تازہ ترین

گاندربل میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس

عمر عبداللہ کے دورۂ گاندربل کے سلسلے میں تبادلہ خیال

تاریخ    9 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


ارشاد احمد
گاندربل//گاندربل میں نیشنل کانفرنس ورکنگ کمیٹی کا ایک اجلاس ضلع صدر غلام نبی راتھرکی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں رواں ماہ کی 14 تاریخ کو نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کے دورئہ گاندربل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں گاندربل کے بیشتر علاقوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی اراکین نے شرکت کی اور پارٹی کی مضبوطی کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نائب صدر نیشنل کانفرنس کے دورئہ گاندربل کے سلسلے میں کی جانی والی تیاریاں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پارٹی کو چھوڑ کر جانے والے ہرن گاندربل کے سرپنچ اعجاز احمد نے پارٹی میں پھر سے شمولیت اختیار کی۔