کورونا سے ہوئی ا موات | امداد کیلئے آن لائن سہولت کا آغاز

تاریخ    9 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// حکومتی حکم نامے کی تعمیل میں SDRF کے تحت ایکس گریشیا امداد دینے کی سکیم کو اپنانے کی منظوری کی بعد چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) محمد اعجاز اسدکی ہدایت پر ضلع انتظامیہ سری نگرنے کوویڈ 19 کے متاثرین کے لواحقین کے لیے آن لائن سہولت شروع کی ہے  ،جسے ایکس گریشیا اسسٹنس کلیم (کوویڈ19سے موت) کیلئے بنایا گیا ہے۔جس کے لیے آفیشل لنک www.srinagar.nic.in ہے۔اب، کوویڈ 19 کے متاثرین جنہوں نے ابھی تک مطلوبہ دستاویزات جمع نہیں کرائے ہیں، ان سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر کیس کو جلد نمٹانے کے لیے مذکورہ لنک پر جمع کرائیں۔
 

تازہ ترین