تازہ ترین

میں دوانجینئر ڈیپوٹیشن پر تعیناتSIA

تاریخ    9 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر// حکومت نے ریاستی تحقیقاتی ایجنسی(ایس اے آئی) کو فعال بنانے کیلئے2انجینئروں کو ڈیپوٹیشن پر اس ایجنسی میں تعینات کیا ہے۔عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے بدھ کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے محکمہ بجلی کے جونیئر انجینئر وکاس رازدان ،جو کہ فی الوقت ریلیف آرگنائزیشن جموں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات تھے،کو اپنی اسامی سمیت ریاستی تحقیقاتی ایجنسی میں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تبدیل کیا ہے۔ آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ آر ٹی ائو آفس سرینگر میں جونیئر سسٹم انجینئر خورشید ملک کو بھی اپنے  پوسٹ سمیت’سی آئی ڈی‘ محکمہ میں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تبدیل کیا گیا ہے۔ آرڈر کے مطابق وکاس رازدان اور انجینئر معراج خورشید ملک ’ایس اے آئی ‘ و سی آئی ڈی کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی،ڈیپوٹیشن کی ضوابط کے شروط پر ہوگی،جس کا ذکر جموں کشمیر سیول سروس ضوابط مجریہ1956کے شیڈول18میں کیا گیا ہے‘‘۔حکم نامہ کے مطابق انجینئر خورشید ملک کو ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کا ممبر بھی تصور کیا جائیگا،اور قابل قبول ضوابط کے تحت الائونس کا حقدار بھی ہوگا۔