۔  ساکی نے کہا کہ دونوں لیڈروں نے یوکرین میں جاری تنازع کے علاوہ افغانستان اور روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی نویلنی کو مبینہ طور پر زہر دیئے جانے سمیت کئی دیگر بین الاقوامی اہمیت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔  

پاکستان کی اپوزیشن نے حکومت کے ساتھ مذاکرات سے منہ پھیرلیا

 اسلام آباد//پاکستان میں حزب اختلاف کے اتحاد نے حکومت کے ساتھ مذاکرات سے پیچھے ہٹنے کا اعلان کرکے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان خلیج کو مزید وسیع کیا ہے۔سہ رکنی حکومتی وفد جو جمعہ کو حزب اختلاف سے ملاتھا ،تاکہ کم سے کم  قومی اسمبلی میں بہتر تعلقات کو بنائے رکھا جائے ،کو سوموار کو اپوزیشن سے پھر ملاقات کا دور کرناتھا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس میں مسلم لیگ نواز کی میٹنگ جس کی صدارت مریم نواز کررہی تھیں ،کے بعد حزب اختلاف اتحاد نے حکومت کے ساتھ مذاکرات سے منہ پھیرلیا۔اس کے بجائے اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران احتجاج کا پروگرام بنایا ہے اگر حزب اقتدار ایوان میں مقررہ ممبران کی تعدادکو لانے میں کامیاب ہوا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اقتدار ممبران کی مقررہ تعدادایوان میں لانے میں ناکام ہوا جس کے بعد اجلاس کو منگلوار تک ملتوی کیا گیا۔اس بات کی امید کی جارہی تھی کہ حکو

برطانیہ نے پابندی کے باوجود 58 ممالک کو ہتھیارفروخت کیے

 لندن //برطانیہ نے تجارتی اور اسلحہ کی پابندی کے باوجود پاکستان سمیت 58 ممالک کو ہتھیار فروخت کیا۔رپورٹ کے مطابق برطانوی وزرا اور عہدیداروں نے گزشتہ 5 برس میں تجارتی و دیگر پابندیوں کی زد میں آئے ممالک کو اسلحہ فروخت کیا۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے 73 میں سے 58 ممالک کو فوجی ہارڈ ویئر ایکسپورٹ کیا۔بین الاقوامی تجارت کے شعبہ (ڈی آئی ٹی) کی پابندیوں کے باوجود پاکستان کو اسنائپر رائفلیں، کینیا میں اسالٹ رائفلز اور چین کو بحری سامان فراہم کیا۔ایکشن آن آرمڈ وائلنس نامی تنظیم نے کہا کہ برآمدات قانونی ہیں لیکن اسلحہ برآمد کرنے سے پہلے مذکورہ ریاستوں میں انسانی حقوق سے متعلق امور کو زیرغور لانے میں بدترین ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔برطانوی محکمہ تجارت کی جاری کردہ لسٹ میں بحرین، بنگلہ دیش، کولمبیا، مصر اور سعودی عرب اہم برآمدی منڈیوں کے طور پر شامل ہیں۔ایکشن آن آرمڈ وائلنس نامی رپورٹ کے م

ٹرمپ کے مواخذے کا آرٹیکل سینیٹ میں پیش

واشنگٹن//امریکی ایوان کی جانب سبکدوش صدر ٹرمپ کے مواخذے کا آرٹیکل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔ مواخذہ کے آرٹیکل پر سینیٹ میں کارروائی کا آغاز 8 فروری سے ہوگا جس میں ایوان بالا فیصلہ کرے گا کہ ٹرمپ کامواخذہ یا انہیں دوسری بارصدارتی امیدوار بننے سے روکاجائے یا نہیں۔ایوان زیریں ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی دوبار منظوری دے چکا ہے۔ٹرمپ وہ واحد صدر بن گئے جنہیں دوسری مرتبہ اس قسم کے ٹرائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مواخذے کے آرٹیکل میں صدر ٹرمپ پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ 'امریکا کے خلاف تشدد کو ہوا دے کر سنگین جرائم اور بدعنوانیوں میں ملوث ہیں'۔صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ اس ٹرائل کا ردِ عمل بھی آئے گا لیکن ان کے خیال میں اسے ہونا ہوگا کیوں کہ اگر ایسا نہ ہوا تو اس کے زیادہ برے اثرات ہوں گے۔تاہم امریکی صدر کے پرزور اتحادی اور جنوبی کیرولینا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر لِنڈسے گراہ

سمندری تنازعات کے حل کے لیے ترکی اور یونان میں مذاکرات

لندن//ترکی اور یونان نے سمندری حدود کے تنازعے کو حل کرنے کے لیے مذاکرات شروع کیے ہیں جو سنہ 2016 کے بعد اپنی نوعیت کے پہلے دو طرفہ مذاکرات ہیں۔عرب نیوز کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات گزشتہ سال اس وقت سخت کشیدہ ہوئے جب ترکی نے یونانی جزیرے کے قریب متنازع پانیوں میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے بحری جہاز بھیجا۔نیٹو کے رکن دونوں ملکوں کے درمیان مسئلے پر سنہ 2002 سے 2016 تک مذاکرات کے 60 دور ہوئے تاہم دونوں اطراف نے ان کو سرکاری اور باضابطہ مذاکرات قرار دینے کے بجائے ابتدائی تحقیقی نوعیت کی بات چیت کہا۔ماہرین نے ان مذاکرات سے کسی بھی طرح کے فوری نتائج اور بڑی توقعات وابستہ کرنے سے خبردار کیا ہے۔