تازہ ترین

سری نگر کے گھنٹہ گھر لالچوک میں بپن راوت کو خراج عقیدت ادا کیا گیا

تاریخ    9 دسمبر 2021 (22 : 10 PM)   


یو این آئی
سری نگر//جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے معروف گھنٹہ گھر کے نزدیک بپن راوت کو خراج عقیدت ادا کیا گیا ۔
اس موقع پر 15 کارپس کمانڈر لفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے اور آئی جی کشمیروجے کمار بھی موجود رہے ۔
ضلع سری نگر میں جمعرات کی شام کو گھنٹہ گھر لالچوک کے نزدیک متعدد افراد جمع ہوئے جنہوں نے چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت کو خراج عقیدت ادا کیا اور اُن کی تصویر پر گلباری کی ۔
آئی جی کشمیر وجے کمار نے اس موقع پر بتایا کہ چیف آف ڈیفنس سٹاف لیٹنت جنرل بپن راوت میں کئی خوبیاں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ جب میں ایس ایس کپواڑہ تھا تو اس دوران اُن کے ساتھ کئی ملاقاتیں کیں ۔
آئی جی نے بتایا کہ بپن راوت کے ساتھ ملاقات کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملتا تھا اور وہ ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ بات کیا کرتے تھے۔
وجے کمار کے مطابق بپن راوت کی وفات سے ایک بہت بڑ ا خلا پیدا ہو گیا ہے جس کو پُر کرنا بہت مشکل ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بپن راوت کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کی خاطر ہمیں اُن کے نقش پا پر چلنے کی ضرورت ہے ۔
چنار کور کے جی او سی لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے کا کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس) بپن راوت کا کشمیر سے گہرا تعلق رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بپن راوت کی جدائی کشمیری عوام کیلئے ایک بڑاسانحہ ہے۔
فوجی کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہاں پر سی ڈی ایس چیف بپن راوت کو خراج عقیدت ادا کرنے کی خاطر جمع ہوئے ہیں۔
 

تازہ ترین