یوکرائن اور روس تُرکی کی ثالثی میں تنازعہ کے حل پر متفق

انقرہ //یوکرائن اور روس سرحدی تنازع پر ترکی کی ثالثی کو تسلیم کرلیا۔ ترک سفارتی ذرائع کے مطابق انقرہ نے نومبر میں یہ تجویز دی تھی، جس پر دونوں ممالک متقق ہوگئے ہیں۔ ترکی اس تناظر میں مذاکراتی عمل شروع کر رہا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ فروری میں یوکرائن جائیں گے۔ادھر روس نے کہا ہے کہ یہ مرحلہ ابھی ابتدائی سطح پر ہے اور حل کے حوالے سے کسی فوری پیش رفت کی توقع نہیں۔ادھرواشنگٹن اور ماسکو کے اعلیٰ سفارت کاروں نے یوکرین کے معاملے پر تناؤ کم کرنے کے لیے کام کرنے پر اتفاق، امریکا کی جانب سے روسی سلامتی کے مطالبات پر تحریری جواب دینے کا وعدہ اور دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ملاقات کے امکان کو رد نہیں کیا گیا۔غیر ملک خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی‘ کے مطابق جیسے جیسے خدشات بڑھ رہے ہیں کہ روس اپنے مغرب نواز پڑوسی ملک پر حملہ کر سکتا ہے، امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن

شام میں برفباری سے ہزاروں پناہ گزیں دربدر

دمشق // شمالی شام کے قصبے عفرین میں برفانی طوفان سے ہزاروں پناہ گزیں بے گھر ہو گئے۔ عفرین میں کارروائیاں کی جاتی ہیں ،جن سے شہریوں پر زندگی تنگ ہوگئی ہے۔ اب وہاں بارش اور برف باری نے کسر پوری کردی ہے اور یخ بستہ ہواوں کے باعث انہیں سخت ترین حالات کا سامان کرنا پڑرہا ہے۔ کیمپوں کے باہر کیچڑ بن جانے سے زندگی گزارنا دشوار ہوچکا ہے۔ادھر  امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر جمادینے والی سردی کے دوران 4 لاشیں ملی ہیں ، جن میں نومولود بھی شامل ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈا امریکا سرحد پر 2الگ الگ مقامات سے 4 لاشیں ملی ہیں۔ چاروں افراد جمادینے والی سردی میں ٹھٹھر کر مر ے۔ کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مقام سے میاں بیوی اور نومولود کی لاش ملی ہے جب کہ تھوڑی دور کے فاصلے پر ایک نوجوان کی لاش بھی ملی ہے۔ادھرتیونس سے یورپ جانے کی کوشش میں 11مہاجرین بحیرہ روم میں ڈوب گئے۔ تیونس کے ساحلی

طالبان اور احمد مسعود کے مزاحمتی فرنٹ میںجھڑپ، 8ہلاکتیں

کابل//افغان صوبے بلخ میں طالبان اور احمد مسعود کی قومی مزاحمتی فرنٹ کے جنگجوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ایک میڈیا رپورٹ میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طالبان سے جھڑپ میں قومی مزاحمتی فرنٹ کے 8جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ طالبان فورسز نے ہتھیار اور مشین گنیں بھی ضبط کی ہیں۔قومی مزاحمتی فرنٹ کے ترجمان کی جانب سے ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔خیال رہے کہ 2 ہفتے قبل تہران میں احمد مسعود کی افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔ادھر انسانی حقوق پرطالبان اورمغربی ممالک کے درمیان اجلاسآئندہ ہفتے ناروے میں ہوگا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ناروے کے وزارت خارجہ کے مطابق طالبان وفدانسانی حقوق پرمذاکرات کے لئے آئندہ اوسلو آئے گا۔انسانی حقوق کی صورتحال پرطالبان کے ساتھ امریکا، برطانیہ، فرانس ،اٹلی اوریورپی یونین کے نمائندوں کے مذاکرات متوقع ہیں۔ناروے کی وزارت خارجہ نے مزید کہا ک

جاپان میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

ٹوکیو//جنوب مغربی اور مغربی جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ میڈیا نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق جمعہ کی رات دیر گئے تقریباً 1.08 بجے کیوشو جزیرے کے قریب زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلہ سطح زمین سے 40 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ ایجنسی نے فی الوقت سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی ہے ۔کیوڈو نیوز ایجنسی نے بتایا کہ میازاکی، اوئیٹا، کوچی اور کماموٹو کے صوبوں میں زلزلے کے پانچ جھٹکے محسوس کیے گئے ۔میڈیا کے مطابق اوئٹا صوبہ میں کم از کم چھ افراد معمولی زخمی ہوئے ۔ اس کے علاوہ میاجیکی میں چار افراد زخمی ہوئے ۔ ساگا اور کماموٹو صوبہ میں بھی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی صحیح تعداد کا ابھی تک پ

تازہ ترین