عالمی ادارہ صحت نے مدینہ منورہ کو صحت افزا شہر قراردیا

الریاض// دنیا کے مسلمانوں کے انتہائی مقدس سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کے صحت افزا شہروں میں سے ایک شہر قرار دے دیا۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک ٹیم نے مدینہ منورہ کا دورہ کیا اور صحت سے متعلق تمام سہولیات کا جائزہ لیکر قرار دیا کہ صحت مند شہر کیلئے جتنے عالمی معیار طے کئے گئے تھے، مدینہ منورہ ان عالمی معیار پر پورا اترتا ہے۔ مدینہ منورہ کی آبادی 20 لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل ہے۔ اس حوالہ سے عالمی ادارہ صحت نے سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر صحت نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مدینہ منورہ کو جاری کیا گیا صحت مند شہر کا سرٹیفکیٹ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کیا۔  

کورونا سے 2دن تک بچائو

لندن//برطانیہ میں برمنگھم یونیورسٹی کے سائنسدان نے ناک میں چھڑکنے والی دوائی تیارکی ہے جس سے کورونا وائرس سے 2 دنوں تک بچا جاسکتا ہے۔ سنڈے ٹیلی گراف اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس دوائی کی بڑے مقدار تیار کرنے پر کام شروع کیا گیا ہے اوراُمید کی جارہی ہے کہ چند دنوں کے دوران یہ ہر ایک ادویات کی دکان پر دستیاب ہوگی۔ تحقیق کی سربراہی کرنے والے سائنسدان رچیرڈ موکس نے اخبار کو بتایا ’’ہم پر اعتماد ہیں کہ سپرے سے سماجی دوری کو ختم کرنے اور سکولوں کو دوبارہ کھولنے میں مدد ملے گی‘‘۔نیسل سپرے ان اجزات سے بنایا گیا ہے جو پہلے سے ہی طبی استعمال کیلئے منظور شدہ ہے اور انسانوں پر استعمال کیلئے محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا ’’ ادویات کی دکانوں میں رہنے والے نیسل سپرے کی تقسیم کیلئے ہم نے ایسی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کی ہے جو اس سپرے کو تمام لوگوں تک پہنچائیں گے‘‘

امریکہ ٹرمپ کی 'ظالمانہ' امیگریشن سوچ کو پلٹ دے گا:جو بائیڈن

 واشنگٹن// امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے میکسیکن ہم منصب کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مائیگریشن کی وجوہات سے متعلق پالیسیز کو دیکھتے ہوئے ٹرمپ انتطامیہ کے امیگریشن کے حوالے سے 'ظالمانہ' نقطہ نظر کو پلٹنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میسکین صدر اندرس مینوئیل پیز کے ساتھ کال پر بات کرتے ہوئے میں جو بائیڈن نے امیگریشن کے لیے اپنے نئے قانونی راستے اور پناہ کے خواہشمندوں کی درخواست کا عمل بہتر بنانے کا خاکہ پیش کیا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے کال سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 'گزشتہ دور حکومت کی ظالمانہ امیگریشن پالیسیوں کو پلٹنا ترجیحات میں شامل ہے'۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے 'بے قاعدہ امیگریشن' کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔جو بائیڈن کے امیگریشن سے متعلق اصلاحاتی منصوبے میں میکسیکو ک

امریکہ کی جانب سے دوحہ معاہدے پر نظرِ ثانی کا عندیہ، افغان رہنماؤں کا خیر مقدم

 نیویارک//نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں طالبان کے ساتھ طے پانے والے امن معاہدے پر نظرِ ثانی کے اعلان کا کئی افغان رہنماؤں نے خیر مقدم کیا ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون نے اپنے افغان ہم منصب حمداللہ محب سے جمعے کو گفتگو کے دوران کہا تھا کہ امریکہ، طالبان کے ساتھ امن معاہدے کا دوبارہ جائزہ لے گا۔امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایملی ہارن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ "واشنگٹن اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ا?یا طالبان نے معاہدے کے دوران کرائی جانے والی یقین دہانیوں پر عمل کرتے ہوئے دہشت گرد گروپوں سے روابط ختم کیے ہیں یا نہیں۔"بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکہ اس بات کا بھی جائزہ لے گا کہ طالبان تشدد کم کرنے اور افغان حکومت اور دیگر دھڑوں کے ساتھ ٹھوس مذاکرات میں کس حد تک سنجیدہ ہیں۔ایملی ہارن کا اپنے بیان می

دنیا میں 5.44 کروڑ مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

 واشنگٹن// عالمی سطح پر موذی اور جان لیوا وبا کورونا وائرس کے باعث اب تک دنیا بھرمیں 9.87 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں ، جبکہ 55 فیصد سے زیادہ یعنی 5.44 کروڑ مریضوں نے اس جان لیوا اور موذی وائرس کو شکست دی ہے اور اب تک 21.20 لاکھ سے زائد مریضوں نے جانیں گنوائی ہیں۔دریں اثنا کووڈ ۔19 کے خلاف دنیا کے کئی ممالک میں ویکسی نیشن کی مہم شروع کی جاچکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں کورونا وائرس سے 9کروڑ 87لاکھ 4846 افراد متاثر اورپانچ کروڑ 44 لاکھ 9 ہزار سے زائد مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے وہیں دنیا بھر میں اب تک 21 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ کورونا مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاستہائے متحدہ امریکہ ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد لگ بھگ 2 کروڑ 50

تازہ ترین