اشون اورمینک کو مردوں کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں فائدہ

تاریخ    9 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
دبئی//تجربہ کار ہندوستانی اسپنر روی چندرن اشون اور اوپنر مینک اگروال نے ممبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت آئی سی سی کی طرف سے جاری کی گئی مردوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں چھلانگ لگائی ہے۔ جہاں اشون دونوں اننگز میں چار چار وکٹ لینے کی بدولت گیندبازی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، وہیں مینک پہلی اور دوسری اننگز میں بالترتیب 150 اور 62 رنز بنانے کے بعد بلے بازی کی درجہ بندی میں 31 درجے کی چھلانگ لگا کر 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ مینک کے کیریئر کی بہترین رینکنگ 10 ہے، جو نومبر 2019 میں تھی۔ وہیں اشون کو آل راؤنڈر رینکنگ میں بھی ایک مقام کافائدہ ہواہے۔ اب وہ جیسن ہولڈر کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ رویندر جڈیجہ البتہ آل راؤنڈر رینکنگ میں چوتھے نمبر پر کھسک  گئے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق بھارتی بلے باز شبھمن گل کو بھی 21 درجے کا فائدہ ہواہیاور وہ اب 45 ویں نمبر پرا?گئے ہیں، جبکہ تیزگیندباز محمد سراج 4 درجے بہتری کے ساتھ گیندبازوں کی فہرست میں 41 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔  اس کے علاوہ دوسرے ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے ایک اننگ میں 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دینے والے نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر اعجاز پٹیل 23 درجے کی چھلانگ لگا کر 38 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے پورے میچ میں 14 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے ہم وطن ڈیرل مچل نے بیٹنگ رینکنگ میں 26 مقام کا فائدہ اٹھایا ہے اور اب وہ 78 ویں نمبر پر پہنچ گئیہیں۔ اس درمیان سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر گیندبازی رینکنگ میں ایک مقام کے فائدے کے ساتھ 14ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ وہ آل راؤنڈر رینکنگ میں  بدستور ٹاپ پر ہیں۔ ان کے ٹیم ساتھی کریگ بریتھویٹ اور نکروماہ بونرکوبھی بیٹنگ کی درجہ بندی میں فائدہ ہوا۔ بریتھویٹ 10 درجے ترقی کر کے 39 ویں اور بونر 17 درجے کی چھلانگ لگا کر 42 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
 

تازہ ترین