جنرل راوت کی موت پر سیاسی لیڈرغمزدہ

نائب صدر ،راہل گاندھی، یوگی اور ممتا سمیت کئی لیڈران کے تعزیتی پیغامات

تاریخ    9 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


سونیا گاندھی آج اپنا یومِ پیدائش نہیں منائیں گی

نئی دہلی// نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے دفاعی سربراہ جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور دیگر فوجی افسران کی فضائی حادثے میں موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ نائیڈو نے کہا کہ جنرل راوت کی شاندار قیادت اور اسٹریٹجک سمجھ بوجھ کے لیے جانے جاتے تھے ۔ انہوں نے دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے اور قومی سلامتی کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں ان کی غیر معمولی خدمات کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 9 دسمبر کو اپنا یومِ پیدائش نہیں منائیں گی۔ یہ جانکاری کانگریس کے سینئر لیڈر کے سی وینوگوپال نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے دی ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ کانگریس صدر نے کل یعنی 9 دسمبر کو اپنا یومِ پیدائش نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے پارٹی کارکنان اور حامیوں سے سختی کے ساتھ کہا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے جشن سے پرہیز کریں۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے  ٹویٹ کیاکہ ‘‘میں جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ کی موت پر سوگوار ہوں۔ یہ ایک خوفناک حادثہ ہے اور میں مشکل کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہوں۔ میں اس حادثے میں مرنے والوں کے ساتھ بھی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب ایک ہیں۔’’ ممتا بنرجی نے مالدہ ضلع انتظامیہ کی میٹنگ کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں افسوسناک خبر ملی ہے ۔ میں صدمے میں ہوں۔ میرے پاس اپنے دکھ کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ میں یہ میٹنگ ختم کر رہی ہوں۔اس کے بعد ممتا بنرجی میٹنگ ختم کردی اور وہاں سے نکل گئی۔ تمل ناڈو کے وزیراعلی ایم کے اسٹالن نے ٹویٹ میں کہا،‘‘میں ڈفینس چیف اور 13 دیگر لوگوں کو لے جارہے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے شکار ہونے کی خبر سن کر بہت افسرہ ہوں۔اترپردیش وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، مین اپوزیشن سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمومایاوتی،کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آرمی افسر کی حادثاتی موت کو ناقابل تلافی قرار دیتے ہوئے اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

 پاکستانی فوج کا اظہار تعزیت

اسلام آباد// چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی موت کی خبر آنے کے بعد پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ندیم رضا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر افراد کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

تازہ ترین