تازہ ترین

ترال:ریچھ کے حملے میں دوشیزہ زخمی

تاریخ    9 دسمبر 2021 (25 : 06 PM)   
(File)

یو این آئی
سری نگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے بٹہ نور ترال علاقے میں بھاری برکم ریچھ نے 13سالہ لڑکی پر حملہ کرکے اُس کو زخمی کردیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ’13سالہ اقرا رسول دختر غلام رسول ڈار ساکن بٹہ نور ترال رہائشی مکان کے صحن میں ٹہل رہی تھی کہ اس دوران اچانک ریچھ نے اُ س پر حملہ کیا‘۔
انہوں نے کہا کہ چیخ و پکار کی صدائیں بلند ہونے کے ساتھ ہی اہل خانہ نے ریچھ کو وہاں سے بھگا دیا اوربعد ازاں زخمی لڑکی کو علاج ومعالجہ کی خاطر سب ضلع اسپتال ترال پہنچایا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی مرہم پٹی کے بعد دوشیزہ کو مزید علاج ومعالجہ کی سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔
بتادیں کہ وائلڈ لائف محکمہ نے ترال اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ کچھ دنوں سے آٹھ جنگلی ریچھوں کو پکڑ کر وائلڈ لائر سنچری منتقل کیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا آبادی والے علاقوں میں گھومنا پھرنا ایک معمول سابن گیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ جنگلی جانور اب بالائی علاقوں تک ہی محدود نہیں رہ گئے ہیں بلکہ میدانی علاقوں میں بھی نمودار ہونے لگے ہیں جس سے وادی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
 

تازہ ترین