تازہ ترین

بجلی کٹوتی میں لوگوں کی زندگی جہنم بنا دی:لائیگرو

تاریخ    9 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے حلقہ انچارج حبہ کدل عارف لائیگرو نے کشمیر بالخصوص سرینگر میں بجلی کے موجودہ بحران پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کی زندگیوں کو جہنم بنا دیا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پورا کشمیر صوبہ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بزرگ ، طلباء اور مریض زیادہ متاثر ہیں‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر کے بعد سے کشمیر اندھیرے میں گھرا ہوا ہے اور  صورتحال بہت زیادہ خراب ہوئی ہے۔لائیگرو نے کہا کہ سول انتظامیہ نے لوگوں کو اپنے ھال پر چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے بس لوگ نہیں جانتے کہ کیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی کٹوتی کا شیڈول صرف یہ ظاہر کرنے کے لیے پھیلایا گیا تھا کہ میٹررڈ والے علاقوں میں بھی بار بار بجلی کی کٹوتی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء اور مریض سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔پی ڈی پی لیڈر نے کہا کہ کشمیر میں ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا گیا ہے۔