گوانتانا موبے جیل کا5 قیدی رہا کرنے کا فیصلہ

 واشنگٹن//امریکا نے بدنام زمانہ گونتانا موبے جیل سے مزید پانچ قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کْل 46 قیدیوں میں سے 5 کو رہا کیا جائے گا، رہائی پانے والوں میں یمن کے 3، صومالیہ اور کینیا کا ایک، ایک قیدی شامل ہے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پانچوں قیدیوں کو کسی بھی وقت رہا کر دیا جائے گا۔خیال رہے کہ امریکا نے گوانتانا موبے جیل کو بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ انتظامیہ گوانتاموبے جیل مکمل بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ اب صرف 46 قیدی جیل میں موجود ہیں، گوانتانا موبے جیل میں پہلے 800 قیدی تھے اب 14 قیدیوں پر مقدمات چل رہے ہیں جب کہ 2 کو سزا دی جا چکی ہے، جیل میں قید بقیہ قیدیوں کی منتقلی اور سزا کا جائزہ لیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشن

شمالی کوریا میزائل تجربات

واشنگٹن//امریکہ نے شمالی کوریا کی جانب سے پے در پے میزائل تجربات، جن میں پچھلے ہفتے کے بعد سے 2 آزمائشی تجربات بھی شامل ہیں، کے بعد پہلی بار اس کے ہتھیاروں کے پروگرام پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ چھ کورین اور ایک روسی فرم پابندیوں کی زد میں آئے گی جو کہ روس اور چین سے پروگرام کے لیے سامان حاصل کر رہی ہیں۔امریکی وزارت خزانہ کے مطابق اقدام شمالی کوریا کو میزائل پروگرام اور ہتھیاروں کے پھیلاوسے باز رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ ان پانچ افراد کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی بلیک لسٹ کرے جن کی شمالی کوریا پر پابندیاں لگانے کی 15رکنی کمیٹی میں متفقہ معاہدے کے لیے ضرورت ہو گی۔پچھلے سال جنوری میں اقتدار میں آنے کے بعد جو بائیڈن انتظامیہ پیانگ یانگ کو جوہری بموں اور میزائلوں کو روکنے اور مذا

یہودی مخالف ریمارکس

پیرس //فرانس کے شہر کین میں نے یہود مخالف ریمارکس دینے کی وجہ سے مسجد کو بند کر دیا گیا ہے۔فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینن کے مطابق کین کی مسجد یہود مخالف بیانات پر بند کی گئی ہے جبکہ مسجد نے حکومت کی جانب سے کالعدم کی گئی دو تنظیموں کی حمایت کی خلاف ورزی بھی کی ہے۔درمانین نے کہا کہ اس نے مسجد کو بند کرنے کا حکم دینے سے پہلے کینز کے میئر ڈیوڈ لسنارڈ سے مشورہ کیا تھا۔یہ اقدام دو ہفتے بعد سامنے آیا ہے جب حکام نے ملک کے شمال میں ایک مسجد کو اس وجہ سے بند کر دیا تھا کہ ان کے بقول اس کے امام کی تبلیغ کی بنیاد پرستانہ نوعیت تھی۔حکام نے بتایا کہ اس مسجد کو 6 ماہ کے لیے بند کر دیا گیا ہے کیوںکہ اس مسجد میں نفرت انگیز خطبات اور تشدد کو ہوا دیتی ہے اور جہاد کا دفاع کرتی ہے۔حکام کے مطابق ملک میں کل 2 ہزار 623 مساجد اور مسلم نمازی ہال ہیں جن میں میں 70 مساجد کو ’’بنیاد پرست‘&l

میامی امریکہ میںجہاز کے کاک پٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنے والا مسافر گرفتار

واشنگٹن//امریکی ریاست میامی جانے والے ایک شخص نے وسطی امریکہ کے ملک ہندوراس میں امریکن ایئرلائنز کے جہاز کے کاک پٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکن ایئرلائنز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عملے کے افراد نے اس شخص کو روکا اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ’مذکورہ شخص نے کاک پٹ میں داخل ہو کر فلائٹ کنٹرولز کو نقصان پہنچایا اور جب اسے روکا گیا تو اس نے کھڑکی سے کودنے کی کوشش بھی کی۔ایئرلائن کے مطابق ’ہم اس مشکل صورت حال کو قابو میں کرنے پر عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہیں۔نقصان کا شکار ہونے والے بوئنگ 737 میں 121 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے، اس واقعے کے بعد جہاز کو گراونڈ کردیا گیا ہے۔واقعے کے بعد ایئرلائن کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ اس جہاز کے مسافروں کو دوسرے جہاز کے ذریعے ان کی

تازہ ترین