تازہ ترین

چین کی بھوٹا ن سرحد پر تعمیرات، سٹیلائٹ تصاویر میں انکشاف

لندن // سیٹلائٹ سے حاصل تصاویر کے مطابق چین نے بھوٹان کے ساتھ متنازع سرحد کے ساتھ 6 مقامات پر دو منزلہ عمارت سمیت 200 سے زائد عمارتوں کی تعمیرمیں تیزی لانے کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی ڈیٹا اینالیکٹس فرم ہاک ا?ئی 360، جو کہ زمین پر ہونے والی سرگرمیوں سے متعلق حساس معلومات جمع کرنے کے لیے سیٹلائٹ تصاویر کو استعمال کرتی ہے اور دو دیگر ماہرین کی جانچ پڑتال سے بھوٹان کی سرحد کے ساتھ چین کی حالیہ تعمیرات کی تفصیلات موصول ہوئی ہیں۔ہائی ا?ئی 360 کے مشن ایپلی کیشن ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ بھوٹان کی مغربی سرحد کے ساتھ تعمیرات سے متعلق سرگرمیاں 2020 کی ابتدا سے جاری ہیں، سٹیلائٹ امیجز فرم کیپلا اسپیس اینڈ پلانیٹ لیبز کی جانب سے فراہم کیے گئے مواد کے مطابق چین ابتدا میں سڑکیں بنا رہا ہے اور علاقوں کو کلیئر کر رہا ہے۔فرم کے ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ تصاویر سے لگتا ہے کہ 2021 میں کام میں تیزی ا?ئی، ا?

کورونا اور اومیکرون کا بڑھتا پھیلائو

 جنیوا// عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک پینل نے کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے اور اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایلی للی اور گلیکسو اسمتھ کلائن اور ویر بائیو ٹیکنالوجی کی دوائیوں کے استعمال کی سفارش کی ہے ۔ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اس وقت دنیا کے 149 ممالک میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون پر ویکسین سمیت کئی اقدامات بے اثر ثابت ہو رہے ہیں۔ بہت سے ممالک میں ڈیلٹا ویرینٹ کی جگہ اومیکرون لے چکا ہے ۔ایسے میں حکومتیں اور سائنسدان اس سے چھٹکارا پانے کے لیے ہر طرح کے ٹیسٹ، پابندیاں اور ادویات میں مصروف ہیں۔ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے شدید مریضوں کے علاج کے لیے للی کی باری سیٹی نیب کے استعمال کی سفارش کی ہے ، جسے اولومینٹ برانڈ کے تحت کورٹیکوسٹیرائڈز کے ساتھ مل کر فروخت کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ، گلیکسواسمتھ کلائن اور ویربایوٹکنالوجی کے اینٹی باڈی تھیرپی کو ان مریضوں کے لئے

فنڈ نہ دینے کا شاخسانہ

 نیویارک//اقوام متحدہ نے اپنی جنرل اسمبلی میں 11 ممالک کا ووٹنگ کا حق معطل کر دیا ہے۔ اس اقدام کی وجہ مذکورہ ممالک کی جانب سے اپنے سالانہ واجبات کی عدم ادائیگی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 19 کے تحت اگر اقوام متحدہ کا کوئی رکن ملک اپنے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر کرتا ہے تو وہ جنرل اسمبلی میں اپنے ووٹنگ کے حق سے محروم ہو جائے گا۔اقوام متحدہ کے بیان کے مطابق ان ممالک نے 2020 اور 2021 سے متعلق اپنے واجبات ادا نہیں کیے۔ووٹنگ کے حق سے محروم ہونے والے ممالک کی فہرست میں اینٹگوا اینڈ بربوڈا، کانگو، گنی، پاپا نیو گنی، وینوآتو، ایران، صومالیہ، سوڈان، ساٹومی اینڈ پرینسپ ، وینزویلا اور جزائر کومرو شامل ہیں۔ایران کے واجبات 1.8 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔ سوڈان پر واجبات 3 لاکھ ڈالر کے قریب، صومالیہ پر 15 لاکھ ڈالراور جزائر کومرو پرواجبات 4.12 لاکھ ڈالر سے زیادہ

کویت میں 6سو تارکین وطن ملک بدر

کویت سٹی //کویت میں 11 دنوں میں کل 607 تارکین وطن کو ملک بدر کردیا گیا جن میں 267 خواتین بھی شامل ہیں۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق کویت میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ ملک میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور 11 دنوں میں 607 تارکین وطن کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔یہ اقدامات سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے گرفتار شدہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی طریقہ کار اختیار کرنے اور ملک سے ان کی ملک بدری کو تیز کرنے کی خواہش کے تحت ا?تے ہیں،کویت نے گزشتہ مہینوں میں غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کی رعایتی مدت میں بار بار توسیع کی ہے تاکہ انہیں اپنی حیثیت کو قانونی شکل دینے کا وقت دیا جا سکے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کویتی وزارت داخلہ نے حکم دیا تھا کہ ڈی پورٹ ہونے والے تارکین وطن کے بینک اکاو?نٹس بند کر دیئے جائیں۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملک بدر کیے گئے غیرملکیوں کے بین

تازہ ترین